Tag: ملنے کا امکان

  • پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ملنے کا امکان

    پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ملنے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان کو مزید3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ملنے کا امکان ہے،یہ رقم رواں مالی سال ادائیگیوں کاتوازن بہتربنانےکیلئےاستعمال کی جائےگی، معاہدہ رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چین اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈاینڈفنانس کارپوریشن کےساتھ مذاکرات جاری ہے، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ اینڈ فنانس  کارپوریشن سے 1 ارب ڈالرملیں گے ، یہ رقم رواں مالی سال ادائیگیوں کاتوازن بہتربنانےکیلئےاستعمال کی جائےگی۔

    چین سے مزید 2 ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے لئے جائیں گے، پاکستان کے چین سےمذاکرات آخری مراحل میں ہیں ، معاہدہ رواں ماہ کےاختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل بھی چین 2 ارب ڈالرپاکستان کےپاس ڈیپازٹ کراچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای سے مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    یاد رہے 12 مارچ کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوئے تھے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر نو ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے مجموعی 2ارب ڈالر پاکستان کومل چکےہیں اور مزید 1 ارب ڈالر رواں ماہ کے اختتام تک ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان کا یو اے ای سے تین ارب ڈالر کا معاہد طے ہوا تھا جبکہ پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والے امدادی پیکج کے3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے۔

    واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے مسند اقتدار سنبھالنے کے بعد نومبر میں پہلا دورہ چین کیا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

  • چین سے پاکستان کو بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے، فواد چوہدری

    چین سے پاکستان کو بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے، فواد چوہدری

    بیجنگ : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر وزراء کے ہمراہ ایک روزہ دورہ چین پر ہیں، جہاں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات بہت کامیاب رہی، چین کی جانب سے پاکستان کو بڑا اقتصادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو جلد بڑی خوشخبری ملے گی، وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے دورہ چین سے متعلق بتایا کہ وزیراعظم ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

    چینی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،منصوبہ بندی ، ریلوے کے وزرا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی تعاون اور معاشی ترقی پر بات چیت ہو گی جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل وزیر سے بھی آج ہی ملاقات ہوگی۔