Tag: ملزم ہلاک

  • کراچی: پولیس حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک

    کراچی: پولیس حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک

    کراچی: پولیس کی حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا، حقائق کا پتا چلانے کیلئ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف پولیس کی حراست میں ملزم کی پراسرار موت کے بعد مذکورہ شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا جائے گا، پولیس کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا، گاڑی چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

     

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کیخلاف گاڑی چوری کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے، ملزم نشے کا عادی تھا، دو روز قبل طبیعت بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی پولیس کی حراست میں متعدد ملزمان کی موت واقع ہوچکی ہے، تاہم اکثر ان اموات کی اصل وجوہات منظر عام پر نہیں آتیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-under-custody-death-probe/

  • کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 7 گرفتار

    کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 7 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک اور سات گرفتار کر لئے گئے ۔

    پولیس کے مطابق پرانا گولیمار میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسٹریٹ کرمنل مارا گیا ملزم سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا، رضویہ سوسائٹی مجاہد گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت تین ملزمان خالد، جاوید اور طارق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر آباد بلاک نائین میں فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اللہ داد اور آصف کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

    حکام کے مطابق نیو کراچی الیون آئی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ کورنگی چکرا گوٹھ نظر شاہ مزار کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

    پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

    لاہور: نشتر کالونی تھانہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم  ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نشتر کالونی کے تھانے میں اےایس آئی ریاض کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم  ہلاک ہوگیا، ملزم کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوری کے الزام پر اے ایس آئی ریاض نے جاوید اقبال پر تشدد کیا، تشدد کرنے والے اے ایس آئی ریاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق پولیس افسر کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

  • کراچی میں  پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم 6 گھنٹے بعد ہلاک ہوگیا

    کراچی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم 6 گھنٹے بعد ہلاک ہوگیا

    کراچی : پولیس اہلکارعادل کو شہید کرنے والا ملزم 6 گھنٹے بعد ہلاک ہوگیا ، ہلاک ملزم گزشتہ روزپولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرکےساتھیوں کے ساتھ فرار ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس اہلکارعادل کو شہید کرنے والا ملزم 6 گھنٹے بعد ہلاک ہوگیا، ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ
    پرانا گولیمار میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

    ایس ایس پی فیضان علی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم گزشتہ روزپولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرکےساتھیوں کے ساتھ فرار ہوا تھا ، ہلاک ملزم کےمزیدساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

    فیضان علی نے کہا کہ پولیس نفری داخلی وخارجی راستےسیل کرکے تلاشی لے رہی ہے۔

    گذشتہ روز پاک کالونی پرانا گولیمار میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر سرگرم گینگ وار منشیات فروشوں نے گولیاں برسا دیں تھیں ،، جس سے پولیس کانسٹیبل عادل شہید ہو گیا تھا۔

    عادل کےسینےپرگولی لگی تھی ، جس کے بعد عادل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق پاک کالونی میں ریاست منشیات فروش گروہ اور پپو گروہوں کے درمیان علاقے کا تنازہ چل رہا ہے ، پولیس دونوں ہی کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔

    گینگ وار کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر منشات فروش گروہوں کے خلاف سرچ اپریشن شروع کر کے متعدد گینگ وار کے کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

  • 6 سالہ گونگی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک

    6 سالہ گونگی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک

    وہاڑی: دانیوال میں 6 سالہ گونگی بچی کو  زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضِلع وِہاڑى کے علاقے دانیوال میں 6 سالہ گونگی بچی سے زیادتی کا ملزم حواست سے فرار ہونے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ملزم ریحان کو پوٹینسی ٹیسٹ کرواکر واپس لایا جارہا تھا، ملزم ریحان نے پولیس کانسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران ملزم سے اچانک گولی چلی جو اسی کے سینے پر لگی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ریحان نے پریس کانفرنس کے دوران اپنا جرم تسلیم کیا تھا۔

  • اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چرا کر منہ چڑانے والا ملزم دوران حراست انتقال کرگیا

    اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چرا کر منہ چڑانے والا ملزم دوران حراست انتقال کرگیا

    رحیم یار خان: فیصل آباد میں اے ٹیم مشین سے کارڈ چرانے اور سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ کر منہ چڑانے والا ملزم پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر فیصل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص اے ٹی ایم مشین توڑنے کے بعد اس میں سے کارڈ نکال رہا تھا اور اسی واردات کے دوران وہ شخص سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے منہ چڑارہا تھا۔

    ملزم صلاح الدین کو پولیس نے دو روز قبل حراست میں لیا تھا جس کے بعد معلوم ہوا تھا کہ وہ شخص قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے، تاہم ملزم تفتیش کے بعد بولنے لگا تھا۔

    ملزم گزشتہ روز رحیم یار خان کے شاہی روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں یہی عمل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا تاہم ملزم ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی تھی، ملزم نے اپنے ہاتھ میں اپنا پورا نام اور پتا انمٹ سیاہی سے کنندہ کرا رکھا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صلاح الدین حوالات میں بھی عجیب و غریب حرکتیں کررہا تھا کہ اچانک بے ہوش ہوگیا، اسے شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرتے ہوئے ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے، موت بظاہر دل کا دورہ معلوم ہوتی ہے تاہم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، گینگ کا سرغنہ مارا گیا

    اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، گینگ کا سرغنہ مارا گیا

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا دو زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ملزمان رہزنی اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں مین پولیس کو مطلوب تھے۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کا سرغنہ ذیشان مارا گیا۔

    ملزم نے گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں موبائل چھیننے کے دوران فائرنگ کر کے تنویر نامی نوجوان کو بھی قتل کیا تھا، جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے نشر بھی کی تھی۔

    ملزمان کے گینگ میں شفیق، اشعر ،شاہ میر اور سمیع الیاس عرف چونی شامل ہیں۔ فوٹیج میں نظر آنے والا بچہ یہی سمیع الیاس چونی ہے، جس کی عمر سولہ سال ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے یہ معاملہ بھی اٹھایا تھا کہ ملزمان وارداتوں میں بچوں کا استعمال کررہے ہیں اور اسلحہ انہیں کے پاس رکھواتے ہیں۔

  • منگھوپیر میں پولیس مقابلہ،صدر بش ہلاک

    منگھوپیر میں پولیس مقابلہ،صدر بش ہلاک

    کراچی :شہرقائد کے علاقے منگھوپیر میں واحد عرف صدر بش مارا گیا ملزم پر قتل بھتہ خوری اور اغوا کے مقدمات درج تھے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر محمد خان چوکی کے قریب پولیس موبائل پر کریکرحملہ کیا گیا جس میں اے ایس آئی سرفراز زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس موبائل چوکی کے قريب تعینات تھی۔پولیس نے موٹرسائکل سواروں کو رکنے کااشارہ کیاجس پر دہشت گردوں نے موبائل پرکریکر پھینک دیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے1 حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے مارے جانے والے شخص کی شناخت واحد عرف صدر بش کے نام سے ہوئی ہےملزم کے خلاف دودرجن سے زائد تھانوں میں قتل بھتہ خوری اور اغوا کے مقدمات درج ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہےکہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

  • لاہور: 3تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    لاہور: 3تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    لاہور: فیصل چوک میں تین تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم سی آئی اے پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    فیصل چوک کے تین تاجروں ملک شفقت، عدیل اور ظہیر کو گزشتہ روز ملازمت سے برخاست کرنے پر سیکیورٹی گارڈ غلام عباس نے قتل کردیا تھا، واقعہ کے بعد ملزم مزید تاجروں کو قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا لیکن جب آج وہ فیصل چوک پر کار میں پہنچا تو پہلے سے وہاں موجود پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔

    ایس پی سی آئی اے عمر ورک تاجروں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انکے پیارے واپس تو نہیں آسکتے لیکن ملزم کے اس عبرتناک انجام پر انہیں کچھ دلی سکون پہنچا۔

    ہلاک ہونے والا سیکیورٹی گارڈ دو افراد کے قتل میں پہلے ہی اشتہاری تھا اور اسکے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، مقامی پولیس نے اسکا ریکارڈ چیک نہ کیا جس پر ایس ایچ او اور بیٹ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی :پولیس مقابلہ، 2ملزم ہلاک اور 3اہلکار زخمی

    کراچی :پولیس مقابلہ، 2ملزم ہلاک اور 3اہلکار زخمی

    کراچی: ماڈل کالونی میں پولیس اور مبینہ اغوا کاروں میں مقابلے دوران دو ملزم ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوگئے، ایس ایس پی ناصر آفتاب کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ملزمان ارشد پپو کے بھائی ہیں، دوسری جانب شہری بھی ڈاکوؤں پر قہر بن کر ٹوٹ رہے ہیں، لوٹ مار کرتے تین ڈاکو ہتھے چڑھے توشہریوں نے مار مار کر ہلاک کردیا ہے۔

    کراچی میں شہری ڈاکوؤں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تو مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر اُس کا وہ حال کیا کہ وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، یوپی موڑ پر شہریوں نے لوٹ مار کرتے دو ڈاکو پکڑلئے، جو تشدد سے ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب سینٹرل جیل میں تلاشی کے دوران قیدیوں سے چوبیس موبائل فون برآمد ہوئے، تلاشی کے بعد قیدیوں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جس پر بارہ سے زائد کو وارڈ میں بند کردیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں کہ موبائل فون قیدیوں تک کیسے پہنچے۔

    ادھرماڈل کالونی میں اے وی سی سی پولیس پر ملزمان نے دسستی بموں سے حملہ کر دیا، پولیس مقابلے میں فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، نیو کراچی گودھرا کیمپ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، سنی تحریک کے ترجمان کے مطابق جاں بحق شخص اُن کا کارکن تھا۔