Tag: ملزم فرار

  • ایف آئی اے عملے کی لاپرواہی، گرفتار ملزم ایئرپورٹ سے فرار ہو گیا

    ایف آئی اے عملے کی لاپرواہی، گرفتار ملزم ایئرپورٹ سے فرار ہو گیا

    کراچی(22 اگست 2025): کراچی ایئرپورٹ پر بے تحاشا رش اور ایف آئی اے عملے کی مبینہ لاپرواہی کے سبب قتل کا ملزم ایف آئی اے امیگریشن کی حراست سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن عملے کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایف آئی اے امیگریشن کے زیر حراست مسافر ایئرپورٹ سے فرار ہو گیا جس کے بعد سب انسپکٹر خاتون شفٹ انچارج، ایک ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر کے زونل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    چند روز قبل مسافر کیخلاف خیرپور میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، مسافر 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 705 کے ذریعے جدہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، امیگریشن کی مینول لسٹ میں شامل ملزم کا نام ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے عبدالصمد نامی ملزم کو ہتھکڑی لگا کر حراست میں لے لیا تھا۔

    تاہم رات کی شفٹ میں ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، ہتھکڑی کے ساتھ باہر جاتے مسافر کو دیگر اداروں نے بھی چیک نہیں کیا جبکہ معطل ایف آئی اے افسر اور اہلکار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-investigate-citizens-karachi-airport/

  • کراچی : خطرناک ملزم تھانے سے فرار، پولیس افسر معطل

    کراچی : خطرناک ملزم تھانے سے فرار، پولیس افسر معطل

    کراچی : پنجاب سے لایا گیا انتہائی خطرناک اور مطلوب ملزم ساؤتھ زون کے تھانے سے فرار ہوگیا، پولیس کے اعلیٰ حکام  نے سختی سے نوٹس لے کر ایس آئی او گزری کو معطل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے پکڑ کر لائے جانے والے ملزم کو کراچی کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا تھا۔

    ملزم ریاست کیخلاف بوٹ بیسن، گزری، کلفٹن اور شہر  کراچی کے دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

    ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو پنجاب سے کراچی لائی تھی، ملزم کیخلاف آخری مقدمہ3جنوری کو تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔

    ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کئے تھے، ملزم کیخلاف سندھ، پنجاب میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب ایس آئی او گزری کو عہدے سے معطل کردیا گیا ہے، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن کو معاملے کی انکوائری دی گئی ہے۔

  • کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے اسپتال لایا جانے والا زیادتی کا ملزم فرار

    کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے اسپتال لایا جانے والا زیادتی کا ملزم فرار

    کراچی: کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے جناح اسپتال لایا جانے والا زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم سلیم جناح اسپتال سے فرار ہو گیا، ملزم کو علاج کے لیے سینٹرل جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سلیم کے فرار کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، ملزم سلیم کو سعید آباد پولیس نے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    اے ایس پی سینٹرل جیل کی مدعیت میں صدر تھانے میں ملزم کے فرار کا مقدمہ درج کر دیا گیا، جب کہ غفلت کے مرتکب 2 پولیس اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں کانسٹیبل سنگھار اور لیاقت علی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیم کو کتے نے کاٹا تھا، جس کے علاج کے لیے اسے جناح اسپتال لایا گیا تھا، تاہم اس نے اہل کاروں کو چکما دے کر ہتھکڑی کھولی اور فرار ہو گیا۔

  • پاکپتن : چھ سالہ بچی سے زیادتی، متاثرہ بچی اسپتال منتقل، ملزم فرار

    پاکپتن : چھ سالہ بچی سے زیادتی، متاثرہ بچی اسپتال منتقل، ملزم فرار

    پاکپتن : پنجاب میں معصوم بچی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، پینتالیس سالہ شخص نے چھ سال کمسن طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع پاکپتن میں چھ سالہ معصوم بچی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، متاثرہ بچی کو زخمی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پاکپتن کے نواحی علاقہ کلیانہ میں چھ سالہ کمسن بچی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا ہے،45سالہ شخص نے چھ سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی جس کے بعد بچی کو حالت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تیسری جماعت کی طالبہ آمنہ کو گھرمیں اکیلا پاکر درندگی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارےجارہے ہیں۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکپتن میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ورثا کا پولیس سے کارروائی کا مطالبہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکپتن کے علاقے کرمانوالہ چوک کی رہائشی چھ سالہ ننھی کلی کو جنسی درندے نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں بھی آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،۔

  • مری : ہوٹل میں کمرہ نہ دینے پر منیجرکو گولیاں ماردی گئیں، ملزم فرار، مقدمہ درج

    مری : ہوٹل میں کمرہ نہ دینے پر منیجرکو گولیاں ماردی گئیں، ملزم فرار، مقدمہ درج

    مری : ہوٹل منیجر کو کمرہ بک نہ کرنے کے جرم میں گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا، ملازم کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے جی پی او چوک پر ہوٹل کے مینجر محمد آصف کو مری کے ہی مقامی رہائشی راجہ معصب خلیل ہوٹل میں کمرہ بک نہ کرنے پر غصہ میں آگیا اور گولیاں مار کر منیجر کو شدید زخمی کر دیا، زخمی کو پانچ گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے ہوٹل مالک حافظ جاوید اختر کی مدعیت میں ملزم راجہ معصب خلیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل میں منیجر اور کسی شخص میں تلخ کلامی ہوئی، لال جیکٹ والے نے منیجر کی طرف اشارہ کرکے کسی سے اس کی شکایت کی۔

    اتنے میں نیلا شلوار قمیض پہنے ایک شخص فوٹیج میں نظر آیا۔ اس نے کچھ بات کی اور پھر اپنی جیب سے پستول نکال لیا۔ بندوق دیکھ کر سب ہکا بکا رہ گئے۔ فائرنگ ہوئی۔

    پانچ فائر کیے جس سے منیجر گرپڑا۔ شکایت لگانے والا اور اس کے ساتھ کھڑا ہوا بوڑھا شخص بھی بھاگے۔ منیجر کو چار گولیاں لگیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    سوشل میڈیا پر واقعہ کے خلاف آواز بلند ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چلانے والا ملزم مصعب خلیل دوسرے ہوٹل کے مالک کا بیٹا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • اسلام آباد،زیر حراست ملزم پولیس اہلکار کو زخمی کر کے فرار

    اسلام آباد،زیر حراست ملزم پولیس اہلکار کو زخمی کر کے فرار

    اسلام آباد : زیر حراست ملزم پولیس اہلکار کو اسی کی پستول سے زخمی کرکے فرار ہو گیا،ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زیر حراست ملزم کو پولیس اہلکار مقدمے کی سماعت کے لیے لے کر جارہا تھا کہ میلوڈی چوک پر زیر حراست ملزم نے اے ایس آئی کی چھین کر اُس پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔

    اسی سے متعلق : ملزمان کا پولیس پر حملہ، گرفتار ساتھی کو چھڑا لیا، ایک اہلکار جاں بحق

    زیر حراست ملزم کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسی مقدمے میں سماعت کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزم نے ساتھ موجود اے ایس آئی کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہو گیا۔

    واضح رہے اسی طرح کا واقعہ گزشتہ روز کراچی میں بھی پیش آیا تھا جہاں دو زیر حراست ملزمان نے پیشی کے لیے جانے کے دوران پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر کے خود فراف ہو گئے تھے۔

    ان دونوں واقعات سے یہ بات ثابت ہو جاتی کہ پولیس کے پاس ملزمان کی نقل و حمل کے خاطرخواہ انتظامات نہیں ہیں جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے خطرناک ترین ملزمان باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔