Tag: ملک بدری کا حکم

  • وفاقی حکومت کا اہم اقدام، 18 غیر ملکی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم

    وفاقی حکومت کا اہم اقدام، 18 غیر ملکی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم

    اسلام آباد : پاکستانی وزارت داخلہ نے ملکی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والی 18 عالمی این جی اوز کو 60 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ نے این جی اوز سے متعلق اہم اور سخٹ اقدامات اٹھاتے ہوئے پاکستانی قوانین اور قواعد و ضوابط کو تسلیم نہ کرے والی ایک درجن سے زائد عالمی این جی اوز کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی اوز پر واضح کردیا ہے کہ جو عالمی این جی اوز پاکستان کے قوانین و ضوابط پر عمل درآمد نہیں کریں گی ان کی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں کام کرنے والی 18 عالمی این جی اوز کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 60 روز کی مہلت دے دی۔

    دفتر داخلہ کے ذرائع کا نے بتایا کہ جن عالمی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم دیا گیا ہے ان میں 9 کا تعلق امریکا، تین کا برطانیہ، 2 کا ہالینڈ جبکہ دیگر این جی اوز کا تعلق آئرلینڈ، ڈنمارک، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے 72 انٹرنیشنل این جی اوز پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے کاغذات مکمل کرنے کے لیے مہلت دے دی جبکہ 141 این جی اوز کو گرین سنگل دیتے ہوئے 66 اداروں کو باقاعدہ کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

    بااثر ذرائع کے مطابق 68 انٹرنیشنل این جی اوز نے ملک کے قواعد و ضوابط تسلیم کرلیے ہیں جس کے تحت وزارت داخلہ کی آڈٹ فرمز سے سالانہ آڈٹ کرانا لازمی ہوگا۔

  • حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، امریکی جاسوس میتھیو کو ملک بدر کرنے کا حکم

    حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، امریکی جاسوس میتھیو کو ملک بدر کرنے کا حکم

    اسلام آباد: حکومت نے بالآخر ایک بار پھر امریکا کے سامنے گھنٹے ٹیک دیے، امریکی جاسوس میتھیو کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا، میتھیو کو چند روز بعد ملک بدر کردیا جائے گا، ملزم بلیک لسٹ ہونے کے باوجود جعل سازی کے ذریعے ویزا حاصل کرکے پاکستان پہنچ گیا تھا۔

    USA-main


    اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار


    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے امریکی شہری اور مبینہ جاسوس میتھیو بیریٹ کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا، میتھیو آئندہ چند روزہ پاکستان سے پرواز کرکے بحفاظت اپنے واپس وطن پہنچ جائے گا۔


    اسلام آباد سے گرفتارامریکی شہری سے متعلق اہم انکشافات


    امریکی شہری میتھیو بیریٹ کو چند برس قبل حساس علاقے میں گھسنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا تھا تاہم وہ چند ہفتے قبل نام بدل کر ہیوسٹن کے پاکستانی ویزا آفس سے ویزا حاصل کرکے دوبارہ وطن پہنچ گیا جہاں اسے اسلام آباد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔


    وزیر داخلہ کا امریکی جاسوس کو دوبارہ ویزا ملنے کی تحقیقات کا حکم


    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پر امریکی شہری کو چھوڑنے کے لیے دبائو تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے امریکی جاسوس کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد جعل سازی اور غیر قانونی طریقے سے پاکستان آمد کے باوجود میتھیو کو ملک بدر کیا جارہا ہے۔


    ریمنڈ ڈیوس کی طرح: امریکی شہری میتھیو کوچھوڑنے کا فیصلہ


    چند روز قبل اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ امریکی شہری کو چھوڑ دیا جائے اور اب اب حتمی بات سامنے آئی ہے کہ اسے ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے