Tag: ملک گیر احتجاج

  • صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، پی ایف یو جے آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، پی ایف یو جے آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر آج ملک گیر احتجاج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے دی، ملک گیر احتجاج کی کال پی ایف یو جے کی سندھ ایکشن کمیٹی نے دی۔

    پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے بتایا کہ ملک بھر میں صحافی تنظیمیں آج احتجاجی ریلیاں اور جلسےکریں گی اور ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔

    افضل بٹ کا کہنا تھا کہ مرکزی احتجاجی ریلی،جلسہ اور دھرنا کراچی میں ہوگا، کراچی احتجاج میں سندھ بھرکی صحافی تنظیمیں،سول سوسائٹی رہنما شرکت کریں گے ، کراچی احتجاج کیلئےسکھر اورحیدرآبادیونین آف جرنلسٹس کےقافلے روانہ ہوچکے ہیں۔

    سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینرمظہرعباس نے بتایا کہ ریلی کاآغاز3بجےکراچی پریس کلب سےہوگا، کراچی پریس کلب سےریلی شروع ہوکروزیراعلٰی ہاوس جائے گی جہاں دھرنا دیں گے۔

  • تحریک انصاف کا کل   ملک گیر احتجاج کا اعلان

    تحریک انصاف کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے بڑھتی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل جمعہ کو ملک گیر احتجاج کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی ہدایات پر بڑھتی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ،امپورٹڈ حکومت کی نااہلی،غلط پالیسیوں کےباعث لوڈشیڈنگ ہے ، مہنگائی میں اضافہ ہوتاجارہاہے جس سےعوام کومشکلات ہیں۔

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر میں لکھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی. شدید گرمی میں ہوشربا لوڈشیڈنگ. یہ پاکستان کے عوام ادا کر رہے ہیں۔

    سابق ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کل مہنگائی اورلوڈشیڈنگ پرجمعہ کےبعدپر امن احتجاج کی کال دی گئی ہے؟ آپ بتائیں کس چیز کی مہنگائی سےآپ سب سےزیادہ تنگ ہیں؟

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں عمران خان نے پاورسیکٹر کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ملک دشمن عوام دشمن معاہدوں کے باوجود بہت بہترمینیج کیا ، ان کے کئے گئے امپورٹڈ فیول کے بدترین معاہدے آج انکے اپنے گلے کو آئے ہوئے ہیں ، واٹس ایپ ٹولہ عوامی مسائل کی بجائے ہدایات کے مطابق ایجنڈا پر”دوسرے”کاموں میں مصروف ہے۔

  • پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    کراچی : پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیراحتجاج کرے گی، نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے، لاڑکانہ میں احتجاج کےشرکا سے بلاول بھٹوزرداری کا خطاب متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آج مہنگائی کے خلاف ملک گیراحتجاج کرے گی، نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے ، کراچی کے 6 اضلاع میں مظاہرے ہوں گے جبکہ لاڑکانہ میں احتجاج کےشرکا سے بلاول بھٹوزرداری کا خطاب متوقع ہے۔

    کراچی کے ضلع جنوبی میں مظاہرہ ریگل چوک پر ہوگا ، قیادت شیری رحمان اور وقار مہدی کریں گے ، پریس کلب پرضلع ملیرکےمظاہرےکی قیادت قائم علی شاہ کریں گے۔

    ضلع شرقی میں مظاہرہ الآصف اسکوائر پر ہوگا ، جس کی قیادت سلیم مانڈوی والا جبکہ ضلع غربی میں مظاہرہ بنارس چوک پر ہوگا ، جس کی قیادت مرتضی وہاب کریں گے۔

    اسی طرح ضلع وسطی میں مظاہرہ لیاقت آباد 10 نمبر پر ہوگا ، جس کی قیادت شہلا رضا اور ضلع کورنگی میں سنگر چورنگی پر مظاہرے کی قیادت تاج حیدر کریں گے۔

    پیپلزپارٹی کی کال پر آج خیرپورمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیاجائےگا، شہرمیں الگ الگ احتجاجی مظاہرےاور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مہنگائی کے خلاف احتجاج پر ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ کیا پی پی پی دودھ ، مرغی ، گوشت ، سبزی کی کمشنر ریٹ لسٹ کے برخلاف قیمتوں پر احتجاج کررہی ہے ، کیا پیپلز پارٹی گندم اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف احتجاج کرے گی ، کیا پیپلز پارٹی مہنگائی میں براہ راست ملوث ڈپٹی کمشنرز اور افسران سے مستعفی ہونے کی اپیل کرے گی۔

  • عوامی نیشنل پارٹی 4 اکتوبر کو ملک گیراحتجاج کرے گی

    عوامی نیشنل پارٹی 4 اکتوبر کو ملک گیراحتجاج کرے گی

    پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی زیر صدارت میں 4 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کی صدارت میں پارٹی کا اہم اجلاس ہو ہے اجلاس میں نیشنل آل پارٹیز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔

    اے این پی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 4 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اس سلسلے میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ صوابی میں ہو گا جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خطاب کریں گے۔

    سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اے پی سی میں جو وعدے کیے تھے انہیں پورا نہیں کیا گیا لہذا ان احتجاجی مظاہروں کے ذریعے نواز شریف کو ان کے کیے گئے وعدوں کو یا دلائیں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن  کے افسوس ناک واقعے کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیاہے۔لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کارروائی عمل میں نہ آئی۔جس پر تحریک منہاج القرآن کل ملک گیر احتجاج کرے گی ۔

    صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلے میں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے اور پاکستان عوامی تحریک کے شہید کارکنان کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔