Tag: ملک امین اسلم

  • ملک امین اسلم کا پاکستان تحریک انصاف کوچھوڑنے کا اعلان

    ملک امین اسلم کا پاکستان تحریک انصاف کوچھوڑنے کا اعلان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما ملک امین اسلم نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس ایجنڈے کا ساتھ تھا نہ ہوں اور نہ بن سکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امین اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا پارٹی چھوڑ رہا ہوں، اس ایجنڈے کا ساتھ تھا نہ ہوں اور نہ بن سکتاہوں، مجھ پر کسی چیز کا دباؤ نہیں ہے۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 13سال پہلے جوائن کیاتھا، کرپشن کے خاتمے اورملکی ترقی کےایجنڈےپر پی ٹی آئی جوائن کی ، عمران خان نے ہمیشہ عزت دی اور گرین ایجنڈے کی حوصلہ افزائی کی۔

    سابق وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کے گرین ایجنڈے کے پروگرام کو دنیا نے سراہا، گرین ایجنڈے کو دنیا کے ٹاپ تھری منصوبوں میں شامل کیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جو نظریہ تھا وہ پرامن پارٹی کا تھا اور پی ٹی آئی آج بھی قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہی ہے لیکن 9مئی کےواقعات نے مجھ جیسے لوگوں کو دھچکا دیا، ہم نے شہداکی یادگاروں اور ایم ایم عالم کے جہاز کو بھی نہ چھوڑا، جس جس شہروں میں جلوس نکالے گئے ٹارگٹ فوجی تنصیبات تھیں۔

    ملک امین اسلم نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کو چاہیے انٹراپارٹی انکوائری کرنی چاہیےتھی، یہ ایسا ایجنڈا تھا جس کیساتھ نہ میرے جیسے لوگ کبھی تھے نہ ہیں نہ ہوسکتےہیں، یہ تو وہ ایجنڈ اہے جو دشمنوں کا خواب پورا کررہاہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ جلوسوں کو شہدا کی یادگاروں تک لیکر کون گیا کس نے یہ پلان بنایا ، اب وقت آگیا ہے سب بے نقاب ہوجانا چاہیے،یہ پاکستان ہے تو سیاست ہے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ میں اس ایجنڈے کے ساتھ پارٹی میں نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا لیکر جو بھی چل رہےہیں وہ پارٹی کےخیر خواہ نہیں، یہ ایک ایسا ایجنڈا ہے جس نے پارٹی کو ہائی جیک کیا ہے، میری سیاست کبھی بھی یہ نہیں رہی۔

  • عمران خان کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی ایک بار پھر عالمی سطح پر پذیرائی

    عمران خان کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی ایک بار پھر عالمی سطح پر پذیرائی

    اسلام آباد: سابق معاون خصوصی ملک امین اسلم نے آئی ایم ایف کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا 10بلین ٹری منصوبہ پاکستان کی بین الاقوامی شناخت بن چکا۔

    تفصیلات کے مطابق 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی ایک بار پھر عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ، سابق معاون خصوصی ملک امین اسلم نے آئی ایم ایف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 10بلین ٹری منصوبہ پاکستان کی بین الاقوامی شناخت بن چکا۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پاکستان کا بلین ٹری منصوبہ شاندار ہے، آئی ایم ایف نے مانا منصوبہ گرمی کی شدت کےمقابلےمیں مددگار ثابت ہو گا۔

    سابق معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر عمران خان کے اس ویژن کا دفاع کریں گے، ایسے پراجیکٹس کو پاکستان کی سیاست سے بالا تر ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ پاکستان کی سلامیت ،پائیدار ترقی کیلئے اہم ترین اقدام ہے، قومی شناخت کےحامل منصوبوں پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، 10بلین ٹری منصوبےکی تعریف عالمی لیڈرز اور ممالک نے کی ، سعودی عرب ،برطانیہ جیسے ممالک ہمارےمنصوبے کے معترف ہیں۔

    ملک امین اسلم نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کیلئے تیار ہیں، سعودی عرب کےگرین مڈل ایسٹ منصوبےمیں پاکستان کاتعاون زندہ مثال ہے۔

  • ہم نے ملک کو K2 کے برابر پلاسٹک کی آلودگی دے دی ہے: ملک امین اسلم

    ہم نے ملک کو K2 کے برابر پلاسٹک کی آلودگی دے دی ہے: ملک امین اسلم

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے کلائمٹ چینج و ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو کے 2 کے برابر پلاسٹک کی آلودگی دے دی ہے۔ ہمارا فلسفہ ہے بچوں کو درختوں سے پیار کرنا سکھانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے کلائمٹ چینج و ماحولیات ملک امین اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو کے 2 کے برابر پلاسٹک کی آلودگی دے دی ہے۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ کتاب کے ذریعے ہی بچوں کو سکھایا جا سکتا ہے، ہمارا فلسفہ ہے بچوں کو درختوں سے پیار کرنا سکھانا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے شجر کاری مہم کی تقریب میں کہا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اللہ کی نعمتوں کا صحیح استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہے، اسپرنگ پلانٹیشن کے تحت 54 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے انگریز نے جو جنگلات لگائے ہم نے اسے بھی تباہ کردیا، شجر کاری مہم اپنے ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی حفاظت ہے۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کی موحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کی کوشش کو دنیا نے سراہا، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینا ہے۔

  • سعودی عرب: اربوں درخت لگانے کے لیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ

    سعودی عرب: اربوں درخت لگانے کے لیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ

    اسلام آباد: سعودی عرب اربوں درخت لگانے کے لیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، اس سلسلے میں ایک وفد آج پاکستان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا موسمیاتی ماہرین کا 8 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد کی قیادت ڈی جی کلائمٹ چینج سعودی عرب ڈاکٹر خالد کر رہے ہیں۔

    سعودی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات کی، جس میں بلین ٹری منصوبہ اور مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹو منصوبوں میں اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔

    ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا پاکستان اور سعودی عرب میں گرین ڈپلومیسی کا آغاز ہو رہا ہے، اس کامیابی کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے، آج پاکستان کے گرین وژن کی دنیا میں پذیرائی ہو رہی ہے۔

    ڈی جی کلائمٹ چینج ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہم ٹری پلانٹیشن پر حکومت پاکستان کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں، سعودی عرب نے مڈل ایسٹ میں 40 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    ڈاکٹر خالد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت صرف سعودی عرب میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔

  • ری چارج پاکستان پروجیکٹ کا اعلان، عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی اعزاز ہے: ملک امین اسلم

    ری چارج پاکستان پروجیکٹ کا اعلان، عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی اعزاز ہے: ملک امین اسلم

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی ملنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، دنیا کو بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ہم ری چارج پاکستان پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آج ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کر رہا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تقریب منعقد کی گئی ہے، تقریب میں ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے پاکستان کو عالمی ماحولیات دن کی میزبانی کرنے پر مبارک باد دی۔

    ملک امین اسلم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایک ارب درخت لگا دیے گئے ہیں، اور 9 ارب مزید لگائیں گے، 85 ہزار افراد کو روزگار دیا گیا ہے، مزید نوکریاں بھی دیں گے، ملک میں نیشنل پارکس بنائے جا رہے ہیں، اور نوجوانوں کو ٹریننگ اور نوکری دے رہے ہیں۔

    پریزیڈنٹ ورلڈ اکنامک فورم بورگ برینڈے نے عالمی یوم ماحولیات پر پیغام دیا کہ دنیا کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے شہروں کو سرسبز کرنا ہوگا، مستقبل محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تقریب جاری ہے، تقریب میں اسپیکر اسمبلی سمیت دیگر وزرا شریک ہیں، تقریب کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر وڈیو دکھائی گئی، تقریب چینی صدر، برطانوی وزیر اعظم بھی خطاب کریں گے۔

    اس ایونٹ میں پاکستان کی پہلی ماحول دوست موٹر بائیک اور الیکٹرک کار متعارف کرائی جائے گی۔

  • سعودی عرب کی پاکستان کو بڑے معاہدے کی پیشکش

    سعودی عرب کی پاکستان کو بڑے معاہدے کی پیشکش

    اسلام آباد : سعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کردی، ملک امین اسلم نے کہا سعودی عرب گرین انیشیٹو میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان رابطوں میں تیزی آگئی، وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی گفتگو کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    سعودی عرب نے پاکستان کوماحولیات سےمتعلق معاہدےکی پیشکش کردی، اس سلسلے میں سعودی سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی گئی۔

    معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا سعودی عرب گرین انیشیٹومیں پاکستان کوشراکت دار بنانا چاہتا ہے، 10 بلین ٹری سونامی اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جارہا ہے۔

    پاکستان اورسعودی عرب میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے معاہدہ کیا جائے گا جبکہ پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون ہوگا۔

    سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی اور اولائیو ٹری سونامی میں دلچسپی کا اظہارکیا، اس حوالے سے دونوں ممالک کےدرمیان ٹیکنیکل وفود پر مشتمل اہم رابطے جلد شروع ہوں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ اور ‘گرین مڈل ایسٹ اقدام‘ کی تعریف کی۔

    عمران خان نے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑا قدم

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑا قدم

    اٹک: معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کھیل کے میدان میں بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک امین اسلم نے اپنے انتخابی حلقے میں کھیل کے نئے میدان بنانا شروع کر دیے، انھوں نے ضلع اٹک میں 10 نئے کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ملک امین اسلم نے آج تحصیل حضرو کے علاقے چیچیاں میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کرکٹ گراؤنڈز کلین گرین پاکستان ویژن کے تحت بنائے جائیں گے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور میچ بھی دیکھا، انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو بہت جلد دورہ اٹک کی بھی دعوت دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

    واضح رہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے بھی ایک سال قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 40 کروڑ کے منصوبوں کی منظوری دی تھی، منصوبے کے تحت چترال میں 15 پولوگراؤنڈز پر 12 کروڑ سے زائد خرچ کیے جائیں گے، مردان میں اسپورٹس سٹی کی فزیبلٹی اسٹڈی پر 2 کروڑ کی منظوری دی گئی تھی۔

  • بلین ٹری سونامی منصوبہ، وزیر اعظم کی اہم ہدایت

    بلین ٹری سونامی منصوبہ، وزیر اعظم کی اہم ہدایت

    اسلام آباد: بلین ٹری سونامی منصوبے کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے احکامات پر حکومت متحرک ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے آج مشاورت کی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اعلیٰ عدالت کو منصوبے کی مکمل تفصیل اور شفافیت سے آگاہ کیا جائے۔

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تمام صوبوں سے بھی مستند ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے، بلین ٹری منصوبے کی ڈرون فوٹیج اور مستند تصاویر بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے سیٹلائٹ امیجز کے لیے اسپارکو سے بھی رابطہ کیا ہے، اسپارکو سے بلین ٹری منصوبے کی سیٹلائٹ امیجز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ بلین ٹری وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے میں مکمل شفافیت کے پہلو کو روز اوّل سے مقدم رکھا گیا۔

    شجر کاری منصوبوں کی سماعت، سپریم کورٹ کا سندھ اور کے پی پر اظہار برہمی

    انھوں نے کہا یہ منصوبہ وزیر اعظم کے میرٹ اور شفافیت کے وژن کے مطابق جاری ہے، عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے سے متعلق شفافیت کا اعتراف کیا، اس منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے عدالت سے بھرپور تعاون کریں گے۔

    یاد رہے کہ یکم دسمبر کو سپریم کورٹ میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اس منصوبے کی تمام تفصیلات تصاویر سمیت طلب کر لی تھیں، سپریم کورٹ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے بھی سیٹلائٹ تصاویر مانگیں۔

  • اسموگ میں کمی کے لیے کسانوں کو نئی مشینری فراہم کی جارہی ہے: ملک امین اسلم

    اسموگ میں کمی کے لیے کسانوں کو نئی مشینری فراہم کی جارہی ہے: ملک امین اسلم

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کسانوں کو نئی مشینری سبسڈیز کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے، لاہور کے اطراف اسموگ کے تدارک کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کسانوں کو وقت کی کمی کا سامنا ہے، کسانوں کو ہیپی سیڈر اور مشینری سبسڈیز کے ساتھ دی ہیں۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ لاہور کے اطراف اسموگ کے تدارک کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، خراب فصلوں کو جلانے کی وجہ سے اسموگ کی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔ 90 فیصد اسموگ کے مسائل بھارت کی طرف سے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 5 ہزار کے قریب مشینیں پاکستان آجائیں، اس مشینری کے ذریعے کسانوں کا بھی فائدہ ہے، نئی مشینری کو پاکستان کی طرف سے متعارف کروائیں گے۔

    خیال رہے کہ فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے تجرباتی طور پر نئی مشینیں تیار کی گئی ہیں، کسان فصلوں کی باقیات کو جلانے کے بجائے نئی مشینوں سے تلف کر سکیں گے۔

    علاوہ ازیں اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے لیے رائس شریڈر اور ہیپی سیڈر کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • ‘عمران خان کا 10ارب درختوں کا خواب جلد پورا ہو گا’

    ‘عمران خان کا 10ارب درختوں کا خواب جلد پورا ہو گا’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائےموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ عمران خان کا 10ارب درختوں کا خواب جلد پورا ہو گا، ہماری منسٹری نے کم بجٹ میں زیادہ درخت لگانے کا ہدف پورا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے 10بلین ٹری سونامی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پی بلین ٹری پراجیکٹ پاکستان کی شناخت کا ذریعہ بنا ، عمران خان کا 10ارب درختوں کا خواب جلد پورا ہو گا۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے جو پراجیکٹ لائیں اس میں کوئی خلل نہ ہو ، عمران خان بیرون ملک دوروں میں بھی بلین ٹری سونامی کا ذکر کرتے ہیں ، ہماری منسٹری نے کم بجٹ میں زیادہ درخت لگانے کا ہدف پورا کیا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے 10بلین ٹری سونامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلین ٹری سونامی شفافیت کی ایک مثال ثابت ہوگی، منصوبےکومکمل شفاف بنانےکیلئےاقدامات کئےہیں۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتےہیں آئیں ہمارا احتساب کریں، تین اداروں کاکنسورشیم بلین ٹری سونامی کی مانیٹرنگ یقینی بنائے گا۔