Tag: ملکی صورتحال

  • ملکی صورتحال، فاٹا اصلاحات، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

    ملکی صورتحال، فاٹا اصلاحات، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں فاٹا سے متعلق اصلاحات کی منظوری دینے کا بھی امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، شرکا ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سمیت جاری اور آئندہ شروع ہونے والے منصوبوں کا جائزہ لے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کی یادداشتوں کی منظوری اور فاٹا میں اصلاحات کی منظوری کا بھی امکان ہے کیوں کہ فاٹا اراکین اسمبلی نے گزشتہ اجلاس میں اصلاحات کی منظوری نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا۔

    دریں اثنا صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 3 مارچ کو طلب کرلیا،اجلاس جمعے کو صبح 10 بجے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں فوجی عدالتوں کے قیام کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    یہ پڑھیں: کے پی کے میں ضم ہوئے بغیر فاٹا میں اصلاحات ممکن نہیں، عمران خان

    خیال رہے کہ خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور پارٹی کے چیئرمین عمران خان متعدد بار فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    اسی سے متعلق: فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے، عمران خان

    قبل ازیں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ قبائلی علاقوں کےمستقبل پر فاٹا اصلاحاتی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے جس کے بعد فاٹا اصلاحاتی رپورٹ پرمخالفت کا باب بند ہوچکا ہے، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی مرضی سے کیا جائے۔

    یہ پڑھیں: فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوامی رائے سے کیا جائےگا، مولانا فضل الرحمان

    فاٹا میں قبائلی عمائدین پر مبنی جرگے نے اصلاحات کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ فاٹا میں مقامی گورنر کی تعیناتی اور 2 سے 3 ہزار ارب روپے کا پیکیج دیا جائے بصورت دیگر وہ تحریک چلائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فاٹا عمائدین کا 3 ہزار ارب روپے کے پیکیج کا مطالبہ

  • براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 27فیصد گھٹ گئی

    براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 27فیصد گھٹ گئی

    اسلام آباد: بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں پیداواری شعبوں میں سرمایہ لگانے سے گریز کرنے لگے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    اقتصادی ماہرین کے مطابق ملکی صورتحال بیرونی سرمایہ کاری کو متاثر کرنے لگی ہے، جس کی تصدیق مرکزی بینک کی جاری کردہ اس رپورٹ سے ہوتی ہےکہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پاکستان میں کی جانےوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ستائیس فیصد گھٹ کر سترہ کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

    جوگذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تئیس کروڑ ڈالر رہی تھی، اسی طرح ملک میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم بھی آٹھ فیصد کمی سے اکتیس کروڑ ڈالر تک محدود رہا۔

    اس کے بَرخلاف غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس سے شئیرز خریدنے میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور تین ماہ میں سترہ کروڑ پچیاسی لاکھ ڈالر کے شئیرز خرید لئے، جس میں تین سو باسٹھ فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال سمیت مذاکرات کی بحالی کیلئے اقدامات اورمعاملہ جلدحل کرنےپراتفاق کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ فوج کوتصادم سے دور رکھا جائے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ایک اور ملاقات نے سیاست کے دریا میں آنے والی طغیانی کا اثر بظاہر زائل کردیا، ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ سیاسی معاملے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے،فوج کو تصادم سے دور اور عوام کے مد مقابل نہ لایا جائے طاقت کااستعمال آخری آپشن بھی نہیں ہونا چاہئے۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہناہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں موجودہ سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے دونوں نےمذاکرات کےذریعے قومی مفاد میں معاملات کے جلد حل پر بھی اتفاق کیا۔