اسلام آباد(20 جولائی 2025): ملک کے اہم آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے اور مجموعی قابل استعمال پانی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
واپڈا کے ترجمان کے مطابق ملکی آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ83 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا جو فصلِ خریف کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 70 ہزار 800کیوسک ہے، تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 70 ہزار 400کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 400کیوسک ہے۔
دوسری جانب، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 30 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ93 ہزار 400 کیوسک رہا، جبکہ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 642 . 70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 56 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار 100 کیوسک رہا۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 600 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1530 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 46 لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1188 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 35 لاکھ 39 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کا مزید بتانا ہے کہ چشمہ میں آج پانی کی سطح 647.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ذخیرہ 82 لاکھ 84 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے، جو فصلِ خریف کے لیے مثبت اشارہ ہے، ذخیرہ 83 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔