Tag: ملزم کو گرفتار

  • کے ایم سی ملازم کے قتل کا معمہ حل، رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

    کے ایم سی ملازم کے قتل کا معمہ حل، رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی ملازم کے قتل میں ملوث ملزم کو دو روز بعد ہی لیاقت آباد سےگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم اور مقتول کا رقم کے لین دین پر تنازعہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں دو روز قبل قتل ہونے والے کے ایم سی ملازم کے قتل میں ملوث ملزم کو  گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم عمران احمد کو ٹیکنکل مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس بنیاد پر لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا، مقتول کے ایم سی ملازم واجد علی کو31دسمبر کو کریم آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

    واقعے کی خبر ملتے ہی رینجرز سندھ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تھی، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عمران نے مقتول واجد علی کے ساتھ مل کر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم عمران نے دوران تفتیش بتایا کہ2015میں ملزم عمران نے واجد علی کے ساتھ شراکت پر کاروبار شروع کیا تھا، نقصان ہونے کی وجہ سے کاروبار بند کردیا گیا تھا۔

    واجد علی ملزم سے کاروبارمیں لگائے سرمائے کی رقم کا تقاضا کرتا اور دھمکیاں دیتا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو برآمد ہونے والے اسلحے سمیت قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ایم کیو ایم یونٹ آفس پر رینجرز کا چھاپہ، متعدد کارکنان گرفتار

    ایم کیو ایم یونٹ آفس پر رینجرز کا چھاپہ، متعدد کارکنان گرفتار

    کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، رینجرز نے شاہ فیصل سے ایم کیو ایم کے یونٹ آفس پر چھاپہ مارکرمتعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے سال 2010 میں سکھن تھانے کی حدود میں اور قائد آباد کے علاقے میں تین پولیس اہلکاروں کو شہید اور چار کو زخمی کیا تھا۔

    ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے ملیشیا فرار ہوگیا تھا، اور واپسی پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ دوسری جانب رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم کے یونٹ 106 پر چھاپہ مارکر وہاں موجود تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔