Tag: ملزم عاطف زمان

  • اینکر پرسن مرید عباس کی بیوہ کا  قاتل سے آمنا سامنا ، معاف کرنے سے انکار

    اینکر پرسن مرید عباس کی بیوہ کا قاتل سے آمنا سامنا ، معاف کرنے سے انکار

    کراچی: کراچی کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان پر فردجرم کے لئے یکم فروری کی تاریخ مقرر کردی، مقتول کی بیوہ زارا عباس نے ملزم عاطف زمان کو سوری کہنے پر کھری کھری سنادی اور کہا میں کیا خدا بھی تمہیں معاف نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، اس دوران عاطف زمان کامرید عباس کی بیوہ سے سامنا ہوا، عاطف نے زاراعباس سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگتے ہوئے سوری کہا۔

    جس پر زارا نے ملزم کو کھری کھری سنادی اور کہا میں کیا تمہیں خدا بھی معاف نہیں کرے گا، تو ملزم عاطف نے بولا جی !جانتا ہوں۔

    دوران سماعت فاضل جج نے وکلا صفائی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وکلا کے پیش نہ ہونے پرتیسری سماعت پر بھی فردجرم عائد نہیں کرسکے، آخری مہلت ہے ورنہ کیس کی پیروی کےلیےسرکاری وکیل فراہم کریں گے۔

    عدالت نے یکم فروری ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے دوران قتل استعمال ملزمان کی گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔

    مزید پڑھیں : مرید عباس قتل کیس : بیوہ نے اے ٹی سی فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے مرید عباس کی بیوہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی تھی، اس موقع پر مقتول مرید عباس کی بیوہ کے وکیل نے کہا تھا کہ کیس کا ٹرائل سیشن عدالت میں ہی چلنے دیا جائے، ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کرانا چاہتے ہیں۔

    مقتول مرید عباس کی بیوہ نے اے ٹی سی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرید عباس قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی تھیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال 9جولائی کوکراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم عاطف زمان نے اس دہرے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور دوران علاج انتقال کرگیا

    اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور دوران علاج انتقال کرگیا

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم دوران علاج انتقال کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے ایم ایس سیمی جمالی نے عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کے انتقال کی تصدیق کردی،  ڈرائیور ندیم کو کچھ روز پہلے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

    ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم نے کیڑے ماڑ دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم کا گواہ بھی تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل جناح اسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا تھا کہ عاطف زمان کے ڈرائیور کی دوران علاج حالت بگڑ گئی ہے جس کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق ڈرائیور ندیم اینکر مرید عباس کیس کا چشم دید گواہ تھا، ندیم کی باڈی کو مردہ خانے منتقل کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ ندیم نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

  • کراچی، ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور کی جناح اسپتال میں طبیعت بگڑ گئی

    کراچی، ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور کی جناح اسپتال میں طبیعت بگڑ گئی

    کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور کی جناح اسپتال میں طبیعت بگڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس اور خضر حیات کیس میں اہم گواہ اورملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کی جناح اسپتال میں طبیعت بگڑ گئی۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی نے ندیم کی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور ندیم کی حالت تشویش ناک ہے، ندیم کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈرائیور ندیم اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم گواہ ہے، ندیم نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی، اس نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: اینکر قتل کیس: عینی شاہد ندیم کی خود کشی کی کوشش

    ملزم عاطف زمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ وکیل سے بات کرلی ہے اپنا کیس لڑوں گا، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، اعدالت نے آئی او کو حکم دیا کہ آٓئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔

    یاد رہے کہ اینکر پرسن مریدعباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی ، پولیس نے ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کردی۔

    ایس ایس پی نے کہا تھا کہ مرید عباس قتل کی وجہ سےمیڈیا میں کام کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیلا، جبکہ خضر حیات کا سرعام قتل کیاگیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسرنےمقدمےمیں اےٹی سی کی دفعہ لگانےکاعندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کاچالان انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت پیش کروں گا ، افسران سےمشاورت کےبعداےٹی سی کی دفعہ شامل کی جائے گی۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ، ملزم کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ، ملزم کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب ملزم عاطف زمان نے عدالت میں اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا کیس لڑوں گا بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا ہوں۔

    ملزم عاطف زمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وکیل سے بات کرلی ہے اپنا کیس لڑوں گا، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، اعدالت نے آئی او کو حکم دیا کہ آٓئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔

    دوسری جانب ملزم عاطف زمان کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے، جس میں ملزم عاطف زمان نے کہا کہ مرید عباس کے بھائی کو میانوالی میں ٹائر کی دکان کھلوا کردی تھی، ٹائر کی مارکیٹ میں کئی لوگ مجھے جانتے تھے، میں ان سے مال لے کر آگے فروخت کردیتا تھا، جو 10 لاکھ کی سرمایہ کرتا تھا اسے 2 لاکھ منافع دیتا تھا۔

    مزید پڑھیں: اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

    ملزم عاطف زمان کے مطابق 2014 سے ٹائر کا کاروبار کررہا تھا، 10 لاکھ کی سرمایہ کاری کرادیتا تھا کچھ لوگوں کو 20 اور کچھ کو 25 فیصد منافع دیتا تھا، پیسے سے پیسہ بنا رہا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تفتیشی افسر کی درخواست پر عدالت نے ملزم عاطف زمان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم دل پر بوجھ ہے وہ دوبارہ خودکشی کی کوشش کرسکتا ہے اس لیے اس کا بیان ریکارڈ کرلیا جائے۔

    خیال رہے کہ ملزم عاطف زمان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر کو لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

    اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس میں سٹی کورٹ نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم عاطف زمان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عاطف زمان خود اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، خدشہ ہے ملزم پھر خودکشی کی کوشش کرے گا، ضمیر کے بوجھ کی وجہ سے عاطف زمان نے پہلے بھی خود کو گولی ماری تھی۔

    تفتیشی افسر کا نے کہا کہ معزز جج چاہیں تو خود اسپتال جاکر ملزم عاطف زمان سے مل سکتے ہیں، ملزم کے وکلا کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق درخواست اٹھایا۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش میں زیادہ پیش رفت کیا ہوگی ملزم خود اعتراف اہتا ہے، ملزم فون کال پر دھاڑیں مار مار کر روتا ہے۔

    مزید پڑھیں: اینکر قتل کیس: عینی شاہد ندیم کی خود کشی کی کوشش

    دوسری جانب آئی او کا کہنا تھ اکہ عدالت وقت اور جگہ کا تعین کرکے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرے، وکلا اور عاطف زمان کے ماموں کی ملاقات ملزم سے کرادی ہے۔

    آئی او نے کہا کہ ملزم کہتا ہے میرے ضمیر پر بوجھ ہے میں بیان ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں، ملزم کہتا ہے میں پریشان ہوں مجھے رات کو نیند نہیں آتی ہے، پولیس نے ایم ایل او رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر عاطف زمان کو جیل بھیج دیا گیا تو اعترافی بیان کیسے ریکارڈ ہوگا، اعترافی بیان کی درخواست ریکارڈ پر ہے۔

    ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے بھی عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی، عدالت نے آئی او کی درخواست پر کل اعترافی بیان کے لیے ملزم کو طلب کرلیا۔

  • کراچی، اینکر مرید عباس قتل کیس، عاطف زمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی، اینکر مرید عباس قتل کیس، عاطف زمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی: ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملزم عاطف زمان کی جائیداد، زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں تفتیشی ذرائع نے عاطف زمان کی جائیداد اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات کا پتا لگا لیا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق عاطف زمان کے پاس نیا ناظم آباد میں ایک پلاٹ ہے، نیشنل ہائی وے پر 2 ایکڑ کی زمین ہے، ملزم کی ملکیت میں 4 لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کی ملکیت میں ڈیفنس میں 2 فلیٹ بھی ہیں، ایک فلیٹ میں مقتول مرید عباس اور ایک میں عاطف زمان رہتا تھا۔

    مزید پڑھیں: مرید عباس قتل کیس: عینی شاہد اور تفتیشی افسر کے حیران کن انکشافات

    واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے ملزم عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا تھا جس میں ملزم نے قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا تھا۔

    ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ملزم نے 5 افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ملزم نے کروڑوں روپے کی ہیر پھیر کی ہے، جب مکمل پھنس گیا تو قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے 5 لاکھ سے فراڈ شروع کیا جو کروڑوں تک پہنچا، لوگ پرافٹ کی لالچ میں جڑتے چلے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔