Tag: ملٹری ہیلی کاپٹر

  • صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک

    صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک

    صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں آدن اَدی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر افریقی یونین کے ایک ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملٹری ہیلی کاپٹر نے بالی ڈوگل ایئرفیلڈ سے پرواز بھری تھی اور لینڈنگ سے کچھ لمحے قبل انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کریش کرگیا۔

    رپورٹس کے مطابق اس دوران زوردار دھماکے ہوئے اور شدید آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ جس کے باعث قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، زخمیوں میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک انجینیئر شامل ہیں۔

    صومالیہ کے بدقسمت ہیلی کاپٹر میں 8 افراد موجود تھے جن میں 5 ہلاک ہوگئے جب کہ تین زخمیوں کو شدید جلنے کے زخم اور دیگر چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    صومالی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث ہیلی کاپٹر میں موجود گولہ بارود پھٹ گیا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ گولہ بارود کس قسم کا اور کتنا تھا۔

    اس سے قبل بھارتی شہر دھرادون سے کیدارناتھ جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اتراکھنڈ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دھرادون سے کیدارناتھ گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسران ہلاک

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے گھنے جنگل سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اتراکھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔

  • شاہد خاقان عباسی ملٹری ہیلی کاپٹراڑانےوالے پہلےوزیراعظم بن گئے

    شاہد خاقان عباسی ملٹری ہیلی کاپٹراڑانےوالے پہلےوزیراعظم بن گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جنگی ہیلی کاپٹر اڑانے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی اڑان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بہت متاثر کن ہیلی کاپٹر ہے۔ انہوں نے ترکی کی دفاعی صنعت کی تعریف بھی کی۔

    وزیراعظم پاکستان نے ترک ایوی ایشن کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کی دفاعی صنعت کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترک کی دفاعی صنعت دنیا کی بہترین صنعتوں میں سے ایک ہے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ترک حکام سے بات چیت جاری ہے جبکہ پاک فوج بھی ہیلی کاپٹر کی خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔

    اس موقع پر ترک ایرواسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو ٹیمل کوتل نے بتایا کہ ٹی 129 میزائل اور گن کے ساتھ لائٹ ویٹ حملے کا ہیلی کاپٹر ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں وزیراعظم پاکستان نے پاک فضائیہ کی مشقوں میں حصہ لیا تھا اورایف 16 کی اڑان میں حصہ لیا تھا۔


    وزیراعظم کا دورہ مصحف بیس، ایف 16 طیارے میں پرواز کی


    پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستانی کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریئر کاک پٹ میں بیٹھ کر ایف 16 جہاز اڑا کر تربیتی مشن میں حصہ لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔