Tag: ملزم عابد

  • ڈی جی فرانزک اشرف طاہر کی ملزم عابد کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید

    ڈی جی فرانزک اشرف طاہر کی ملزم عابد کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید

    لاہور: ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف طاہر نے ملزم عابد کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک ایجنسی میں ہزاروں رپورٹس تیار ہوتی ہیں، آج تک کوئی رپورٹ لیک نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی نے اے آروائی نیوز کے نمائندے حسن حفیظ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا بیس نہ ہوتا تو لنک روڈ معاملہ 50سال میں بھی حل نہ ہوتا۔

    ڈاکٹر اشرف طاہر نے کہا کہ ملزم عابد کا ڈی این اے ڈیٹا 2013 سے موجود تھا،ملزم کے ڈی این اے پروفائل ہمارے ڈیٹابیس سے میچ کر گئے ۔

    ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کا کہنا تھا کہ زیادتی،سنگین جرائم ،ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کا ڈیٹاجمع کرنا ہوگا،ملزمان کا ڈیٹا جمع کرنا ضروری ہے،اس کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ لنک روڈ کیس کی رپورٹ فرانزک سائنس ایجنسی سے لیک نہیں ہوئی،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پر لگایاگیا الزام غلط ہے۔ڈاکٹر اشرف طاہر کا مزید کہنا تھا کہ فرانزک ایجنسی میں ہزاروں رپورٹس تیار ہوتی ہیں، آج تک کوئی رپورٹ لیک نہیں ہوئی۔

    ملزم عابد کی تصویراور معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی کرلی گئی

    اس سے قبل گزشتہ روز گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تصویر اور معلومات فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    واضح رہے کہ پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ کیس میں نامزد دو ملزمان شفقت اور بالامستری گرفتار ہوچکے ہیں۔

  • گجرپورہ زیادتی کیس، ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھا دیا گیا

    گجرپورہ زیادتی کیس، ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھا دیا گیا

    لاہور : گجرپورہ زیادتی کیس کے ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگرصوبوں تک بڑھا دیا گیا اور صوبے کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں پنجاب پولیس نے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے دائرہ کار دیگرصوبوں تک بڑھاتے ہوئے دوسرے صوبوں سے رابطہ کرلیا ہے اور ملزم کی تفصیلات شیئرکردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبے کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے احکامات کردیے ہیں جبکہ ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے ٹیموں کے مختلف شہروں میں بھی رابطے جاری ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے زیر حراست افراد سے بازپرس کا عمل جاری ہے جبکہ سادہ کپڑوں میں مزارات پر بھی اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

    اس سے قبل گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تصویر اور معلومات فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا اور ملزم عابد کی تصویر اورمعلومات لیک ہونےکےمعاملےکی ابتدائی رپورٹ ایوان وزیراعلیٰ کوموصول ہوگئی تھی۔

    جس کے مطابق عابد کی تصویر اور معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی کرلی گئی ، حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ کو دورہ جنوبی پنجاب سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔

    پنجاب کابینہ اجلاس میں عابد کی تصویر لیک ہونے پر ارکان نے احتجاج کیاتھا، ذرائع کے مطابق تصویر اور معلومات لیک ہونے سے ملزم عابد کو فرار ہونے کا موقع ملا۔

  • گجرپورہ زیادتی کیس :ملزم عابد کی تصویراور معلومات لیک کرنے والے  شخص کی نشاندہی کرلی گئی

    گجرپورہ زیادتی کیس :ملزم عابد کی تصویراور معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی کرلی گئی

    لاہور : گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تصویر اور معلومات فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ متعلقہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابدایک ہفتےگزرنےکے باوجود گرفت میں نہ آسکا، ملزم عابدکی تصویراورمعلومات لیک ہونے سے متعلق ابتدائی رپورٹ ایوان وزیراعلیٰ کو موصول ہوگئی ہے۔

    ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تصویرپولیس ڈیپارٹمنٹ سےلیک نہیں ہوئی، رپورٹ فرانزک ڈیپارٹمنٹ سےلیک ہوئی، رپورٹ لیک کرنےوالےمتعلقہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ کودورہ جنوبی پنجاب سے واپسی پر پیش کی جائےگی، پنجاب کابینہ اجلاس میں عابد کی تصویرلیک ہونے پر ارکان نے احتجاج کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق تصویراور معلومات لیک ہونے پر ملزم عابد کو فرارہونے کا موقع ملا، وزیراعلیٰ نے 14 ستمبر کو تحقیقات اور ذمے دار کے تعین کی ہدایت کی تھی۔

    خیال رہے پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جبکہ کیس میں نامزد دو ملزمان شفقت اور بالامستری گرفتار ہوچکے ہیں۔