Tag: ملزمہ نتاشا

  • کار ساز حادثہ کیس :  ملزمہ نتاشا کو ضمانت مل گئی

    کار ساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشا کو ضمانت مل گئی

    کراچی : کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کو ضمانت مل گئی ، عدالت نے ایک لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    فیصلے میں عدالت نے ملزمہ نتاشاکی ضمانت منظور کرلی اور ایک لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے کہا کہ معاہدے کے بعد کسی فریق کو اعتراض نہیں، عدالت ملزمہ کی ضمانت منظور کرتی ہے۔

    دوسری جانب عدالت نے ملزمہ کے شوہر دانش کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

    اس سے پہلے فریقین کی جانب سے عدالت میں حلف نامہ جمع کروایا گیا ، جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    عدالت میں عمران عارف کی بیوہ ،بیٹی اور بیٹا پیش ہوئے ،مدعی مقدمہ امتیاز عارف اور زخمیوں کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے چاروں ورثاء کے شناختی کارڈ چیک کرکہ صلح نامے کی تصدیق کی، زخمی شہری الیگزنڈر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زخمیوں الیگزینڈر اور عبدالسث کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے.

    ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے، اگست دوہزار پانچ سے اس کا علاج چل رہا ہے، ملزمہ کے پاس یوکے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں چھ ماہ تک کارآمد ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ حادثے میں مرنے والوں کے ورثاء نے اللہ کے نام پر معاف کردیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے این او سی عدالت میں جمع کروا دئیے۔

    متوفیان کے اہل خانہ نے عدالت میں معاہدے کی تصدیق کردی، موقف اپنایا معاہدہ کسی دباوٴ کے بغیر اللہ کی رضا کیلیے کیا ہے، جس پر عدالت نے قرار دیا اگر آپ نے عدالت سے حقائق چھپائے تو آپ اللہ کو جواب دہ ہوں گے.

    مزید پڑھیں : کار ساز حادثہ : فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے، ملزمہ کو معاف کردیا

    خیال رہے کارسازحادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے، نوابجیکشن سرٹیفکیٹ عمران عارف کی اہلیہ، بیٹے اوربیٹی کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔

    حلف نامے میں کہا گیا تھا کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گیے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

    حلف نامے میں کہنا تھا ملزمہ کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، بغیر کسی دباؤ نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ دیا، حلف نامےمیں جو کہابالکل درست ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ملزمہ نتاشا نے وکیل کےتوسط درخواست ضمانت دائر کی تھی ، وکیل نے کہا تھا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہیں، متعدد بار نفسیاتی ڈاکٹرسےعلاج کراچکی ہیں، ملزمہ کیخلاف جودفعات شامل کی گئیں اس کی سزا دیت ہے، ضمانت منظورکریں۔

  • کارساز حادثہ کیس، ملزمہ کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    کارساز حادثہ کیس، ملزمہ کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    کراچی : کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، جو ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں میں کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا درخواست ضمانت پرساڑھےگیارہ بجےفیصلہ سنایاجائےگا۔

    متاثرین کےاہل خانہ نے عدالت میں معاہدےکی تصدیق کردی اور کہا کہ معاہدہ کسی دباؤ کے بغیر اللہ کی رضا کیلئے کیا ہے۔

    جس پر عدالت نے کہا کہ اگرآپ نےحقائق چھپائےتو آپ اللہ کو جواب دہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : کار ساز حادثہ : فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے، ملزمہ کو معاف کردیا

    اس سے قبل کارسازحادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے، نوابجیکشن سرٹیفکیٹ عمران عارف کی اہلیہ، بیٹے اوربیٹی کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔

    حلف نامے میں کہا گیا تھا کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گیے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

    حلف نامے میں کہنا تھا ملزمہ کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، بغیر کسی دباؤ نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ دیا، حلف نامےمیں جو کہابالکل درست ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ملزمہ نتاشا نے وکیل کےتوسط درخواست ضمانت دائر کی تھی ، وکیل نے کہا تھا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہیں، متعدد بار نفسیاتی ڈاکٹرسےعلاج کراچکی ہیں، ملزمہ کیخلاف جودفعات شامل کی گئیں اس کی سزا دیت ہے، ضمانت منظورکریں۔

  • کار ساز حادثہ : ملزمہ نتاشا  نے  درخواست ضمانت دائر کردی

    کار ساز حادثہ : ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت دائر کردی

    کراچی : کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت دائر کردی جبکہ شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کار ساز حادثہ کیس میں سٹی کورٹ میں ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت دائر کردی، ملزمہ نے وکیل کےتوسط سےعدالت میں درخواست دائرکی۔

    وکیل نے کہا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہیں،متعددبارنفسیاتی ڈاکٹرسےعلاج کراچکی ہیں، ملزمہ کیخلاف جودفعات شامل کی گئیں اس کی سزا دیت ہے، ضمانت منظورکریں۔

    وکلا نے درخواست کے ساتھ نجی اسپتال کامیڈیکل سرٹیفکیٹ اورریکارڈبھی جمع کرایا ، جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیئے۔

    دوسری جانب ملزمہ کے شوہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےعدالت سےرجوع کیا ، دانش اقبال کی جانب سے وکلانے سٹی کورٹ میں درخواست دائرکی۔

    وکیل نے کہا کہ دانش اقبال کاواقعےسےتعلق نہیں،ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی جائے، سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے دانش اقبال کو ماسک ہٹانے کی ہدایت کی، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ گاڑی جس سے حادثہ ہوا وہ دانش اقبال کے نام پر نہیں ہے بلکہ کمپنی کے نام پر ہے۔

    عدالت نے نتاشا کہ شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے میں منظور کرلی، کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر کو ہوگی۔

    یاد ریے کارساز کے قریب حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوئے تھے۔

  • کارساز حادثہ : ملزمہ نتاشا کے خلاف مقدمے میں ایک اور سیکشن کا اضافہ

    کارساز حادثہ : ملزمہ نتاشا کے خلاف مقدمے میں ایک اور سیکشن کا اضافہ

    کراچی : کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کے خلاف مقدمے میں موٹر وہیکل کی دفعہ سوشامل کردی گئی، یہ دفعہ کسی نشے کےدوارن ڈرائیونگ کرنے پر لگتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کار ساز حادثہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ملزمہ نتاشا کے خلاف مقدمے میں ایک اورسیکشن کا اضافہ کردیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیشی پولیس نے ایف آئی آرمیں موٹروہیکل کی دفعہ 100کو شامل کردیا ہے، سیکشن 100 شراب یادیگر نشے کے زیر اثر ڈرائیونگ پر لگتی ہے۔

    ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں آئس نشے کے شواہد ملے تھے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد نتاشاکےخلاف نشےکامقدمہ درج ہوا تھا۔

    یاد رہے ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی ، رپورٹ ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ نے جاری کی تھی۔

    مزید پڑھیں : کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج

    جس میں ملزمہ نتاشا کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا تھا، میڈیکل رپورٹ میں لکھا تھا کہ یورین رپورٹ میں واضح طور پر میتھافیٹامائن آئس نشے کا پتا چلا ہے۔

    خیال رہے ملزمہ مرکزی مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ملزمہ نتاشا کے خلاف میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر گزشتہ روز امتناع منشیات ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 19 اگست کو کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 5 افراد زخمی تھے۔

  • کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج

    کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے علاقے کارساز میں ہونیوالے حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ آگئی، رپورٹ میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ملزمہ کے خلاف منشیات استعمال کرنے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کے کیس میں گرفتار ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔

    رپورٹ ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ نے جاری کی ہے، جس میں ملزمہ نتاشا کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا، میڈیکل رپورٹ میں لکھا ہے کہ یورین رپورٹ میں واضح طور پر میتھافیٹامائن آئس نشے کا پتا چلا ہے۔

    ملزمہ نتاشا کیخلاف میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر منشیات ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ نتاشا سے تفتیش کی اجازت بھی طلب کرلی، جس کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر کو جیل کے ضوابط کے مطابق تفتیش کی اجازت دیدی۔

    ملزمہ مرکزی مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ملزمہ نتاشا کے خلاف میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر گزشتہ روز امتناع منشیات ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 19 اگست کو کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، گاڑی میں سوار ملزمہ نتاشا نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے زور سے ہٹ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں 5 افراد زخمی تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • کارساز حادثہ : ملزمہ  کی میڈیکل رپورٹ میں آئس کےاستعمال کے شواہد سامنے آگئے

    کارساز حادثہ : ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں آئس کےاستعمال کے شواہد سامنے آگئے

    کراچی : کارسازحادثے میں ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں آئس کےاستعمال کے شواہد سامنے آگئے، ملزمہ کے خون اور پیشاب کے نمونے لئے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کارسازحادثے میں ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں آئس کےاستعمال کےشواہدسامنے آئے،ملزمہ کے یورین میں آئس کے شواہد ملے ہیں۔

    ٹریفک حادثے کےبعدملزمہ نتاشاکے خون اور پیشاب کے نمونے لئے گئے تھے تاہم ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ نتاشاکی رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جارہا ہے، رپورٹ کوفی الحال خفیہ رکھا گیا ہے،عدالت میں پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کار ساز حادثے کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس ایس پی رینک کاافسرتفتیشی ٹیم کےساتھ کام کرےگا اور حادثےکوہائی پروفائل کیس کی طرح لیا جائے۔

    مزید پڑھیں : کارساز حادثہ: آئی جی سندھ کا تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ

    پولیس تفتیشی ٹیم نے بتایا تھا کہ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ تاخیرکاشکارہے، میڈیکل رپورٹ میں مزید2 سے3 روز لگیں گے، ملزمہ کےسیمپلزکراچی کی2 مختلف لیبارٹریز میں بھجوائے گئے ہیں۔

    تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ لاہورکی بھی ایک لیبارٹری میں ملزمہ کےنمونے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میڈیکل رپورٹ سےتفتیش میں پیشرفت ہوگی۔

    پولیس تفتیشی ٹیم نے کہا تھا کہ ملزمہ کےروٹ سےمتعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں،ملزمہ کار ساز کے ڈی اے اسکیم ون اپنے گھر سے ساس کےگھرکیلئےنکلی تھی، دونوں گھروں میں3سے4کلومیٹرکافاصلہ ہے۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ تفتیش کےدوران ملزمہ مسلسل بیان تبدیل کررہی ہے، ملزمہ کےپاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہونےکی تصدیق کی جارہی ہے۔

    مقدمے کے حوالے سے تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ مقدمےمیں دفعات کوتبدیل کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل خطا کی دفعہ 320 لگا کر کیس کمزور بنایا گیا ، دفعات تبدیل کرکے مقدمےمیں قتل بالسبب کی دفعہ322شامل کر دی گئی، قتل بالسبب میں دیت کیساتھ10سے18سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    پولیس کے مطابق اہل خانہ30ہزار360گرام چاندی کی قیمت کےبرابردیت کی رقم لے سکتے ہیں، رواں سال چاندی کے وزن کے مطابق دیت کی رقم68لاکھ50 ہزار روپے بنتی ہے، دیت کی وصولی کی صورت میں مقدمہ ختم ہو جائے گا۔

    گاڑی سے متعلق پولیس نے بتایا کہ خاتون کےزیراستعمال گاڑی نجی کمپنی کےنام پرہے، گاڑی کےمالک کوتفتیش میں شامل کرنے کیلئے حراست میں لیا جائے گا، تفتیش کادائرہ بڑھانےکیلئےکمپنی کےمالکان سےرابطہ کیا جارہا ہے اور تفتیش کےلیےمزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔