Tag: ملک رفیق رجوانہ

  • اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک رفیق رجوانہ

    اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک رفیق رجوانہ

    لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور انڈرانوائسنگ نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جس کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں منعقدہ تقریب میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، پنجاب بڑا بھائی ہے، اسے دیگر تینوں صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

    اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، جسے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں ملکی اشیاء کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا اور پاکستانی انڈسٹری کی بقاء کے لیے پرتعیش غیر ملکی اشیاء کا استعمال روکنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے معیشت اپنے ٹریک پر چڑھ گئی ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دو سالوں میں پاکستان کے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

     

  • حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، رفیق رجوانہ

    حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، رفیق رجوانہ

    لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، آج میڈیا جس قدر آزاد ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

    لاہور میں پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر رانا محمد شمیم سے ملاقات میں گورنر پنجا ب نے کہا کہ حکومت میڈیا کی مثبت تنقید پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس پر اعتماد بھی کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہونے کے باعث ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی کومؤثر طریقے سے اجاگر کرنے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہود کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

    اس موقع پرڈاکٹر شمیم نے گورنر پنجاب کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوںکے مسائل کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔

  • گورنر پنجاب کا بھاری بھرکم پروٹو کول کے ساتھ ملتان کا دورہ

    گورنر پنجاب کا بھاری بھرکم پروٹو کول کے ساتھ ملتان کا دورہ

    ملتان : مراعات نہ لینے کا وعدہ کرنے والے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ملتان میں بھاری پروٹوکول کے ساتھ گھومتے رہے۔

    ، اپنے گورنر کو دیکھ کر ملتانی عوام دنگ رہ گئے، با ادب با ملاحظہ اور ہوشیار کے مصداق  گورنر پنجاب کی شاہی سواری بھاری بھرکم پروٹوکول ساتھ ملتان پہنچی تو ایک دو نہیں بلکہ گورنرپنجاب کے ساتھ پولیس موبائلوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں ۔

    پولیس اہلکار شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کی علامت بنے ہوئے تھے، مراعات نہ لینے کا اعلان کرنے والے گورنر صاحب بھول گئے کہ عوام کے ساتھ انہوں نے کبھی کوئی وعدہ  کیا تھا۔


    Governor Punjab Rafiq Rajwana Protocol by arynews