Tag: ملک بوستان

  • مستقبل میں امریکی ڈالر کی قیمت کیا ہوگی ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    مستقبل میں امریکی ڈالر کی قیمت کیا ہوگی ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    کراچی : چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سےرقم جلد مل جائے گی جس کے بعد ڈالر مزید گرے گا اور مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدر کم ہورہی تھی تو بینکس اور مارکیٹ پلیئرز کو اچھا نہیں لگا تاہم یواےای سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

    فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات معیشت کیلئےمثبت ہیں۔

    خیال رہے مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بدتریج اضافہ ہونے لگا ، ایک ہفتے کےدوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے9 پیسےسستا ہوا۔

    ایک ہفتے میں ڈالر 284 روپے 96پیسے کم ہوکر 283 روپے 87 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے25 پیسے کمی ریکارڈکی گئی اور 286 روپے سے کم ہوکر 284 روپے 75پیسےمیں فروخت ہوا۔

  • ڈنڈا چل گیا ہے ڈالر کو مزید نیچے لائیں گے، ملک بوستان

    ڈنڈا چل گیا ہے ڈالر کو مزید نیچے لائیں گے، ملک بوستان

    کراچی : فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ آج بھی ڈالر کی قیمت گری ہے اور بھی گرے گی کیونکہ ڈنڈا چل گیا ہے اور اب اس کو مزید نیچے لے کر آئیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’خبر مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت جلد ہی 250روپے کی سطح پر آجائے گی اور یہ ہی اس کی اصل قیمت ہے۔،

    ملک بوستان نے کہا کہ امریکی ڈالر کو اب اس کی اصل قیمت پر ہی رکھا جائے گا، اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی سے فائدہ ہورہا ہے۔

    صدر فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اب اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کو خوف ہے اس لیے ڈالر کی قیمت گررہی ہے، ذخیرہ اندوزوں کو پتہ ہے کہ ڈالر کی قیمت250تو ہونی ہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کو فروخت کیا جائے گا تواس کی مزید قدر گرے گی، 5ہزار کے نوٹ کو دو تین سال میں ختم کردینا چاہیے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    کراچی: فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایکسچینج کمپنیز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ملک بھر میں ایکسچینج کمپنیز کے اندر قانون نافذ کرنیوالے اہلکارسادہ لباس میں تعینات کردیئے گئے۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے خود درخواست کی ایکسچینج کمپنیز کے باہر سادہ لباس اہلکارتعینات کریں، ممبرز نے شکایات کی تھی بلیک مافیا ایجنٹ لوگوں کو پریشان کرتے ہیں اور بلیک مافیا ایکسچینج کمپنیز میں ڈالر خرید و فروخت کرنےآنیوالوں کو باہر سے پکڑ لیتے ہیں۔

    ،فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کےصدر نے بتایا کہ تعیناتی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، آج مارکیٹ میں ڈالر وافر مقدار میں موجود ہے ، آج مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے زیادہ اور خریدنے والے کم ہیں، کریک ڈاؤن کی وجہ سے بلیک مافیا کے ایجنٹ روپوش ہوچکےہیں۔

    ملک بوستان نے دعویٰ کیا کہ کریک ڈاؤن جاری رہا تواوپن مارکیٹ میں ریٹ تیزی سے نیچے آئے گا۔

    ایکسچینج کمپنیزکے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ کاسادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حوالے اسٹیٹ بینک کو تحریری شکایت درج کردی ہے ، کسی قانون کے تحت اہلکار ایکسچینج کمپنیز کے اندر نہیں بیٹھ سکتے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ پر بھی ایسوی ایشن دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کم ہوا ہے ،ظفر پراچہ

  • امریکی ڈالر اچانک 25 روپے کیوں سستا ہوا؟  وجہ سامنے آگئی

    امریکی ڈالر اچانک 25 روپے کیوں سستا ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی بڑی کامیابی ہے۔

    ڈالر گرنے کی بڑی وجہ اسحاق ڈار کے بینکوں کو دیئےگئے احکامات ہیں، کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

    ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا،اسحاق ڈار کو بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈز کے لئے ڈالر خرید رہے ہیںِ، بروقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہولڈ یا سٹہ بازی کرنا چاہتے ہیں ان کو نہیں ملے گا، جب ہمارے فارن ایکسچینج بڑھ جائیں گے تو ساری پابندیاں ہٹادیں گے۔

    چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن نے کہا کہ مشکل حالات ہیں اس وقت ہر آدمی کو ایک ایک ڈالر سوچ سمجھ کر خرچ کرنا ہے، میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں اور ان کا تعاون ہمارے ساتھ رہا اورغیر ضروری ڈالر انھوں نے نہ خریدا تو انشاء اللہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کا ریٹ گرے گا۔

    ملک بوستان کا کہناتھا کہ انٹر بینک کا ریٹ اس وقت بہت زیادہ ہے، اس سے پہلے پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے، غیر ضروری چیزیں نہیں خریدنی۔

    انھوں نے کہا کہ سری لنکا کو جب ڈیفالٹ کیا تھا تو 325 سے کم ہوکر 295 آگیا اب انھوں نے سیکھ لیا ہے اپنے ملک کو بچانا ہے۔

    چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور معیشت کا مسئلہ ہے ، سیاستدانوں سے بھی میں درخواست کروں گاوہ بیٹھ کر مذاکرات کریں ، پاکستان کی سیاست مستحکم ہوگئی تو معیشت بھی مستحکم ہوگی اور پاکستان بھی مستحکم ہوگا۔

  • پاکستان کو دو سال کیلئے 1 ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں: ملک بوستان

    پاکستان کو دو سال کیلئے 1 ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں: ملک بوستان

    اسلام آباد: چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہےکہ ہم حکومت کو اگلے دو سال کیلئے ماہانہ 1 ارب ڈالر دے سکتے ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلسان کی صدرات سلیم مانڈوی والا نے جہاں چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دو سال کیلئے 1 ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں، پھر پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، آئی ایم ایف کے مطالبات بڑھتے ہی جارہے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو ذلیل و خوار کررہا ہے۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال میں پاکستان سے 180 ارب ڈالر بیرون ملک جا چکے ہیں، پاکستان میں فارن ایکسچینج کی کمی نہیں ہے لیکن مارکیٹ کبھی ڈنڈے سے قابو نہیں آتی ہے۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ہمیں فری ہینڈ دینے کی ضرورت ہے، کرپٹو کرنسی اور فارن فاریکس ٹریڈ میں پیسہ ضائع ہورہا ہے، دنیا میں کہیں بھی ٹرانزیکشن کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں ہوتی ہم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہندی حوالہ کا لائسنس دبئی اور برطانیہ میں دیا گیا ہے، حکومت سے درخواست ہے ہمیں بھی حوالہ ہنڈی کا لائسنس جاری کیا جائے۔

    چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے مزید کہا کہ 15 ہزار ڈالر تک صارفین سے شناختی کارڈ نہ مانگنے کی اجازت دی جائے، جو پاکستان ڈالر یا ریال لیکر آتا ہے ان سے رسید نہ مانگی جائے۔

  • ‘حکومت پاکستان نقد ڈالر میں تجارت پر فوری پابندی عائد کرے’

    ‘حکومت پاکستان نقد ڈالر میں تجارت پر فوری پابندی عائد کرے’

    کراچی : چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے نقد ڈالر میں تجارت پر فوری پابندی عائد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک سے چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

    جس میں چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ ٹریڈ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لے اور فوری بارٹر ٹریڈیا لوکل کرنسی کی ایل سی کھول کر تجارت بڑھائے۔

    چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افغانیوں کے پاس کھربوں پاکستانی روپے موجود ہیں، سرکولر کے بعد افغانی ٹریڈر پاکستانی روپے فارن کرنسی میں تبدیل کررہی ہے۔

    ملک بوستان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے نقد ڈالر میں تجارت پر فوری پابندی عائد کرے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نے افغان حکومت کے ساتھ 2ارب ڈالرز کا کوئلے کا معاہدہ کیا، افغانستان نے وعدہ کیا تھا کوئلہ پاکستانی کرنسی میں فروخت کیا جائے گا۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے باوجودافغانی تاجر پاکستانی ٹریڈر کو ڈالرمیں فروخت کررہےہیں، بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔