Tag: ملوث ہونے کا انکشاف

  • ایک اور بڑا کرپشن اسکینڈل: نواز شریف، شہباز شریف کے ملوث ہونے کا انکشاف

    ایک اور بڑا کرپشن اسکینڈل: نواز شریف، شہباز شریف کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد : سابق دور حکومت میں کرپشن کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، نواز شریف شہباز شریف، اور احسن اقبال کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حکومتی وزیر آج اہم پریس کانفرنس میں کرپشن کے مزید کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا کرپشن میں ملوث مزید عناصر کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سابق دور حکومت میں کرپشن کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، جس میں نواز شریف شہباز شریف، اور احسن اقبال کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    کرپشن کے مرکزی کرداروں کی تفصیلات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا فرنٹ مین کون تھا؟ سابق لیگی وزیر احسن اقبال نے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے کیسے کئے؟

    حکومت کی جانب سے تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی پریس کانفرنس میں سب بتایا جائےگا۔

    غیر ملکی انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی اور جاوید صادق کی ڈیلز کی اہم دستاویزات سامنے آ گئیں

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی اور جاوید صادق کی ڈیلز کی اہم دستاویزات سامنے آ گئیں ہیں ، جس میں نواز شریف کی جگہ دستخط کرنے والے لیگی وزیر احسن اقبال بھی ملوث ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایسے منصوبوں کا آغاز کیا گیا جو وفاقی کابینہ اور لاء ڈیپارٹمنٹ سے منظور نہیں ہوئے، منصوبے کا پی سی ون 257 ارب کا تیار ہوا مگر بڈنگ 406 ارب روپے میں کی گئی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نجی ہوٹلز میں ہونے والی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں، فرنٹ مین کے ذریعے قومی خزانے کو کم از کم 60 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    مزید پڑھیں : کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈالیں گے: وزیراعظم

    خیال رہے شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کاکوئی این آراو نہیں ہوگا، سڑکوں پرآناہے،تو ہم کنٹینردینےکوتیار ہیں،کھانابھی پہنچائیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

  • کمانڈنٹ سہالہ پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

    کمانڈنٹ سہالہ پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین سکینڈل سامنے آیا گیا، کمانڈنٹ سہالہ پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی نسیم الزمان کوتحقیقات کے لیے راولپنڈی بھیج دیا۔

    ذرائع کے مطابق سہالہ میں زیرِتربیت خاتون افسروں کو چھٹی کے بہانے بعض گیسٹ ہاؤسز میں بھجوایا جاتا تھا، ٹریننگ افسروں نے بھی کمانڈنٹ سہالہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

    حکومت اس اسکینڈل کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور معاملے کی تحقیقات کرنے والی پی ایس پی افسر ایس پی ماریہ سے انکوائری واپس لیکر کمانڈنٹ سہالہ کے کار خاص ایس پی علی محسن کو انکوائری دے دی گئی ہے۔

    ایس پی ماریہ نے انکوائری میں خاتون افسروں کو دوسرے گیسٹ ہاؤسز میں لیجانے کی تصدیق کردی تھی۔ خبر کو دبانے کے لیے ڈپٹی کمانڈنٹ سہالہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ایک حکومتی اہم شخصیت بھی کمانڈنٹ کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔

    آئی جی پنجاب نےایڈیشنل آئی جی نسیم الزمان کو تحقیقات کے لیے راولپنڈی بھیج دیا ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں کسی بھی ذمہ دارکو معاف نہیں کیا جائے گا، کمانڈنٹ سہالہ کی لاہور اور ملتان میں کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات میں انکوائری بھی ہو چکی ہے لیکن بااثر افسر کو ہمشیہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے بچا لیاجاتا ہے۔