Tag: ملوث اشتہاری

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

     ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں اشتہاری عابد حسین اور محمد ذیشان شامل ہیں، ملزمان کو لاہور اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، اشتہاری عابد حسین نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کو کینیڈا کا ورک ویزہ فراہم کرنے کیلئے 10 لاکھ 90 ہزار وصول کیے، ملزم سال 2022 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا، اس کے علاوہ ملزم محمد ذیشان نے ساتھیوں کیساتھ مل کر شہری سے 6 لاکھ 60 ہزار ہتھیائے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہری کو یو اے ای ملازمت کی غرض سے بھجوانے میں ناکام رہا، گرفتار ملزمان متاثرین سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔