Tag: ملوث ملزم گرفتار

  • آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     ایف آئی اے ترجمان نے کہنا تھا کہ ملزم فہد سعید متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ کے رشتےداروں کو بھی بھیجا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم سے 4 موبائل فون، 2 لیپ ٹاپ، 1 سی پی یو اور دیگر شواہد ملے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لئے۔

  • بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم گرفتار

    بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر سرجانی میں چھاپہ مار کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم نعمان عرف علی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم قانون نافذ کرنے والے ادارے کا نام استعمال کرتا تھا، ملزم سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے لوگوں سے بھتہ طلب کرتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • کمسن بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار

    کمسن بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی میں کورنگی پولیس نے کمسن بچے بچیوں کے اغواہ میں ملوث اغواکار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی پولیس نے کمسن بچے بچیوں کے اغواہ میں ملوث اغواکار کو گرفتار کرلیا، گرفتار اغواہ کار ملزم نے گزشتہ روز عوامی کے علاقے سے کمسن بچی کو اغواہ کیا تھا۔

      ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی، کورنگی عوامی کالونی پولیس نے کمسن بچی عمیمہ کو بازیاب کروالیا تھا جبکہ اغوا کار فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے اغواہ کار کو چوبیس گھنٹوں کے اندر تکنکلی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ گرفتار اغواہ کار سال 2008 میں کورنگی زمان ٹاون کے علاقے میں بچوں کے اغواہ میں ملوث رہا ہے اغوا کار ملزم سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

  • جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی : جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم نےہی مقتول وسیم صدیقی کو گھر سے باہر بلایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے اورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کےکارکن کےقتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتارملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے، گرفتار ملزم نےہی مقتول وسیم صدیقی کوگھرسےباہر بلایا تھا۔

    ذرائع نے کہا کہ ملزم نے واقعہ والے روز مقتول کو 4 سے5 کالز کی تھیں، ملزم نے واردات میں تیس بور پستول کا استعمال کیا تھا،شوٹرکے پاس سے 30بورپستول بھی ملا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اور مقتول وسیم صدیقی ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں، ملزم کو اس سے قبل سی ٹی ڈی اور اورنگی پولیس نے بھی غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے مقتول جماعت اسلامی کےکارکن کو کیوں ماراپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔