Tag: ملک کرامت علی کھوکھر

  • ڈاکٹر شہباز گل کے بعد پی ٹی آئی کے  ایک اور  رہنما  کی گاڑی  کو ٹکر مار دی گئی

    ڈاکٹر شہباز گل کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی گئی

    لاہور : ڈاکٹر شہباز گل کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی کو بغیر نمبر پلیٹ سفید کلر کی گاڑی نے ٹکر ماری۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں این اے135 کے پی ٹی آئی ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ کنال روڈ نیوکیمپس کے قریب پیش آیا۔

    ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی کو بغیر نمبر پلیٹ سفید کلر کی گاڑی نےٹکر ماری تاہم 15 پر کال کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم ڈرائیوراور سوار افراد محفوظ رہے۔

    یاد رہے چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےساتھ ایساہی حادثہ ہوا تھا، حادثے میں وہ زخمی ہوئے تھے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری۔

  • ہماری اولین ترجیح معاشی استحکام ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    ہماری اولین ترجیح معاشی استحکام ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ دیکھنا پی ٹی آئی کا خواب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ ملک میں قیام امن،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح معاشی استحکام ہے جس کے لیے پی ٹی آئی نے فریم ورک مکمل کرلیا ہے اور انشاءاللہ اس کے تحت عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے جس کی حکومت قدر کرتی ہے، انشاءاللہ عوام بہت جلد ریلیف محسوس کریں گے۔

    ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں، حکومت اپنے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

    قومی خزانہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملک کرامت علی کھوکھر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں گے۔

  • قومی خزانہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملک کرامت علی کھوکھر

    قومی خزانہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملک کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں داخلی و خارجہ سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے احتجاج کی کال کو مسترد کرکے عوام نے بھرپور سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا ہے۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ عوام کو حکومت کی ان پالیسیوں پراعتماد ہے جو عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہر آنے والا دن سابق حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتار رہا ہے۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

    عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں وقف کیے ہوئے ہیں،ملک کرامت علی کھوکھر

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا

  • کوئی کرپٹ نہیں بچے گا، لوٹی گئی دولت واپس لیں گے، ملک کرامت علی کھوکھر

    کوئی کرپٹ نہیں بچے گا، لوٹی گئی دولت واپس لیں گے، ملک کرامت علی کھوکھر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم نواز قوم کو گمراہ نہیں کرسکتیں اور نہ ہی شریف برادران کی کرپشن پر پردہ ڈال سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے عوام کو عارضی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اب ملکی معیشت مستحکم ہونے کی جانب گامزن ہے جس سے عوام کو بہتر نتائج ملیں گے۔

    ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے چوروں کو جیلوں میں ڈالنے کا جو اعلان کیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے کوئی کرپٹ انشاءاللہ بچے گا نہیں، لوٹی گئی دولت واپس لیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مریم نواز قوم کو گمراہ نہیں کرسکتیں اور نہ ہی شریف برادران کی کرپشن پر پردہ ڈال سکتی ہیں کیونکہ تمام کرپشن کے ثبوت حکومت کے پاس موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جارہا ہے، شریف برادران نے جو بویا تھا آج انہیں وہی کاٹنا پڑ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا۔

  • عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں وقف کیے ہوئے ہیں،ملک کرامت علی کھوکھر

    عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں وقف کیے ہوئے ہیں،ملک کرامت علی کھوکھر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا ہے کہ عمران خان ملک وقوم کی تقدیر بدلنے اور سرزمین وطن پرمعاشی انقلاب برپا کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں وقف کیے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس امریکا میں وہ پروٹوکول نہیں ملا جو وزیراعظم عمران خان کو ملا ہے۔

    ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور طریقہ سے اجاگر کر نا اور صدر ٹرمپ کو ثالثی پرآمادہ کرنا وزیراعظم عمران خا ن کا کر یڈٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکا میں پاکستا ن کے خلا ف ریاستی دہشت گردی کے بھارتی بیانیہ کی شکست پاکستانی قوم کی فتح ہے۔

    وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کو کبھی مایوس نہیں‌ کروں گا: وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی، جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی، جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔