Tag: ملکہ الزبتھ دوئم

  • ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا، عوام کا جم غفیر

    ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا، عوام کا جم غفیر

    ایڈنبرا : ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا اور چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    آنجہانی ملکہ ایلزبتھ کا تابوت بالمورل کیسل سے اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ان کی ذاتی رہائش گاہ ہولیروڈ ہاؤس منتقل کیا گیا۔

    ہولیروڈ پہنچنے پرملکہ کے تابوت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایبرڈین اورڈنڈی کے رستوں سے چھ گھنٹے کا سفر طے کر کے ملکہ کا تابوت ایڈنبرا لایا گیا، بڑی تعداد میں ان راستوں پر کھڑے برطانوی عوام نے ملکہ کے تابوت پر پھول نچھاور کیے۔

    جس کے بعد ملکہ کا تابوت ایڈنبرا کے سینٹ گائلز کیتھیڈرل چرچ لے جایا گیا ، جہاں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کنگ چارلس، ملکہ کمیلا سمیت شاہی خاندان کے افراد شریک ہوئے۔

    دعائیہ تقریب کے بعد ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا ، جہاں ملکہ کو خراجِ عقدیت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


    عوام کی بڑی تعداد اپنی ملکہ کے آخری دیدار کے لیے لائنیں لگالیں ہیں ، چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے۔

    ملکہ کی میت آج لندن روانہ کی جائے گی ، تیرہ ستمبر کو شہزادی این اپنی والدہ کے ساتھ لندن جائیں گی، جہاں سے تابوت کو بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔

    چودہ ستمبر کو تابوت ویسٹ منسٹر ہال منتقل ہوگا اور چار دن تک وہاں ہی رکھا جائے گا ، ویسٹ منسٹرہال میں چاردن تک عوام کو دیدارکی اجازت ہوگی۔

    جس کے بعد شاہی اعزازات کے ساتھ ملکہ کی آخری رسومات انیس ستمبرکو آخری رسومات ویسٹ منسٹرایبے میں ہوں گی، جس کے بعد ملکہ کوکنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزرمیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    لندن کے رائل پارکس میں آخری رسومات کی یہ تقریبات بڑی زسکرینز پر دکھائے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے آنجہانی ملکہ کی تاج پوشی اورشادی بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔

  • حکومت کی ترجیح 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے انخلا رہی، ملکہ الزبتھ

    حکومت کی ترجیح 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے انخلا رہی، ملکہ الزبتھ

    لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں رہائش پذیر یورپی شہری بدستور برطانیہ کا حصّہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے ’اسٹیٹ اوپنگ آف پارلیمنٹ‘ نامی تقریب جو نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر منعقد ہوتی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت یورپی یونین سے بہتر تعلقات کےلیے کام کرے گی۔

    ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی ترجیح 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے انخلا رہی ہے، برطاونیہ میں رہنے والے یورپی معمول کے مطابق برطانیہ کا حصّہ رہے گے۔

    اپنی تقریر کے دوران ملکہ برطانیہ نے ان قوانین کا تعین کیا جو حکومت کو پارلیمان سے منظور کروانے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دارالعوام میں ملکہ الزبتھ 2 کی تقریر کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اوردیگرارکان پارلیمنٹ موجود بھی موجود تھے۔

    ملکہ برطانیہ کی تقریر ختم ہونے کے بعد کچھ گھنٹوں بعد اراکین پارلیمنٹ ایک مرتبہ پھر دارالعوام میں جمع ہوں گے اور ملکہ کے پیش کردہ قوانین پر بحث کریں گے جس کا سلسلہ اگلے پانچ روز تک جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ عام طور پر ملکہ کی تقریر سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے تاہم 21 جون 2017 کے بعد سے اب تک ملکہ نے کوئی تقریر نہیں کی تھی جس کی وجہ یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم ٹرتھریسامے بریگزٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے دو سال پر محیط پارلیمانی سیشن کا انعقاد چاہتی تھیں۔

    ملکہ برطانیہ اب تک 64 مرتبہ ’اسٹیٹ اوپنگ آف پارلیمنٹ‘ نامی تقریب میں تقریر کر چکی ہیں تاہم سنہ 1959 اور سنہ 1963 میں حاملہ ہونے کے باعث وہ تقریر کرنے سے قاصر تھی جس کےباعث لارڈ چانسلر نے یہ تقاریر پڑھیں تھیں جو حکومتی وزیر لکھتے ہیں۔

  • ملکہ الزبتھ دوئم نے پاکستانی نژاد بزنس مین ضمیر چوہدری کو ہاؤس آف لارڈ کا رکن منتخب کرلیا

    ملکہ الزبتھ دوئم نے پاکستانی نژاد بزنس مین ضمیر چوہدری کو ہاؤس آف لارڈ کا رکن منتخب کرلیا

    لندن : ملکہ الزبتھ دوئم نے پاکستانی نژاد بزنس مین ضمیر چوہدری کو ہاؤس آف لارڈ کا رکن منتخب کرلیا، ضمیر چوہدری چند دنوں بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم نے پاکستانی نژاد بزنس مین ضمیر چوہدری کو دار الامرا (ہاؤس آف لارڈ) کا رکن منتخب کرلیا، ضمیر چوہدری کا نام سابق برطانوی وزیراعظم تھریسامےکی جانب مستعفی ہوتے وقت تجویز کیا گیا تھا، جس کی منظوری ملکہ برطانیہ نے دی۔

    پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ضمیر چوہدری بیسٹ وے گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ہیں اور موسٹ ایکسلینٹ آرڈر آف دا برٹس امپائر‘ اعزاز حاصل کرنے والے مشہور پاکستانی نژاد برطانوی تاجر اور چیئرمین بیسٹ وے گروپ سر انور پرویز کے قریبی عزیز ہیں۔

    خیال رہے کہ سر انور پرویز کا شمار برطانیہ میں مقیم ایشیائی کمیونٹی کے امیرترین اور بااثر افراد میں ہوتا ہے، ضمیر چوہدری 1958 میں راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں پیدا ہوئے اور 12 سال کی عمر میں برطانیہ والد کے پاس گئے، جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    ضمیر چوہدری نے کہا ہے ہاؤس آف لارڈ کا رکن منتخب ہونا ان کیلئے انتہائی اعزاز کی بات ہے اور وہ انتہائی مشکور ہیں، برطانیہ کو انہوں نے ہمیشہ مواقعوں کی سرزمین سمجھا ہے اور وہ اس ملک کی ترقی میں مزید اپنا حصہ ملائیں گے۔

    بیسٹ وے گروپ ضمیر چوہدری کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا برطانیہ کا ایک بڑا گروپ بنا اور انہی خدمات کے باعث انہیں 2018 میں صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا۔

    ضمیر چوہدری چند دنوں بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔