Tag: ملوث ملزمان

  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ  48  گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم

    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شناخت پریڈ میں تاخیر سارے عمل کو مشکوک بناتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ میں تاخیرکرنے پر فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے سیشن ججز،اسپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ کا عمل 48 گھنٹے میں مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری کی درخواست پر13صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ رجسٹرارفیصلےکی کا پی تمام سیشن ججزاورآئی جی پنجاب کو بھجوائیں، شناخت پریڈ کے پروسس میں تاخیر کی گئی جس سےشہریوں کی آزادی پرقدغن لگائی گئی۔

    عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ ہر انسان کو عزت،آزادی اور تحفظ کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے،انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین بھی شہریوں کی آزادی کی بات کرتا ہے، لوگ سزاسے پہلے گرفتار ی اور سزا کے بعد گرفتار ی میں فرق نہیں کر پاتے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ کسی کی گرفتاری ٹھوس شواہد اوراسی صورت ہونی چاہیےجب دوسرا کوئی راستہ نہ ہو، بین الاقوامی انسانی حقوق نے بھی ٹرائل سےپہلے گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ، کسی گرفتار ملزم کا بے گناہ ڈکلیئر ہونا ٹرائل سے پہلے گرفتاری کا درد ناک پہلو ہے، بے گناہ شخص کےلیے ٹرائل سے پہلے گرفتاری تضحیک سے کم نہیں ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کا موجودہ عمل بہت ناکارہ ہے ، شناخت پریڈ کےعمل میں تاخیر سارے پروسس کو مشکوک بناتی ہے، شناخت پریڈ میں تاخیربنیادی حقوق اور فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آئینی عدالتیں آئین کے تحفظ کی ذمہ دار ہیں، آئینی عدالتوں کو انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، درخواست گزار 25 مئی سے شناخت پریڈ کےلیے جیل میں ہے۔

    9مئی کوکارکنوں نے توڑ پھوڑ کی سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہنچایا، حالات پرقابو پانے کیلئےڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، نظر بندی احکامات معطل ہونے پر مقدمات میں نامزد کر کےگرفتاریاں کی گئیں ، گرفتاری کے بعد ملزمان کو شناخت پریڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا گیا۔

  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا  فیصلہ

    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے 9مئی کےواقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ویگرحکام کنے شرکت کی۔

    اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔

    ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں کوتیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، محسن نقوی نے پولیس اور پراسیکیوشن کو ملزمان کیخلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا،کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی۔

    اجلاس میں مفرورشرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم بھی دیا گیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تفتیش کےدوران بے گناہ ثابت ہو نے پر 200 افراد کو بری کر دیا گیا ہے، شرپسندو ں کے خلاف مقدمات مضبوط شہادتوں کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں۔

    چیف سیکرٹری، آئی جی، سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ویگرحکام کی شرکت

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کا اہم  انکشاف

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کا اہم انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ روز تین سے چار وارداتوں کا ٹارگٹ لے کر نکلتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی میں سر سید یونیورسٹی کے قریب واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان میں گینگ کے 4 کارندے شامل ہیں، جن کی شناخت ظریف ,جگنو، حیدر اور سلمان کے ناموں سے ہوئی۔

    گرفتار ملزمان سے چھینا ہوا سامان لیپ ٹاپ ،موبائل فونز اور کیش برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ دو پسٹل اور دو موٹر ساٸیکلیں بھی برآمد ہوئی۔

    گرفتار ملزمان کا انکشاف کیا کہ وہ روز تین سے چار وارداتوں کا ٹارگٹ لے کر نکلتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان یونیورسٹی روڈ ،راشد منہاس روڈ سر سید یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر اور مبینہ ٹاؤن عزیز بھٹی کی حدود میں وارداتیں کیں ہیں۔

    ملزمان لیڈیز سے پرس اور موٹر ساٸیکل سواروں سے کیش اور موبائل فون چھینتے تھے۔