Tag: ملک میں مہنگائی

  • ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی پر عوام کی رائے

    ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی پر عوام کی رائے

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر اشیا خورد و نوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں جس کے بعد سے ملک بھر میں کئی جگہ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گذشتہ کئی مہینوں میں مہنگائی کی بلند ترین شرح کی ایک وجہ پیٹرول، بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہونے والا بے پناہ اضافہ ہے۔

    عوام جہاں پہلے اشیا خورد و نوش کی قیمتوں پر اپنا سر پٹ رہی تھی وہی اب بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

    تاہم اب ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اور مہنگائی کی ذمہ دار صرف اور صرف پچھلی حکومتیں ہیں۔

    عوام نے کہا کہ انہیں  پتا ہی نہیں تھا حکومت کیسے کرنی ہے، یہ اقتدار میں آیا اور بیرا غرق کر کے چلا گیا،  پی ٹی آئی کی نالائق کابینہ کی وجہ سے آج عوام کویہ سب بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے مہنگائی کبھی اتنی عروج پر نہیں گئی تھی، نہ پی ٹی آئی ناقص پالیسیاں بناتی نہ مہنگائی اتنی بڑھتی اس تمام صورتحال کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہے۔

    عوامی رائے کے مطابق  پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے جو قرض لیا اس کا بوجھ عوام پرپرتارہا، 4 سالہ دور میں سب سے بڑا ظلم یہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدوں کی خلاف ورزی کی گئی۔

    عوام نے مزید کہا کہ 100 کا ڈالر تھا کا ڈالر تھا اور انہیں تکلیف تھی کہ یہ عوام مہنگائی سے کیوں بچی ہوئی ہے، 4 سال میں اس شحص نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا۔

  • کراچی: دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 11 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

    کراچی: دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 11 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

    کراچی: آل کراچی ملک ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 11 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 11 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے، ہڑتال کااعلان آل کراچی ملک ایسوسی کی جانب سے کیا گیا۔

    دودھ کے ہول سیلرز نے کمشنر کراچی سے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن یہ ملاقات نہیں ہو سکی، کمشنر آفس حکام کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی سرکاری میٹنگز میں مصروف ہیں، جب کہ دودھ کے ہول سیلرز سے ملاقات شیڈول میں بھی نہیں تھی۔

    یاد رہے کہ پانچ جولائی کو ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دودھ کی قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 95 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت نے دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا، اسماعیل راہو

    ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لیا جائے۔

    گزشتہ روز صوبائی وزیر رسد و قیمت محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت نے دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا، متعلقہ افسران مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔