Tag: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر

  • خطرے کی گھنٹی ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کے کم ترین سطح پر آگئے

    خطرے کی گھنٹی ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کے کم ترین سطح پر آگئے

    کراچی :اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے اور ذخائر ایک سو نوے ملین ڈالر کم ہوکر10 ارب 30 کروڑ 8لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تئیس ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخاٸر میں ایک ہفتے کے دوران 19کروڑ ڈالر کمی ہوگٸی، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخاٸر کی مالیت 16ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گٸی ہے۔

    مرکزی بینک کے ذخاٸر کی مالیت 10 ارب 30 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 6کروڑ ڈالر کے ذخاٸر ہیں۔

    شہباز شریف کی حکومت کے پہلے ہی ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب دس لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ، اب حکومت کے پاس صرف ڈیڑھ ماہ کے امپورٹ کے ذخائر بچے جبکہ اگلے کچھ ماہ میں ڈالر کہیں سے آتے نظر نہیں آ رہے۔

    آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر دینے کیلئے موجودہ حکومت پر کڑی شرائط کا نفاذ کیا جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر2019کے بعد چھ مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں سولہ اعشاریہ چاربلین ڈالر پر اپنی کم ترین سطح پر ہیں

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ذخائر ایک سو نوے ملین ڈالر کم ہوکر دس ارب تیس کروڑ اٹھ لاکھ ڈالر رہ گئے، ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں ہیں۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ پروگرام کی آٹھویں قسط موصول ہوگئی ہے، پچاس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم اٹھارہ ارب پچاس کروڑ ڈالرسے تجاوز کرگیا ہے،جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    اس سےقبل جون 2011 میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرسوا اٹھارہ ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچے تھے، وزیرِاعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پرقوم کومبارکباد دی ہے

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ18ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئے

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ18ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئے

    اسلام آباد: عالمی بینک سےپاکستان کو ستر کروڑ ڈالر قرض موصول ہوگئے، چار سال بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ اٹھارہ ارب ڈالرکی سطح سے تجاوز کرگئے۔

    عالمی بینک سے معاشی ترقی کے لئے 70 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے، جس سےچار سال بعد ملکی زرمبادلہ کےذخائر ایک بار پھر اٹھارہ ارب ڈالرکی سطح سےتجاوز کرگئے ہیں۔

    اس سے قبل جون دو ہزار گیارہ میں پاکستان کے پاس 18 ارب 24 کروڑ ڈالر کے ذخائرموجود تھے، جس میں سے مرکزی بینک کے پاس 14 ارب 78 کروڑ ڈالر اوربینکوں کے پاس 3 ارب 46 کروڑ ڈالرموجود تھے۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 3کروڑ ڈالر کا اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 3کروڑ ڈالر کا اضافہ

    اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، مجموعی مالیت تیرہ ارب تینتالیس کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

    مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دس اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت تیرہ ارب تینتالیس کروڑ اُنسٹھ لاکھ ڈالرریکارڈ کی گئی، جو اس سے پچھلے ہفتے تیرہ ارب چالیس کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر تھی۔

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں مرکزی بینک کے پاس آٹھ ارب اٹھاسی کروڑ اکیس لاکھ ڈالر ہیں جبکہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے چار ارب پچپن کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر ہیں۔