Tag: ملزمہ آمنہ عروج

  • خلیل الرّحمٰان قمر اغوا کیس:  ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت مسترد

    خلیل الرّحمٰان قمر اغوا کیس: ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت مسترد

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر کو اغوا کرنے کے مقدمہ کی ملزمہ آمنہ عروج ک درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کیانسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر کو اغوا کرنے کے مقدمہ کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر فیصلہ سنایا، جس میں عدَالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا۔

    آمنہ عروج نے رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ اغوا سے کوئی تعلق نہیں، عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

    خیال رہے آمنہ عروج اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور اسی مقدمے کے دو مزکری ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

    قبل ازیں تفتیشی افسر نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر آمنہ عروج کو اے ٹی سی کے سامنے پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے اے ٹی سی جج سے مرکزی ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئےملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

  • خلیل الرحمان اور حسن شاہ  بلیک میل کررہے تھے، ملزمہ آمنہ عروج کا اہم بیان آگیا

    خلیل الرحمان اور حسن شاہ بلیک میل کررہے تھے، ملزمہ آمنہ عروج کا اہم بیان آگیا

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج نے عدالت میں بیان میں کہا کہ حسن شاہ اورخلیل الرحمان بلیک میل کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرّحمٰان قمرہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج نے بیان میں کہا کہ جج صاحب میری3چھوٹی بہنیں اورایک بھائی ہے،کوئی اورکمانےوالانہیں، تنخواہ سے گھر کا خرچہ پورانہیں ہورہاتھا،اس وجہ سےماڈلنگ شروع کی۔

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ حسن شاہ میرامنہ بولابھائی بناہواتھاوہ بھی اس میں ملوث ہے، جج صاحب مجھے بری طرح پھنسا یا گیا میں نے رقم نہیں لی۔

    ملزمہ نے مزید کہا کہ حسن شاہ نے میری ویڈیو بھی وائرل کی ہے، میرےوالد بیمارہیں ،حسن شاہ اورخلیل الرحمان بلیک میل کررہےتھے۔

    وکیل خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ جج صاحب میراموکل درویش آدمی ہے تو جج کا کہنا تھا کہ درویش آدمی توصبح 4بجےتہجد پڑھ رہا ہوتا ہے،یہ کیسادرویش ہے۔

    عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔

  • اغوا کیس میں نیا رخ : ملزمہ آمنہ عروج کا خلیل الرحمان قمر پر بڑا الزام

    اغوا کیس میں نیا رخ : ملزمہ آمنہ عروج کا خلیل الرحمان قمر پر بڑا الزام

    لاہور : ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر پر بڑا الزام لگادیا اور کہا وہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    ملزمہ آمنہ کو تین دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پہلے ضلع کچہری اور پھر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    آمنہ عروج نے سماعت کے دوران الزام لگایا کہ خلیل الرحمان انہیں تعلقات قائم کرنے کیلئے بلیک میل کررہے تھے۔

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ نگار نے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا اور لالچ دیا کہ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ میں مقام دلائیں گے۔

    دوران سماعت پولیس نے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا اور کہا ملزمہ کا موبائل برآمد کرنا ہے۔

    جس پر پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے آمنہ عروج کا 4 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ملزمہ کو دوبارہ 30 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

  • ڈرامہ  نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج  کا بیان سامنے آگیا

    ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان سامنے آگیا

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج نے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا کہ خلیل الرحمان سے10 سے 15 دن تک بات ہوئی، فون کے ذریعے ان سے چیٹ ہوئی اور تصاویر کا تبادلہ ہوا۔

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ نگار نے ملنے کا کہا، تب میں نے گھر بلالیا۔

    یاد رہے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کو اغوا کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا ، ڈرامہ نگار نے بتایا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے پانچ سال دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے، اس لئے رات میں ملاقاتیں کرتا ہوں۔

    ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر کا موبائل ڈیٹا ریکور کرنے کے بعد ملزم آمنہ عروج کو گرفتار کرکے اس کے ذریعے باقی ملزموں تک پہنچے، بلیک میلرگروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اورہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی ہے۔