Tag: ملکی سیاست

  • ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے: فواد چوہدری

    ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے: فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جو لیڈر شپ ہے وہ بڑے نادان فیصلے کر رہی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ فلسطین کی کمیٹی میں نہیں بیٹھے، آئینی ترمیم کی کمیٹی میں جا کر بیٹھ گئے اور اب آئینی بینچز بننے کی کمیٹی کا اجلاس ہونا ہے کیا اس میں بھی نہیں جائیں گے، اس کے بعد جو باقی کمیٹیز ہیں اس میں بھی نہیں بیٹھیں گے تو پارلیمنٹ سے باہر آجائیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یا تو آپ نے 9 فروری کو فیصلہ کیا ہوتا یہ منظور نہیں ہے اور تحریک چلاتے، اب آپ آدھے نظام کے اندر ہیں آدھے نظام کے باہر ہیں، آپ احتجاج کی کال ایسے دیتے جیسے بچے کو چاکلیٹ دکھانا ہوتی ہے۔

    ’’ صبح اٹھیں سارے آجائیں شام کو چلے جائیں اس طرح تھوڑی ہوتا ہے، لوگوں کو آپ نے خراب کیا پی ٹی آئی کا بھرم جو تھا وہ ختم کر دیا، پی ٹی آئی جیسے بڑی جماعت کو بانی سے ملاقات کیلئے مولاناسے درخواست کرنا پڑ رہی ہے‘‘

    فواد چوہدری نے کہا کہ اس لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی جو جیل میں 445 دن ہو گئے، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی کوئی حیثیت نہیں، کوئی اہمیت نہیں، ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے، جو بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر گئے آج وہ کہاں ہیں؟ میں خود ان سے ملنا چاہتا ہوں۔

  • شیخ رشید اور ایم کیو ایم قائد کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    شیخ رشید اور ایم کیو ایم قائد کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    لندن/راوالپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے فون کے ذریعے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کیا اور موجودہ ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کسی بھی قیمت پر دوبارہ پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ روز فون پر الطاف حسین سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی طبعیت کے بارے میں دریافت کیا۔ شیخ رشید سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم تمام سیکٹرز، زونوں اوراضلاع کے کارکنوں، تمام تنظیمی ونگز، شعبہ جات اوردیگر تمام تنظیمی کمیٹیوں کی جانب سے پارٹی کی قیادت پر سخت دباوٴ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں کسی بھی قیمت پر دوبارہ شامل نہ ہوا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کا دباو اس قدر شدید ہے کہ حکومت میں دوبارہ شمولیت کاسوچنا بھی سوفیصدنامناسب عمل ہوگا۔ شیخ رشید نے الطاف حسین سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔