Tag: ملزم خلیل الرحمان

  • کراچی : ٹی ٹی پی الخوارج کے  اہم کارکن خلیل الرحمان کو کیسے ٹریس  کرکے  پکڑا گیا؟

    کراچی : ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمان کو کیسے ٹریس کرکے پکڑا گیا؟

    کراچی : مزارقائد پر ہم کراچی آگئے کی دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والا ٹی ٹی پی الخوارج کا اہم کارکن کو کیسے ٹریس کرکے پکڑا گیا ، خصوصی مناظر پر مبنی فوٹیجز سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن کی گرفتاری کے بعد 34 مقامات کی فوٹیج سامنے آگئی ، ملزم نے ٹی ٹی پی کا ٹاسک پورا کرنے کیلئے سیکیورٹی گارڈبھرتی ہونے کا انکشاف کیا۔

    فوٹیج میں ملزم خلیل الرحمان کو مختلف علاقوں میں پیدل گھومتے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزم کھڈا مارکیٹ سے سعودی قونصلیٹ تک پیدل آیا اور نمائش جانےوالی بس پرچڑھا ، ملزم بس کے ذریعے ایمپریس مارکیٹ پہنچا اور وہاں سے مزار قائد پیدل گیا۔

    ملزم 3:31 پر مزار میں داخل ہوا، 4 بجکر10 منٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے ویڈیو بنائی ، خلیل الرحمان 4 بجکر 40 منٹ پر مزار سے نکلا اورپیدل صدرپارکنگ پلازہ پہنچا، ملزم ساتھی کے ہمراہ صدرسےبس میں بیٹھااورواپس ڈیفنس گیا۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب نے بتایا کہ ملزم خلیل الرحمان کاتعلق نورولی اللہ گروپ سےہے، الخوارج کمانڈرمصباح کےحکم پرملزم نےمزارقائدپرویڈیوبنائی اوردھمکی دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کرچکاہے، خلیل الرحمان افغانستان سے کراچی آکرمخلتف ہوٹلوں پرکام کرتارہا۔

    ملزم نے نجی سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی اور ڈیفنس میں ایک بنگلے پر سیکیورٹیز شگارڈ کی ڈیوٹی کرتا تھا جبکہ رات میں دیواروں پر کالعدم ٹی ٹی پی کی وال چاکنگ کرتا تھا، ملزم نے ویڈیوبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرائی تھی، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی  سے  کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ گرفتار

    کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ گرفتار

    کراچی : شہر قائد سے کالعدم ٹی ٹی پی کااہم کارندہ گرفتار کرلیا ، ملزم نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم خلیل الرحمان کاتعلق نورولی گروپ سے ہے، ملزم نے دسمبر 2024 میں قائداعظم کے مزار پر ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی ، ملزم نےٹی ٹی پی کا کمانڈر مصباح کےحکم پر مختلف علاقوں کی ویڈیو بناکربھیجی تھی۔

    ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل اوردھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ، ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کرچکاہے ،سی ٹی ڈی

    ملزم کوانٹیلی جنس ونگ نےتکنیکی اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےگرفتارکیا ، یہ ڈیفنس ایریامیں کالعدم ٹی ٹی پی کی چاکنگ میں بھی ملوث ہے۔