Tag: ملوث گروہ

  • کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ میں ملوث گروہ سے متعلق اہم انکشاف

    کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ میں ملوث گروہ سے متعلق اہم انکشاف

    کراچی: کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے میں ملوث گروہ نے 2022 میں عمارت کی ریکی مکمل کی۔

    17 فروری کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا تھا۔

    تاہم اس دہشتگردی واقعے سے متعلق انکشاف ہوا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے اگست 2022 میں کراچی پولیس چیف کی عمارت کی ریکی مکمل کی، اور اسی دوران 4 کودکش جیکٹس اور 4 ایس ایم جیز کراچی پہنچائی گئیں تھی۔

    کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کرنے والے دہشت گرد کون تھے؟ شناخت ہوگئی

    ذرائع نے بتایا کہ کراچی پولیس چیف کی عمارت کیساتھ دیگر 3 اداروں کے دفاتر کی ریکی کی گئی تھی ریکی مکمل ہونے کے بعد  پولیس چیف کی عمارت پر حملے کا منصوبہ طے پایا۔

    ذرائع کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دہشتگرد متعدد بار پولیس چیف کی عمارت کی ریکی کیلئے آیا، جبکہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان اور جنوبی وزیرستان میں کی گئی۔

  • کراچی : ڈیفنس کے گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں  ملوث نکلا

    کراچی : ڈیفنس کے گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث نکلا

    کراچی: ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس کے ہاتھوں ڈیفنس کے گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث گرفتار گروہ کی وارداتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کاگروہ مفرور ملزم بلال نے تشکیل دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بلال اور ساتھی فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل زخمی جبکہ ان کا بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم سکندر سے برآمد ہونے والا اسلحہ ڈیفنس کے گھر میں کی گئی ڈکیتی کی واردات سے میچ ہوگیا اور ملزم کو متاثرہ فیملیز نے بھی باقاعدہ شناخت کرلیا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزمان ڈکیتیوں کےدوران یرغمال فیملی پر تشدد کرتے تھے اور اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتے تھے ، گروہ کا مرکزی سرغنہ بلال اور دیگر دو ساتھیوں سمیت فرار ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مفرور ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کا گروپ مختلف شہروں میں وادراتیں کرتا ہے۔