Tag: ملک ریاض

  • بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر پر نیب کا چھاپہ ، ملک ریاض کا ردعمل سامنے آگیا

    بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر پر نیب کا چھاپہ ، ملک ریاض کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : بحریہ ٹاؤن  کے مرکزی دفتر پر نیب کے چھاپے کے خلاف ملک ریاض کا ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے مرکزی دفتر پر نیب کے چھاپے کے خلاف ملک ریاض نے ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا جو چاہے مجھ پرظلم کرو، کچھ بھی ہوجائے ظلم کے آگے نہیں جھکوں گا۔

    نیب نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف مختلف بےضابطگیوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی، ذرائع نےبتایا ہے کہ نیب بحریہ انکلیواسلام آباد کی زمین سےمتعلق بھی تفتیش کر رہی ہے، سی ڈی اے نے یہ زمین چڑیا گھر کیلئے مختص کی تھی۔

    مزید پڑھیں: نیب کا بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر پر چھاپہ، ذرائع

    گذشتہ روز نیب پنڈی کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفترپرچھاپہ مارا تھا، نیب کی ٹیم کئی گھنٹے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ آفس میں موجود رہی، ٹیم کے ساتھ پولیس اورایلیٹ فورس کی نفری بھی موجود تھی۔

    نیب کے اہلکاروں نے  مرکزی دفتر کے مختلف حصوں کی تلاشی لی جبکہ مالک ملک ریاض کےدفترمیں بھی داخل ہونے کی کوشش کی۔

    ہیڈ آفس میں موجود ریکارڈ نیب ٹیم نے اپنے قبضے میں لے لیا، مختلف کمپیوٹر لیپ ٹاپ اور دیگرسامان اورکمروں کو چیک کیا گیا، ذرائع نے بتایا القادریونیورسٹی کی زمین کےکاغذات حاصل کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا۔۔

  • ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے، ملک ریاض

    ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے، ملک ریاض

    اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کے چیئر پرسن ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے لیکن وہ استعمال نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں رئیل اسٹیٹ بزنس کے ٹائیکون ملک ریاض نے کہا کہ ’’ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طور پر استعمال کرے۔‘‘

    انھوں نے لکھا ’’ساری زندگی اللہ نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی ہمت دی، ملک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹس متعارف کرانے پر مجھے، اور میرے کاروبار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، 1996 سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں۔‘‘

    ملک ریاض نے کہا ’’ماضی میں بھی اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے، آج بھی یہی کہوں گا کہ مجھے استعمال کرنا ہے تو میری لاش کے اوپر سے جانا پڑے گا، بیماری اور پریشانی کے باوجود ثابت قدم ہوں۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ مالیاتی اور کاروباری نقصان برداشت کر رہے ہیں، اور یہ کہ انھیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے لیکن وہ دباؤ کے باوجود ہتھیار نہیں ڈا لیں گے۔

  • ملک ریاض نے خود سے منسوب حالیہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

    ملک ریاض نے خود سے منسوب حالیہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

    اسلام آباد : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے خود سے منسوب حالیہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا اور کہا میں اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود سے منسوب حالیہ آڈیو کو جعلی قراردے دیا۔

    اپنے بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ آڈیو ٹیپ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی ایک مثال ہے ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جھوٹی گفتگو گھڑے جانے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں کسی پارٹی کی سیاسی مہم کاحصہ بننا نہیں چاہتا،خوفناک بات یہ ہےکہ میری آواز ذاتی اورسیاسی انتقام کیلئےاستعمال کی جارہی ہے،اب میری فیملی کوبھی ملوث کیا جارہا ہے، مجھے ان حملوں پر کراہیت آرہی ہے۔

    ملک ریاض نے کہا کہ میں اس معاملےپرقانونی چارہ جوئی کاارادہ رکھتاہوں،میں اس سازش کے پیچھےکرداروں کے خلاف ہرقانونی فورم استعمال کروں گا، من گھڑت مواد بنانے یا اس کوپھیلانے والوں سے باز پرس ہوگی۔

  • چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کا بڑا اعلان

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کا بڑا اعلان

    اسلام آباد: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے پاکستان کی 5یونیورسٹیوں کے 25طلبا کو سائنس اینڈٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے کہا ہے کہ 25 طالب علموں کے تعلیمی اخراجات بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ برداشت کرے گا، انشااللہ ہر سال25بچوں کو پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک بھیجیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ این ای ڈی کراچی، یوای ٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی، پشاوریونیورسٹی او رقائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے طلبا پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ جن طلبا کو پی ایچ ڈی کے لیے بھیجا جائے گا ان سے بانڈسائن کریں گے، طلبا پی ایچ ڈی مکمل کرکے پانچ سال تک حکومت پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

  • آئیکون ٹاور کی ادائیگی میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی، ملک ریاض

    آئیکون ٹاور کی ادائیگی میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی، ملک ریاض

    اسلام آباد: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ آئیکون ٹاور کی زمین کے لیے ادائیگی بذریعہ کراس چیک کی ہے، کوئی بے قاعدگی یا غیرقانونی سرگرمی شامل نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک ریاض نے کہا کہ آئیکون ٹاور کی زمین کے لیے ادائیگی بذریعہ کراس چیک کی کوئی بے قاعدگی یا غیرقانونی سرگرمی شامل نہیں تھی، عدالت میں اپنی صفائی پیش کریں گے۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ سپریم کورٹ نے زین ملک اور مجھے زمین کی خریداری کے معاملے میں بلایا ہے، عدالت میں پیش ہوکر اپنی صفائی پیش کریں گے۔

    واضح رہے کہ عدالت نے آئیکون ٹاور کی زمین سے متعلق صفائی پیش کرنے کے لیے زین ملک اور ملک ریاض کو طلب کیا ہے۔

  • اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹر میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، ملک ریاض

    اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹر میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، ملک ریاض

    راولپنڈی : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹرمیں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، ہم نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ راولپنڈی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ملک ریاض نے کہا کہ چوتھے ڈائلیسز یونٹ کے افتتاح کی بہت خوشی ہے، اس سینٹر میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، اس کے بعد15بستروں پر مشتمل ایمرجنسی کا بھی افتتاح کریں گے۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی سہولت کیلئے جو ہوسکا وہ کریں گے، سوشل میڈیا کو اپنا اور مجھے اپنا کام کرنے دیں، میں غریبوں کی بات کرتا ہوں،اسپتال سب غریبوں کیلئے ہیں، یہاں جگر اور گردوں کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) اور بائی پاس کی سہولتیں موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر800مریضوں کا علاج ہورہاہے، لندن میں انجیوگرام میں5سے6ہزار پاؤنڈ لگتے ہیں، جبکہ بحریہ ٹاؤن غریب عوام کو یہی سہولت پاکستان میں کم پیسوں میں دے رہا ہے، لاہور، کراچی ،جہلم ، راولپنڈی میں ایسے اسپتال بناچکے ہیں،ملک بھر میں ایسے200اسپتال بنانا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں بحریہ ٹاؤن کی مسجد دنیا میں پاکستان کی پہچان ہوگی، مسجد اس سال مکمل ہوگی، 8لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔

  • ملک ریاض کا چھاتی کے کینسر میں مبتلا مریض کا مکمل علاج کرانے کا اعلان

    ملک ریاض کا چھاتی کے کینسر میں مبتلا مریض کا مکمل علاج کرانے کا اعلان

    کراچی : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کینسر کے مریض کا مکمل علاج کرانے کا اعلان کردیا، ایبٹ آباد کا بیس سالہ نوجوان چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خبر پر کینسر میں مبتلا نوجوان کے والدین کی فریاد سن لی گئی، غربت کا مارا بیس سالہ دانیال علاج کیلئے کسی مسیحا کا منتظر تھا، غربت کے باعث اس خاندان کے پاس اتنی استطاعت نہیں ہے کہ اس کا علاج کروا سکے۔

     نوجوان دانیال کا والد بھی دل کے عارضہ میں مبتلا ہے اپنی اور بیٹے کی بیماری کے باعث یہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ اے آر وائی نیوز میں خبر نشر ہونے  پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کینسر کے مریض کا مکمل علاج کرانے کا اعلان کردیا۔

    ایبٹ آباد کا رہائشی بیس سال کا دانیال چھاتی کے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہے، یہ خاندان اپنے لخت جگر کے علاج کیلئے حکومت اور مخیر حضرات کی مالی مدد کا منتظر تھا کہ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اس کی اپیل پر آگے بڑھ کر اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • وزیراعظم کی اپیل پر ملک ریاض کا ڈیمز فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

    وزیراعظم کی اپیل پر ملک ریاض کا ڈیمز فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

    اسلام آباد : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ڈیمز فنڈ کے لئے5کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا، انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے وہ بھی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈیمز کیلئے فنڈز کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے ایک ڈونرز کانفرنس بلائیں، اس کانفرنس میں کاروباری شخصیات کو مدعو کیا جائے۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے مزید کہا کہ ڈیمز فنڈ میں رقوم دینے والوں کو یقین رکھنا چاہئے کہ ان کا پیسہ ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہوگا، موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ایک نہیں کئی ڈیمز کی ضرورت ہے، انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    مزید پڑھیں: صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان

    یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی ڈیمز فنڈ میں ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق قوم سے اہم خطاب کیا تھا۔

    اپنے  میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے تو2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے، اور اس بحران سے نمٹنے کیلئے ملک کے لئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

  • یوم دفاع وشہدا کی مہم کا بحریہ ٹاؤن بھرپور حصہ بنے گا، ملک ریاض

    یوم دفاع وشہدا کی مہم کا بحریہ ٹاؤن بھرپور حصہ بنے گا، ملک ریاض

    کراچی : بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے یوم دفاع وشہدا کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا اور کہا ہ یوم شہدا پر تمام شہدا کے گھر جاکر انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے یوم دفاع و شہدا منفرد انداز میں منانے کے اعلان کے بعد چیئرمین ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن یوم دفاع وشہدا کی مہم کا بھرپور حصہ بنے گا، یوم شہدا پر تمام شہدا کی تصاویر لگا کر ان کے گھر جائیں گے اور انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

    یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا پر آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوم دفاع و شہداء منفرد انداز میں ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے نام سے منایا جائے گا۔، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیومیں منعقد تقریب براہ راست نشر کی جائے گی، جس کے لئے سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے، وزارت اطلاعات ،آئی ایس پی آر مہم کا فوکل پوائنٹ ہوں گے،شرکاء کو شہیدوں کی فہرست اور پتے مہیا کیے گئے ہیں، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارےشہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیےقربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں ، شہیدوں کو سلام ، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

  • کراچی کے ننھے مریض طارق کا علاج شروع، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن کی مسیحائی

    کراچی کے ننھے مریض طارق کا علاج شروع، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن کی مسیحائی

    کراچی: اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کراچی کے دکھی خاندان کی مدد کو پہنچ گئے، ننھے مریض طارق کا علاج شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی خدمت کی ایک اور شان دار مثال سامنے آ گئی ہے، یہ مثال بحریہ ٹاؤن اور اے آر وائی نیوز نے مشترکہ طور پر قائم کی ہے۔

    کراچی کے ننھے طارق کو مسیحا مل گیا، اسٹوریج ڈِس آرڈر میں مبتلا ڈیڑھ سالہ طارق کی زندگی خطرے سے دوچار ہے، مہنگا علاج غریب والد کے بس میں نہیں تھا۔

    ننھے طارق کی زندگی بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ تجویز کیا ہے، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ دیکھ کر ملک ریاض مدد کے لیے متحرک ہوئے۔

    بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین نے ننھے مریض کے مہنگے علاج کا خرچا اٹھانے کا اعلان کر دیا، بحریہ ٹاؤن کی ٹیم طارق کو لے کر اسپتال پہنچ گئی ہے۔

    سیسہ ۔ ہمارے بچوں کا خاموش قاتل


    دکھیاری ماں نے اپنے ننھے بچے کا علاج شروع ہونے پر ملک ریاض کے لیے دعائیں دیں، بچے کی دادی بھی ننھے لعل کی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے کراچی کے دکھی گھرانے کی رپورٹ نشر کی تھی، ننھے طارق کی زندگی بچ جانے کی امید پر تڑپتی ممتا کو قرار آگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔