Tag: ملکی درآمدات

  • نیا سال شروع ہوتے ہی پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر آگئی

    نیا سال شروع ہوتے ہی پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان کی درآمدات 27 ماہ کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی درآمدات میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور دسمبر2024 میں درآمدات ستائیس ماہ کے بعد بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    گزشتہ ماہ دسمبر میں ملکی درآمدات پانچ ارب اٹھائیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی ہوئیں، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 17.44 فیصد جبکہ دسمبر 2023 کے مقابلے میں چودہ اعشاریہ صفر دو فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    پاکستان کی دسمبر میں برآمدات دو ارب چوراسی کروڑ دس لاکھ ڈالر کی ہوئیں، جو نومبر دوہزار چوبیس کے مقابلے میں صفر اعشاریہ دو آٹھ فیصد جبکہ دسمبردوہزار تیئس کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ سات فیصد اضافہ ہے۔

    دسمبر میں تجارتی خسارہ دو ارب چوالیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر رہا ہے، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں چھیالیس اعشاریہ چھ ایک فیصد جبکہ دسمبر دوہزار تیئس کے مقابلے میں چونتیس اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہے۔

    رواں مالی سال کے جولائی سے دسمبر تک برآمدات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 16 ارب چھپن کروڑ دس لاکھ ڈالر ہو گئیں ہیں جبکہ درآمدات چھ اعشاریہ ایک ایک فیصد اضافے کے ساتھ ستائیس ارب تہتر کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی ہوئیں ہیں۔

    پاکستان میں چھ ماہ کا تجارتی خسارہ صفر اعشاریہ ایک آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ گیارہ ارب سترہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔

  • موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 15.35 فیصد کا اضافہ

    موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 15.35 فیصد کا اضافہ

    اسلام آباد: گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے دو مہینوں کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 15.35 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی اگست2014ء کے دوران 115.162 ملین ڈالرکے موبائل فون درآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 99.837 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2013ء کے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران درآمدات میں 21.11 فیصد جبکہ جولائی2014ء کے مقابلہ میں اگست 2014ءکے دوران درآمدات میں 38.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست 2014ءمیں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66.8 ملین ڈالر جبکہ جولائی2014ءمیں 48.362 ملین ڈالر کے فون درآمد کئے گئے ، اسی طرح اگست 2013ءکے دوران 55.158 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی ملکی درآمدات میں 33,67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس دوران279.21 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران208.879 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

  • ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی

    ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال2014-15ء میں ماہ اگست کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال میں صرف ماہ اگست کے دوران تین کروڑ71 لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال 2013-14ءکے اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی درآمدات کا حجم 4 کروڑ45 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اس طرح گذشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • سونے کی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کمی

    سونے کی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کمی

    اسلام آباد: مالی سال 2012-13ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2013-14 ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال میں جولائی تا جون 2012-13ء کے دوران 346 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی تا جون 2013-14ءمیں درآمدات میں تقریباً99 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 174 ملین ڈالر تک کم ہوگیا ہے، جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے میں بھی مدد حاصل ہوئی ہے۔