Tag: ملک احمد خان

  • مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا امیدوار کون ہوگا؟

    مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا امیدوار کون ہوگا؟

    لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کا امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے، ملک احمد خان کا کہنا ہے لپ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مریم نواز کی سربراہی میں (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیک کی جانب سے ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب اس موقع پر ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

    پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نو مئی ملک کی معیشت، سیاست، ریاست اور عدالت کے خلاف سازش تھی، بات چیت اس سے کی جاتی ہے، جو بات چیت کیلئے تیارہو، اس شخص یا گروہ سے کیا بات کریں جو صرف تباہی چاہتا ہو۔

    ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اسمبلی میں قانون سازی ہوتی ہے عوامی مسائل کےحل کی بات ہوتی ہے۔

    خیال رہے پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہورہا ہے ، جس میں مریم نواز سمیت نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے ، اسپیکر سبطین ارکان سے حلف لیں گے۔

  • مسلم لیگ ن کا ملک احمد خان کی پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اعلان

    مسلم لیگ ن کا ملک احمد خان کی پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اعلان

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک احمد خان کی پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا، ملک احمد خان نے پریس کانفرنس میں چیئرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے چیئرمین نیب کے استعفے سے متعلق ملک احمد خان کے مطالبے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے ملک احمد خان کی گفتگو کو ذاتی رائے قرار دے دیا، کہا کہ ملک احمد خان کی رائے پارٹی کا مؤقف نہیں۔

    ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی پارٹی مؤقف دے چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا: ملک احمد خان

    خیال رہے کہ ملک احمد خان نے پریس کانفرنس میں مختلف مطالبے کیے، ان کا مرکزی مطالبہ تھا کہ چیئرمین نیب استعفا دیں۔

    ملک احمد خان کی پریس کانفرنس کی باقاعدہ تردید سے چیئرمین نیب کے معاملے پر ن لیگ تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے، ن لیگ میں دھڑے بندی اور اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

    ملک احمد خان نے کہا تھا کہ نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا، نیب کیا کوئی ماورائے قانون ادارہ ہے، کیا نیب والے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

  • نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا: ملک احمد خان

    نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا: ملک احمد خان

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا۔

    ان خیالات کا اظہار وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، ملک احمد خان نے کہا کہ شہباز شریف کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر گرفتار کیا گیا، کیا رمضان شوگر ملز کے پیسے شہباز شریف نے بیرون ملک بھیجے؟

    انھوں نے کہا کہ اگر پیسے بھیجے بھی گئے تو بتایا جائے کہ کس کے پیسے بھیجے گئے، کیا صاف پانی کمپنی کے پیسے باہر بھیجے گئے؟

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ کالم نگار اور چیئرمین نیب کے خلاف کیس فائل کریں گے، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا، نیب کیا کوئی ماورائے قانون ادارہ ہے، کیا نیب والے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب سے گرفتاری کی وجوہ پر جواب نہیں دیا جاتا، کہا جاتا ہے کہ یہ خفیہ دستاویزات ہیں نہیں بتا سکتے، کس قانون میں اس طرح کسی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ اچھا کام کررہے ہیں، فروغ نسیم

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں ویسی ہرزہ سرائی نہیں کر سکتے جس طرح چیئرمین نیب نے کی، چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوال نامہ ترتیب دیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ میں خود سوال نامہ ترتیب دیتا ہوں، نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیب کا کہنا ہے کہ جن پر الزام لگیں وہ مناصب جلیلہ پر فائز نہ ہوں، قانون پر کس کی تشریح مانی جائے، عدالت کی یا نیب کی، ایف بی آر کے چھاپوں سے لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکال لیے، کاروباری کمیونٹی نے کاروبار ختم کر دیے۔

  • احسن اقبال پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، تمام انکوائری کی جائے گی، ترجمان پنجاب حکومت

    احسن اقبال پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، تمام انکوائری کی جائے گی، ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، حملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، ابتدائی بیان مذہبی نوعیت پر ہے مگر مکمل رپورٹس کا انتظار کیا جانا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ کہ احسن اقبال پر حملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، وہ انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں، حملہ تشویش کا باعث ہے۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، تمام انکوائری کی جائے گی پولیس کی جانب سے غفلت ہوئی یا کسی اور سے، کسی صورت بھی سیکورٹی غفلت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    ترجمان حکومتِ پنجاب کا حملہ آور کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابتدائی بیان مذہبی نوعیت پر ہے مگر مکمل رپورٹس کا انتظار کیا جانا چاہیئے، ابھی تک ملزم عابد کا حتمی بیان نہیں آیا۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ احسن اقبال اور ان کے گھرانے کی ختم نبوت کے حوالے سے عقیدت کو سب جانتے ہیں، موجودہ سیکورٹی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہئے۔


    مزید پڑھیں : وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی


    عدالت کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کورٹ نے سکیورٹی واپس لی ہے، اس کا احترام کرتے ہیں، حکومت کی پالیسی بیان کرنے والوں سمیت اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر وزیر اعلی سے بات کریں گے، اہم شخصیات کی سیکورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، حکومت کو اس پر خود فیصلہ لینا ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ان ہی کے حلقے نارووال میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، کنجروڑ میں کارنر میٹنگ میں خطاب کے بعد احسن اقبال کو مسلٖح شخص نے گولی ماری، گولی ان کے دائیں بازو پرلگ کر پیٹ میں لگی جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکاہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، ملک احمد خان

    جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکاہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، ملک احمد خان

    لاہور:ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، جھوٹ رگ رگ میں بس چکاہے، عمران خان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب حقائق نہیں جھٹلا سکتے، ملتان میٹر و منصوبے پر چینی کمپنی "یابیٹ” پہلے ہی معافی مانگ چکی، چینی ایس ای سی پی نے یا بیٹ کو بلیک لسٹ کرکے جرمانہ کیا۔

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، جھوٹ رگ رگ میں بس چکا ہے،عمران خان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، خیبر پختونخوا میں انکی کارکردگی صفرجمع صفر ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سرکاری افسران پر الزامات ذہنی پستی کا عکاس ہیں، نیازی صاحب2018کےانتخابات میں شکست ان کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔


    مزید پڑھیں :  دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں، عمران خان


    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں ، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہا ہے، نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی پکڑے گئے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ  ملتان میٹرو کنٹریکٹ پرچینی ایس ای سی پی نے فیصل سبحان کا انٹرویوکیا، فیصل سبحان نے فرنٹ مین ہونے کا اعتراف کیا، شریف برادران کے خلاف گواہی دینے پر کمپنی کا سی ای او ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زینب قتل کیس: ملزم کےقریب پہنچ چکے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

    زینب قتل کیس: ملزم کےقریب پہنچ چکے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

    قصور: پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے ثبوت کی بدولت ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قصور میں وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود اور صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ زینب کیس کے ملزم کو جلد کیفرکردار تک پہنچے گا۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں اس طرح کے واقعات کا ہونا افسوس ناک ہے لیکن عوام کے سامنے تمام تفصیلات رکھیں گے۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں مظاہرین کے جذبات کا احساس ہے اور زینب کے اہل خانہ کے دکھ کا مداوا صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہم ملزم تک پہنچیں اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ جب ہم فوکس تحقیقات کریں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 11واقعات میں سے 4 کے ملزمان پکڑے گئے ہیں جبکہ 6 واقعات کے ڈی این اے سے پتہ چلا کہ ایک ہی قاتل ہے۔


    قصور واقعےپرشہبازشریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں، رانا مشہود


    خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ آج قصور میں جوحالات ہیں وہ افسوس ناک ہیں، واقعے پر شہبازشریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں۔

    واضح رہے کہ قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔