Tag: ملزم پکڑا گیا

  • دودھ کے نام پر لوگوں کو زہر پلانے والا پکڑا گیا

    دودھ کے نام پر لوگوں کو زہر پلانے والا پکڑا گیا

    لوگوں کو دودھ کے نام پر زہر پلانے والا شخص پکڑا گیا، فیکٹری سے صابن، واشنگ پاؤڈر اور گھی کے کنستر برآمد کرلیے گئے۔

    لاہور میں مصنوعی دودھ بنانے کی فیکٹری سے صابن، واشنگ پاؤڈراور گھی کے کنستر برآمد کرلیے گئے، فوڈ اتھارٹی نے سیکڑوں لیٹر مصنوعی دودھ بہا شہریوں کو زہریلا دودھ پینے سے بچالیا۔

    فوڈ اتھارٹی نے صبح سویرے ملاوٹی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا، بیدیاں روڈ ہیئر پنڈ میں دودھ کے نام پر صابن، سرف، کیمیکل سے تیار ہونے والے جعلی دودھ کی کھیپ پکڑلی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید نے کہا کہ ملزم سلیم میئو پر پہلے بھی تین مرتبہ ملاوٹی دودھ بیچنے کے ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہے اور ملزم ضمانت پر رہا ہے۔

    ملزم نے دودھ میں ملاوٹ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ شہریوں تک پہنچنے سے پہلےہی نالے میں بہا دیا۔

  • زیرزمین کلیمپ لگا لاکھوں کی گیس چوری کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

    زیرزمین کلیمپ لگا لاکھوں کی گیس چوری کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین کلیمپ کے ذریعے گیس چوری کرنیوالے ملزم کو پکڑلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمر ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کی اینٹی گیس تھیفٹ ٹیم نے نوابشاہ بھنگوار کالونی میں چھاپہ مارا، جہاں سے زیرزمین کلیمپ کے ذریعے براہ راست گیس چوری کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم لاکھوں روپے کی گیس چوری کرکے گھریلو صارفین کو بیچ رہا تھا۔

    ایس ایس جی سی نے کہا کہ 10 گھروں کو گیس سپلائی کرنیوالے 4 ڈائریکٹ کلیمپس کو منقطع کردیا گیا، مستقبل میں گیس چوری روکنے کیلئے علاقے کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔

  • اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا

    اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا

    لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں میں کامیاب ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں ملزمان نے اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے، شاہ لطیف پولیس نے اے ٹی ایم روم سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اوزار برآمد ہوئے ہیں، 2 ملزمان کی جانب سے اے ٹی ایم کو کھولا جا رہا تھا۔

    ملزمان اے ٹی ایم کا لاک توڑ کر کیش ٹرے تک پہنچ چکے تھے، بینک سیکیورٹی نے کنٹرول آفس سے فون کر کے پولیس کو آگاہ کیا۔

    پولیس کے مطابق اہلکاروں نے پہنچتے ہی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔