Tag: ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

  • ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 150 روپے ہوگئی۔

    فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 94 ہزار 435 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 1809 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1970 روپے کمی سے 94 ہزار 693 روپے رہی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 514 پوائنٹس کے اضافے سے 40377 کی سطح پر بند ہوا۔

  • ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت بھی 84 روپے اضافے سے 96 ہزار 534 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 04 ڈالر اضافے کے بعد 1892 ڈالر فی اونس رہا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں‌ میں‌ معمولی کمی

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے بڑھ کر 158.17 روپے پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 50 اور 42 روپے کمی ہوئی تھی۔

    ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 اور دس گرام کی قیمت 96 ہزار 450 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

  • ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کی قدر میں مزید 16 پیسے کمی ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

    فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 807 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 02 ڈالر اضافے کے بعد 1870 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید مستحکم

    واضح رہے کہ گزشتہ چار روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 158.49 سے کم ہوکر 158.33 کی سطح پر بند ہوا۔

  • ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

    فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی سے 98 ہزار 851 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور فی اونس سونے کی قدر 6 ڈالر کے بعد 1952 ڈالر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت نے بڑی چھلانگ لگا دی

    واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا تھا تاہم اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی تھی۔