Tag: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی آب و تاب برقرار رہے گی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی آب و تاب برقرار رہے گی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد میں شام اور رات کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دارلحکومت اسلام آباد میں بھی آج دن بھر موسم کی حرارت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں شام اور رات کے دوران چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جب کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، ملتان، خانیوال میں بارش متوقع ہے، وہاڑی، بھکر، لیہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جہلم، مری گلیات اور پنڈی میں بادل برسنے کے امکانات موجود ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، نوشہرہ، وزیرستان اور بنوں میں بارش کی توقع ہے۔

    جی بی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے، بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، زیارت، ژوب، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

    اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے ساحلی علا قوں میں چند مقامات پر بوندا باندی متوقع ہے۔