Tag: ملکی پیداوار

  • صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا آپریشن، 10 ملزمان گرفتار

    صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا آپریشن، 10 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف 8 کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کر کے 394 ٹن کیمیکل برآمد کر لئے ہیں۔

    اےاین ایف کے ترجمان کے مطابق مذکورہ مہم کا آغاز منشیات اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں کیا گیا ہے،  قومی و عسکری قیادت کی سربراہی میں پاکستان کے معاشی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے انسداد سمگلنگ کی جامع مہم جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹرولڈ کیمیکل کا صنعتی استعمال ملکی پیداوار، ٹیکس آمدنی اور قومی خزانے میں اضافہ کرتا ہے، تاہم صنعت میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد کا غیر قانونی استعمال ایک مستقل خطرہ ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اے این ایف نے کنٹرولڈ کیمیکلز استعمال کرنے والی کمپنیوں کی 2 سے 3 ماہ تک نگرانی کی، کمپنیوں کا لائسنس کی آڑ میں کیمیکلز کی درآمد کے غلط استعمال کی نشاندہی ہوئی۔

     اے این ایف نے کیمیکلز کی چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف 8 کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 394 ٹن کنٹرولڈ کیمیکلز قبضے میں لے لیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے این او سی کوٹےکا غلط استعمال قومی وسائل کے ضیاع کا سبب ہے، جرائم پیشہ عناصر کے مقابلے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے کوششوں کی ضرورت ہے۔

  • معیشت کے لیے خوشخبری، ملکی پیداوار میں اضافہ

    معیشت کے لیے خوشخبری، ملکی پیداوار میں اضافہ

    اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات نے خوشخبری سنا دی، دسمبر 2019 کے بعد جنوری 2020 میں بھی ملکی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملکی پیداوار پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دسمبر 2019 کے مقابلے میں جنوری 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 7 فیصد بڑھی، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 3.37 فیصد کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پہلے 7 ماہ فوڈ بیورج، تمباکو، کھاد، پیپر اینڈ بورڈ اور چمڑے کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ سال گزشتہ کی نسبت جولائی تا جنوری آٹو سیکٹر، فارما، اسٹیل اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

    یاد رہے کہ دسمبر 2019 میں بھی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.66 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور جنوری میں ہونے والا اضافہ اس سے بھی زیادہ تھا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 میں خوراک اور مشروبات سیکٹر، ٹیکسٹائل سیکٹر، پیپر اینڈ بورڈ، چمڑے کی صنعت، فارما سیکٹر اور الیکٹرونکس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف آٹو سیکٹر، انجینئرنگ پروڈکٹس، آئرن اینڈ اسٹیل کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی تھی۔

  • فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا اضافہ

    فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں فریجوں کی پیداوار 13لاکھ 9ہزار یونٹس تک بڑ گئی جبکہ ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار 86ہزار 9سو 81یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13ءکے دوران ملک میں 12لاکھ 10ہزار فریج اور 60ہزار 7سو 73ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔

    اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران فریجوں اور ڈیپ فریزرز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔