Tag: ملک گیراحتجاج

  • لوڈشیڈنگ، ظالمانہ بجٹ کیخلاف مزاحمتی تحریک کا آغاز کردیا، حافظ نعیم

    لوڈشیڈنگ، ظالمانہ بجٹ کیخلاف مزاحمتی تحریک کا آغاز کردیا، حافظ نعیم

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ، ظالمانہ بجٹ کیخلاف ملک گیراحتجاج سے مزاحمتی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔

    امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے پُرامن مزاحمتی تحریک کیلئے قومی ایجنڈا تشکیل دیا ہے، ہماری جماعت آزادی اظہار رائے کی قائل ہے، جماعت اسلامی کا اتحاد 25 کروڑ عوام کے ساتھ ہے۔

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اب عوامی ایشوز پر بھرپور تحریک چلے گی، جماعت اسلامی 28 جون کو بجلی تقسیم کار کمپنیز کے دفاتر کے باہر احتجاج کریگی، مسائل کے حل کیلئے حکومت کو ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نئے آپریشن عزم استحکام پاکستان کے حق میں نہیں، آپریشن عوام اور اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرتا ہے، 2001 سے شروع ہونیوالی دہشت گردی کیخلاف جنگ نے ہمارا بہت نقصان کیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ جنگ ہماری معیشت کا 200 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان کرچکی ہے، یہ اندھی لڑائی ہم کب تک لڑیں گے؟ اس اہم ترین معاملے پر سب کو بیٹھنا ہوگا۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور چائنا مل کر خطے میں امن قائم کرسکتے ہیں، ان ہی خطوط پر آگے بڑھنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ قبائل، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کب تک اس آگ میں جلیں گے؟ افغانستان سے بامعنی مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں، افغان سرزمین کسی صورت دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن میں ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو نوازا گیا، مسلم لیگ ن کی پارٹی ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں، کراچی کی سیٹ اس لیے چھوڑی کہ جھوٹ پر اسمبلی نہیں جاسکتے۔

  • عمران خان نے چھ فروری کوملک گیراحتجاج کی کال دے دی

    عمران خان نے چھ فروری کوملک گیراحتجاج کی کال دے دی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چھ فروری کوملک گیراحتجاج کی کال دے دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا بل ملازمین کو قائل کئے بغیر ہی اسمبلی میں لایا گیا، ملازمین کی نوکریاں جا رہی ہیں انہیں مطمئن کرنا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کرنی تھی تو پہلے ملازمین کو اعتماد میں لیتے، عوام پر گولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے۔

    نجکاری تب کامیاب ہوتی ہے جب ملک کے لوگوں کو فائدہ ہو لیکن یہاں تو سب کو معلوم ہے ن لیگ کی حکومت نے بزنس مفادات میں اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں ڈیزل پر ٹیکس بائیس فیصد (ن) لیگ کے دور میں 98 فیصد ہے۔

    پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ٹیکس غیرقانونی ہے۔ عوام دشمن اکنامک پالیسی کیخلاف ہفتے سے احتجاج شروع کریں گے۔

  • برلن: یورپی یونین کےآزادانہ تجارت معاہدےکےخلاف ملک گیراحتجاج

    برلن: یورپی یونین کےآزادانہ تجارت معاہدےکےخلاف ملک گیراحتجاج

    برلن:یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے خلاف جرمنی میں ملک گیر احتجاج کیا گیا،کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    جرمنی کے شہر میونخ میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج میں مظاہرین نے آزادانہ تجارت کو عوام کا استحصال قرار دیا۔

     امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    یورپی یونین اور امریکا کے درمیان فری ٹریڈ زون کے لیے دو سال سے مذاکرات جاری تھےجس کےبعدیورپی یونین نے امریکا اور کینیڈا کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔