Tag: ملزمہ گرفتار

  • دوست کو قتل کرنے والی ملزمہ چار سال بعد گرفتار

    دوست کو قتل کرنے والی ملزمہ چار سال بعد گرفتار

    میکسیکو : امریکی پولیس نے سال 2020 میں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث مفرور ملزمہ کو چار سال بعد گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ ملزمہ جو 2020 میں اپنے بوائے فرینڈ کے قتل کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھی بالآخرگزشتہ روز میکسیکو سرحد پر گرفتار کرلی گئی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ 28 سالہ شیلا کیمارینا 18 ستمبر 2020 کو 33 سالہ مائیکل فاروے کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھی۔

    boyfriend

    پولیس حکام کے مطابق وقوعہ کے روز صبح کے وقت پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کو گولی لگی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شدید زخمی نوجوان فاروے کو فوری طور پر مقامی اسپتال روانہ کیا لیکن دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    ایک ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مقتول فاروے کے کیمارینا کے ساتھ تعلقات تھے تاہم کسی بات پر تکرار اور تلخ کلامی کے بعد کیمارینا نے اسے گولی مار دی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کا وارنٹ 25 فروری 2021 کو جاری کیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق ملزمہ کیمارینا کو بغیر ضمانت کے رکھا جا رہا ہے، عدالت میں اس کی پیشی پیر کو مقرر کی گئی ہے۔

  • حیدرآباد، دوسری شادی کی تیاری کرنے والا شوہر بیوی کے ہاتھوں قتل

    حیدرآباد، دوسری شادی کی تیاری کرنے والا شوہر بیوی کے ہاتھوں قتل

    حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں دوسری شادی کی تیاری کرنے والے شوہر کو بیوی نے سہیلی کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں دوسری شادی کی تیاری میں مصروف شوہر کو بیوی نے قتل کردیا، ملزمہ نے حمزہ کو 2 گولیاں ماریں اور لاش سڑک پر چھوڑ دی۔

    رپورٹ کے مطابق بیوی نے اپنی سہیلی کے ساتھ مل کر شوہر کو ٹھکانے لگایا، حیدرآباد پولیس کو دوران تفتیش ملزمہ نگین نے بتایا کہ حمزہ نے دو سال پہلے اس سے پسند کی شادی کی تھی۔

    [bs-quote quote=”عدالت نے نگین اور سارہ کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ شوہر اب گھر والوں کی مرضی سے شادی کررہا تھا، حمزہ کو سہیلی سارہ کے گھر بلایا اور گلستان روڈ پر لے جاکر گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق واردات میں استعمال پستول سارہ کا تھا، حمزہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    حیدرآباد پولیس نے ملزمہ نگین اور اس کی دوست سارہ کو عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج نے نگین اور سارہ کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دی تھی۔

  • آسٹریلیا کے وزیراعظم کو خاتون نے انڈا دے مارا، ملزمہ گرفتار

    آسٹریلیا کے وزیراعظم کو خاتون نے انڈا دے مارا، ملزمہ گرفتار

    کینبرا : آسٹریلیا میں مسلمان مخالف سینیٹر فریسر ایننگ کو انڈا مارے جانے کے واقعے کے بعد آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن بھی مبینہ طور پر خاتون کی جانب سے انڈا مارا جانے کا شکار بن گئے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم ایلبری میں کنٹری ویمن ایسوسی ایشن گروپ سے بات چیت کررہے تھے کہ ایک خاتون نے پیچھے سے آکر ان کے سر پر انڈا دے مارا۔

    واقعے کی ویڈیو میں خاتون کی جانب سے مارے گئے انڈے کو اسکاٹ موریسن کے سر سے بنا ٹوٹے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کا کہناتھا کہ24سالہ خاتون پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے نشہ آور اشیا بھی برآمد ہوئیں۔

    خاتون کو پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق اس دوران ایک 70سالہ خاتون بھی گرگئی تھیں لیکن انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

    واقعے کے کچھ دیر بعد اسکاٹ موریسن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ایلبری میں ہونے والے حادثے میں وہ معمر خاتون کے لیے فکرمند تھے جو گر گئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے خاتون کی اٹھنے میں مدد کی اور انہیں گلے لگایا۔اسکاٹ موریسن نے واقعے کے بعد وکٹوریہ میں انڈی ڈویڑن کی نشست کے لیے مہم جاری رکھی۔

    خیال رہے کہ ایم پی کیتھی میک گوون کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومتی اتحاد یہ نشست دوبارہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی شہریوں کو ایک دوسرے سے غیر متفق ہونے کے لیے ایک مہذب طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • شیخوپورہ، چوتھی بیوی نے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

    شیخوپورہ، چوتھی بیوی نے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چوتھی بیوی نے شوہر کے تشدد سے تنگ آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چار شادیاں کرنے والے شخص کو اس کی چوتھی بیوی نے تشدد سے تنگ آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا، ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ بسام کا شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا تھا، مقتول کی چاروں بیویاں ایک ساتھ رہتی تھیں، قتل کے بعد دیگر بیویوں نے ملزمہ کو گھیر لیا، ملزمہ کے مطابق شوہر تشدد کرتا تھا، شوہر کے پستول سے اسی کو مار ڈالا۔

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ شوہر کے چھ شادیاں کررکھی تھی اس کے علاوہ بھی اور شادیاں کی تھیں جنہیں وہ چھوڑ چکا تھا، تشدد سے تنگ آکر شوہر کو سر میں گولیاں ماریں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شوہراصغر کو پہلے نشہ آور دوا کھلا کر بے ہوش کیا پھر اسی کے پستول سے گولی ماردی۔

    تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

  • لاہور: سوتیلی ماں نے چارسال کے بچے کو قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

    لاہور: سوتیلی ماں نے چارسال کے بچے کو قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

    لاہور: سوتیلی ماں نے چار سالہ معصوم کو قتل کرکے لاش پڑوسی کی چھت پر پھینک دی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصئیلات کے مطابق سوتیلی ماں نے سوتیلے پن کی انتہاکردی، باپ عمرے پرگیا تو بچہ سوتیلی ماں کے ہتھےچڑھ گیا، لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں سفاک سوتیلی ماں نے 4 سال کے بچے کو گلاگھونٹ کرمار ڈالا۔

    تعفن پھیلنے پر لاش پڑوسیوں کی چھت پرپھینک دی، شعیب کی لاش ایک چھت سے ملنے پر محلے میں کہرام مچ گیا، پولیس کے مطابق شبانہ نے شوہر کے عمرے پر جانے کے بعد چار سال کے شعیب کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور کمسن شعیب کی لاش کمرے میں چھپا دی۔

    بعد ازاں لاش سے تعفن اٹھنے پراسے پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا، شعیب کے والد شہباز چاندی اور ایم این اے شہباز چوہدری نے میڈیا کے سامنے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شبانہ کے ہاں اولاد نہیں تھی جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا ۔پولیس نے ملزمہ شبانہ کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔