Tag: ملزم عزیز الرحمان

  • مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت

    مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت

    لاہور : مدرسہ زیادتی کیس میں متاثرہ طالب علم نے پیش ہوکر ملزم عزیز الرحمان کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، متاثرہ طالب علم نے پیش ہوکر ملزم عزیز الرحمان کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔

    متاثرہ طالب علم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر بیان کرایا، متاثرہ طالب علم نے ملزم کے گواہی میں بڑے انکشافات کردیے۔

    بیان میں کہا گیا کہ 2013 میں متعلقہ ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا ملزم نے امتحانات پر عائد پابندی ختم کرنے اور پاس کروانے کا لالچ دیا۔

    متاثرہ طالب علم کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو شکایت کی لیکن مدرسے کی انتظامیہ نے شواہد نہ ہونے پر مفتی عزیز الرحمن کے خلاف کارروائی نہ کی مدرسے کی انتظامیہ کو مفتی عزیز کی ویڈیوز اور آڈیوز دیں ویڈیوز دیکھنے کے بعد مدرسے کی انتظامیہ نے مفتی عزیز الرحمن کو عہدے سے ہٹایا۔

    طلب علم نے بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعہ کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مفتی عزیز کے بیٹوں نے جان سے مارنے کی کوشش کی، شریک ملزمان سے سامنا ہوا تو بھاگ کر جان بچائی اور ملزمان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی۔

  • طالبعلم زیادتی کیس : ملزم عزیز الرحمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

    طالبعلم زیادتی کیس : ملزم عزیز الرحمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

    لاہور : طالبعلم زیادتی کیس میں گرفتار ملزم عزیز الرحمان نے ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، جس پر عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں طالبعلم زیادتی کیس کے ملزم عزیز الرحمان نے درخواست ضمانت دائر کردی ، ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت میں انگریزی فلم کا حوالہ دیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم میں تباہی اورلوگوں کےڈوبنے کےمناظر اصل نہیں، فلمیں ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں ، ملزم کی ویڈیو بھی اسی طرح ایڈیٹ کی گئی ہے۔

    سیشن کورٹ نے 20 ستمبر کو پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    یاد رہے 3 روز قبل لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے کےطالب علم سے زیادتی کے ملزم عزیز الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

    خیال رہے مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے مفتی عزیز الرحمن اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔