Tag: ملزم عمر حیات

  • ثناء یوسف قتل کیس ، ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    ثناء یوسف قتل کیس ، ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کےملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنایوسف مبینہ قتل کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ محمدحفیظ نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم کی شناخت کی تھی، شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزم کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    خیال رہے اسلام آباد میں بائیس سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر ثنایوسف کو گھرمیں گھس کر قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کے تہلکہ خیز انکشافات

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے ثناء کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔

    ملزم عمر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے اسے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل لاک اپ بھیجنے کا حکم دیا اور عدالت نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ شناخت پریڈ مکمل ہونے تک ملزم کو کسی سے ملنے نہ دیا جائے۔

  • ثنا یوسف قتل کیس میں ایک اور بڑی پیش رفت

    ثنا یوسف قتل کیس میں ایک اور بڑی پیش رفت

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا۔

    پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے، ملزم کو ثنا کی والدہ اور پھوپھو نے شناخت کیا، ملزم سے موبائل فون اور گاڑی کی برآمدگی کیلئے ریمانڈ چاہیے۔

    عدالت نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا، ملزم نے کہا موبائل پولیس کو دے دیا ہے،میرا میڈیکل کرایا جائے، جس پر عدالت کی ملزم کے میڈیکل کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم کی شناخت کی تھی، شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزم کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    خیال رہے اسلام آباد میں بائیس سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر ثنایوسف کو گھرمیں گھس کر قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کے تہلکہ خیز انکشافات

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے ثناء کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔

    ملزم عمر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے اسے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل لاک اپ بھیجنے کا حکم دیا اور عدالت نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ شناخت پریڈ مکمل ہونے تک ملزم کو کسی سے ملنے نہ دیا جائے۔

  • بڑی پیش رفت ،  ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

    بڑی پیش رفت ، ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

    اسلام آباد : ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمرحیات کو شناخت کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، اڈیالہ جیل میں ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم کی شناخت کی، شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزم کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    عدالت نے ثناء یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر رکھا ہے.

    یاد رہے اسلام آباد میں بائیس سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر ثنایوسف کو گھرمیں گھس کر قتل کیا تھا۔