Tag: ملکی برآمدات

  • نومبر 2019 میں ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں: مشیر تجارت

    نومبر 2019 میں ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان اور وزارتِ تجارت کی کاوشیں رنگ لے آئیں، نومبر 2019 میں ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق داؤد نے ملکی برآمدات کے حوالے سے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات میں اہم اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات 9.6 فی صد زائد رہیں، نومبر 2019 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا نومبر 2018 میں ایک ارب 84 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، 9.6 فی صد اضافے سے اب 17 کروڑ 70 لاکھ کی زائد برآمدات کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نومبر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ہوا: مشیر خزانہ

    درآمدات کے حوالے سے انھوں نے لکھا کہ نومبر 2019 میں 3 ارب 81 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں، جب کہ نومبر 2018 میں 4 ارب 62 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں، 17.5 فی صد کمی سے 81 کروڑ 10 لاکھ کی کم درآمدات کی گئیں۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ تجارتی خسارہ نومبر 2019 میں 1 ارب 79 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، نومبر 2018 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 78 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، تجارتی خسارے میں نومبر 2019 میں 35.5 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے کہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ نومبر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ہوا، جو مئی 2013 کے بعد ایک ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

  • مالی سال 2015-16ء ، ملکی برآمدات آٹھ سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی

    مالی سال 2015-16ء ، ملکی برآمدات آٹھ سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی

    کراچی: مالی سال 2015-16 ء کے دوران ( جولائی تا جون 2015-16ء ) کے دوران ملکی برآمدات گذشتہ آٹھ سالوں کی کم ترین سطح تک گر گئیں اور 20ارب 80کروڑ ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال (جولائی تا جون 2014-15ء (کے دوران 23 ارب 66 کروڑ 70لاکھ ڈالرکی برآمدات کی گئیں ، جو حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال جولائی تا جون 2015-16ء کے دوران2 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب80 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

    اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 12.11 فیصد کمی واقع ہوئی ، دوسری جانب سے ملکی درآمدات گذشتہ سال ( جولائی تا جون 2014-15ء ) کے دوران 45 ارب 82کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں ۔

    امسال جولائی تا جون 2015-16ء کے دوران ایک ارب 6 کروڑ 10لاکھ ڈالر کم ہو کر 44 ارب 76کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں ، اس طرح درآمدات میں 2.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اعداد و شما ر کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ جو 22 ارب 15کروڑ 90لاکھ ڈالر تھا ، رواں سال کے دوران ایک ارب 70کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 23 ارب ایک 96کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، اس طرح تجارتی خسارے میں 8.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کینو کی برآمداد میں اضافے کیلئے اقدامات شروع

    کینو کی برآمداد میں اضافے کیلئے اقدامات شروع

    اسلام آباد: ملکی برآمد کنندگان نے 2017ءتک کینو کی ملکی برآمدات میں 50کروڑ ڈالر تک کے اضافے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کے تجارت کے تکنیکی معاونت کے پروگرام کے تحت کینو کی برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے مدد لی گئی ہے۔

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن احمد جواد نے کہا کہ یورپی یونین کی معاونت سے شرو ع کئے گئے ٹی آر ٹی اے 2پروگرام کے تحت کینو اور آم کی برآمدات کے فروغ کیلئے سپلائی چین مینجمنٹ کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اورکینو کے حالیہ برآمدی سیزن کے دوران پندرہ سے زائد برآمدی کھیپوں کی مانیٹرنگ کی گئی ہے تاکہ پھل کی کوالٹی کے معیار کو درآمد کنندگان کی ضروریات کے مطابق بنایا جا سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ یورپی منڈیاں پاکستان کیلئے بڑی درآمدی منڈیاں ثابت ہوسکتی ہیں لیکن اس کیلئے درآمد کنندگان کی ضروریات کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔

  • مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 38لاکھ ڈالر کی کمی

    مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 38لاکھ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے دوسرے ماہ اگست 2014ءکے دوران مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 38لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2013ءکے دوران مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات سے 23.2ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال میں اگست 2014ءکے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19.4ملین ڈالر تک کم ہوگیا ہے۔

    اسی طرح صرف ایک ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 3.8ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • تجارتی خسارے میں 8.75 فیصد کی ریکارڈ کمی

    تجارتی خسارے میں 8.75 فیصد کی ریکارڈ کمی

    رواں مالی سال 2013-14ء کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2013ء  کے دوران درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارے میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.75 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات پاکستان پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران جولائی تا دسمبر 2013-14ء کے دوران ملکی برآمدات میں 5.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملکی برآمدات جولائی تا دسمبر 2013ء کے دوران 12ارب 2کروڑ 40لاکھ ڈالر سے تجاوز کر کے 12ارب 63کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ درآمدات اس عرصہ کے دوران 21ارب 92کروڑ سے کم ہوکر 21ارب 67کروڑ ڈالرہوگئیں ہیں ، اس طرح درآمدات میں 1.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 9ارب 3کروڑ20لاکھ ڈالر رہا ،جبکہ گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارہ 9ارب 89کروڑ 80لاکھ ڈالر رہا۔