Tag: ملزم ساحر حسن

  • ملزم ساحر حسن کے موبائل فون کا فرانزک ، مزید بڑے نام سامنے آنے کا امکان

    ملزم ساحر حسن کے موبائل فون کا فرانزک ، مزید بڑے نام سامنے آنے کا امکان

    کراچی : ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیاگیا، فرانزک کے بعد مزید نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویڈ برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیا گیا۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم بازل کی ٹریول ہسٹری بھی ایف آئی اے سے مانگی جائے گی اور ملزم ساحر کے دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھی بازل ودیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا، ملزم کے ساتھی ملک کے دیگر شہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے۔

    مزید پڑھیں : معروف اداکار ساجد حسن کے مینجر کی ویڈ خریدنے کے لئے دی گئی ڈپازٹ سلپ سامنے آگئی

    لاہور،کراچی،اسلام آبادودیگرشہروں سےمنشیات کانیٹ ورک آپریٹ ہو رہا تھا تاہم 3 اہم ملزمان کیخلاف شواہد بھی حاصل کرلیےگئے ہیں اور ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرلیا گیا۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی فرانزک کے بعد مزید نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔

  • ملزم ساحر حسن سے برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی

    ملزم ساحر حسن سے برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی : ملزم ساحر حسن سے برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی، جس میں منشیات اوریجنل ویڈ نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم ساحر کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

    ملزم ساحر سے برآمد منشیات "ویڈ” کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی اور رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد منشیات کو کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات اوریجنل ویڈ ہی ہے۔

    پولیس ذرائع نے کہا کہ برآمد منشیات ویڈ کیلیفورنیا کی ہے، برآمد منشیات "پامیلا” اور "جیلو جلیٹو” ہے، جو پندرہ ہزار روپے فی گرام فروخت کی جاتی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ملزم ساحر سے برآمد منشیات کی مالیت چھیاسی لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت