Tag: ملک امین اسلم

  • اقوام متحدہ نے پاکستان کی شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوشش کو سراہا

    اقوام متحدہ نے پاکستان کی شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوشش کو سراہا

    بیجنگ: وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے شجرکاری کے ذریعے پاکستان میں جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوشش کی اقوام متحدہ نے تعریف کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے چین کے شہر کوبوچی میں وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کی۔

    اقوام متحدہ کے کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے پاکستان کی جانب سے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے اور بنجر زمین کو بہتر بنانے سے متعلق کوششوں کو سراہا ہے۔

    اس موقع پر جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن کے ساتھ مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کوبوچی میں ساتویں بین الاقوامی ڈیزرٹ فورم میں شرکت کی تھی اور شجرکاری کے ذریعے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں بھی بتایا تھا۔

    پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ

    یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ماہرین نے اس کا کریڈٹ بلین ٹری سونامی منصوبے کو قرار دیا تھا۔

  • قبضے کی زمینیں چھڑا کر ان پر درخت لگائیں گے: مشیر ماحولیات

    قبضے کی زمینیں چھڑا کر ان پر درخت لگائیں گے: مشیر ماحولیات

    اسلام آباد: مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں قبضے کی زمینیں خالی کرائی جا رہی ہیں، جن پر درخت لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں میں قبضے سے چھڑائی گئی زمینوں پر درخت لگائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ 10 ملین ٹری منصوبے میں تمام صوبوں کو شامل کریں گے، وزیر اعظم کے کلین گرین پاکستان وژن کو ترویج مل رہی ہے۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے خیبر پختون خوا میں ایک ارب پودے لگائے گئے، کے پی کا بلین ٹری سونامی عالمی سطح کے منصوبوں میں شامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ :گھر بنانے والے ہر شہری کیلئے 2درخت لگانا لازمی قرار

    مشیر ماحولیات نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس طرز کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدات پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ معیشت، سماجی ترقی اور ماحولیاتی ترجیحات پائیدار ترقی کے لیے نا گزیر ہیں، ہم ماحولیات کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    یاد رہے کہ مئی میں لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے نئی ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں گھر بنانے والے ہر شہری کے لیے دو درخت لگانا لازمی قرار دے دیا تھا۔

  • حکومت کا گاڑیاں بجلی پر، رکشے بیٹریوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا گاڑیاں بجلی پر، رکشے بیٹریوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے گاڑیاں بجلی پر اور رکشے بیٹریوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ماحولیات امین اسلم نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پالیسی بنائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے گاڑیوں کو بجلی پر اور رکشوں کو بیٹری پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ننکانہ صاحب میں واگزار کرائی گئی زمین پر نیا چھانگا مانگا بنایا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ملک امین اسلم” author_job=”معاون خصوصی برائے ماحولیات”][/bs-quote]

    امین اسلم کا کہنا تھا کہ الیکٹرک وھیکل منصوبے پر دیگر ممالک کے ساتھ مشاورت چل رہی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پچھلی حکومت نے اسموگ کے مسئلے کو دبا دیا تھا، ہماری حکومت اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کرے گی، اس سلسلے میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے، موبائل یونٹ بھی لاہور میں مسلسل اسموگ کی مقدار جانچ رہا ہے۔

    امین اسلم نے کہا ’حکومت شفافیت سے اسموگ کے اعداد و شمار جاری کر رہی ہے، وزیرِ اعظم بھی اسموگ کے خاتمے کے لیے مسلسل معلومات لے رہے ہیں، دھویں کے تمام ماخذ پر نظر ہے، 2 ماہ بھٹوں کو بھی بند رکھا گیا اور بھٹہ مالکان کے خلاف چار ہزار چالان کیے گئے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ


    معاونِ خصوصی نے مزید کہا ’3 ہزار بھٹوں کو ضوابط کی خلاف وزری پر مکمل بند کیا جا رہا ہے، تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرایا جائے گا، پنجاب میں 750 اسٹیل ملز کو کالے دھویں کی وجہ سے سیل کیا گیا، آئندہ سال کسانوں کو فصل کو تلف کرنے کا متبادل طریقہ بتائیں گے، بھارت سے 85 سے 90 فی صد اسموگ فصل جلانے سے آتی ہے۔‘

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ آلودہ ماحول کی وجہ سے دنیا بھر میں 70 لاکھ اموات ہوئیں، پچھلے 4 سال میں لاہور سے درختوں کی اکھاڑ پچھاڑ ہوئی، یوکلپٹس کے پودے 10 بلین ٹری منصوبے میں نہیں دہرائیں گے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ننکانہ صاحب میں واگزار کرائی گئی زمین پر نیا چھانگا مانگا بنایا جائے گا، خیبر پختونخوا میں ٹری منصوبے میں کوئی بڑی بے ضابطگی نہیں ہوئی، پشاور میں بھی 4 جنگل بنائے گئے جس سے آلودگی کم ہوئی۔

  • ہالی وڈ سپراسٹارآرنلڈ شوازنیگرجلد پاکستان کا دورہ کریں گے

    ہالی وڈ سپراسٹارآرنلڈ شوازنیگرجلد پاکستان کا دورہ کریں گے

    کیا آپ آرنلڈ کو جانتے ہیں، اگر ہاں تو آپ کے لیے خو شخبری ہے کہ آرنلڈ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ ان دنوں ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لیے عمل پیرا ہیں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ہالی وڈ کے سپر اسٹار اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنیگر نے پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    اپنے بیان میں ملک امین کا کہنا تھا کہ کہ آرنلڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے یہاں مرتب ہونے والے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں میں منفی کردار ادا نہیں کیا لیکن ان تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    ملک امین اسلم پولینڈ میں منعقد ہونے والی 24 ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے ۔ یہ کنونشن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس کانفرنس میں آرنلڈ کے علاوہ آسٹریا کے صدر الیگزنڈر وین بیلن اور دیگر درجنوں ممالک کے نمائندگان شریک تھے۔

    یاد رہے کہ سنہ 2015 میں پیرس میں دنیا بھر کے ممالک کی ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا تھا جہاں دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے معاہدہ کیا گیا تھا۔ پاکستان بھی اس معاہدے کا دستخط کنندہ ہے اور پاکستان میں چلائی گئی بلین ٹری سونامی مہم کو عالمی سطح پر پذیرائی بھی حاصل ہوئی تھی ۔

    حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت صوبوں کے تعاون سے دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔