Tag: ملزم خرم نثار

  • ملزم خرم نثار بیرونِ ملک کیسے فرار ہوا؟  مدد کرنے والے برادر نسبتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    ملزم خرم نثار بیرونِ ملک کیسے فرار ہوا؟ مدد کرنے والے برادر نسبتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم کو بیرون ملک فرار میں مدد کرنے والے برادر نسبتی کی بھی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم کے برادر نسبتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے کچھ دیر بعد ملزم خرم کا برادر نسبتی عامر قادر اپنی گاڑی میں رات 12بج کر18منٹ پر اس کے گھر آیا اور وہاں سے ملزم کا سوئیڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ لیا۔

    عامرقادرکواس تمام کام میں صرف 6 منٹ لگے اور 12بج کر24منٹ پرعامرقاد روہاں سے روانہ ہوگیا۔

    تحقیقات کےمطابق ملزم خرم واردات کے فوراً بعد کلفٹن میں اس کے ریسٹورنٹ گیا اور خرم نثار کے کہنے پر ہی اس کا برادرنسبتی عامرقادر اس کے گھر آیا۔

    پولیس نے عامر قادر کا یکم دسمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، پولیس کے مطابق عامر قادر واردات میں مرکزی سہولت کار ہے۔

  • پولیس اہلکار کا قتل : پولیس کا ملزم خرم نثار کے گھر پر  تیسرا چھاپہ

    پولیس اہلکار کا قتل : پولیس کا ملزم خرم نثار کے گھر پر تیسرا چھاپہ

    کراچی : تفتیشی ٹیم نے پولیس اہلکار کے ڈیفنس میں مبینہ قتل میں ملوث ملزم خرم نثارکے گھرپر تیسرا چھاپہ مار کر نائن ایم ایم پستول مع چھ راؤنڈ اورنمبرپلیٹ برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کی شہادت کیس میں دو سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد پولیس کی دوسری کامیابی مل گئی۔

    تفتیشی ٹیم نے ایئرپورٹ کے قریب شارع فیصل پر چھاپہ مارا ، چھاپہ ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کی سربراہی میں مارا گیا۔

    چھاپے کے دوران ملزم خرم کے زیر استعمال دوسری گاڑی بھی ضبط کرلی گئی، ملزم خرم ضبط ہونے والی گاڑی میں ایئرپورٹ فرار ہوا تھا۔

    کار سے نائن ایم ایم پستول ،6راؤنڈ اور دوسری کار کی نمبر پلیٹ بھی برآمد کرلی گئی ، ضبط شدہ نمبر پلیٹ ملزم نے اپنی کار سے اتار کر چھپائی تھی۔

    کار اور برآمد ہونے والی نمبر پلیٹ دونوں پنجاب کی ہیں ، تحقیقاتی ٹیم شارع فیصل کے مقام پر مزید سرچنگ کررہی ہے۔

  • شاہین فورس اہلکار کا قتل : ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

    شاہین فورس اہلکار کا قتل : ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

    کراچی : پولیس نے شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کے فرار ہونے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی۔

    سندھ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہا کہ ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا گیا ہے ،ریڈوارنٹ جاری کرائیں گے۔

    عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی منسوخی کی درخواست بھی جمع کرائی جائے گی، سوئیڈش قونصل خانےکوبھی خط لکھا جائے گا، خرم نثارجہاں بھی جائے گا کرمنل اسٹیٹس بلنک کرے گا۔

    پتہ چلے گا کہ کتنا خطرناک ملزم ہے پولیس اہلکار کو قتل کر کے فرار ہوا ہے، فارن آفس کےذریعےسوئیڈش قونصل خانےکو بھی خط لکھیں گے۔

    ملزم کےفرارمیں مدد کرنے والے عناصر سے بھی نمٹیں گے، ملزم کے قریبی رشتہ دار نے فرار ہونے میں مدد کی،واقعے سے متعلق مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے ملزم خرم نثار اہلکارکےقتل کے بعد غیرملکی ائیرلائن سے سوئڈش پاسپورٹ پرسوئیڈن فرارہوا، واقعےکا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل اوردیگر دفعات شامل ہیں۔