Tag: ملک گیر ہڑتال

  • پٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

    پٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

    حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔

    اس اضافے کو علاوہ حکومت، عوام سمیت تمام طبقہ فکر کے افراد نے مسترد کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھی اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ملک بھر کی ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے 5 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے صرف ٹرانسپورٹ برادری ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام متاثر ہوں گے۔

    ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی تحفظ حاصل نہیں۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ہماری گاڑیوں کو نظر آتش اور پنجاب میں اسلحے کے زور پر لوٹا جا رہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہمیں اپنے اقدامات سے مجبور کر رہی ہے کہ ہم کاروبار بند کر کے ملک گیر ہڑتال کریں۔ ٹول ٹیکس میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے، اب ود ہولڈنگ ٹیکس بھی 4 سے بڑھا کر 6 فیصد کر دیا گیا۔

    صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اس حوالے سے چاروں صوبوں کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز سے مشاورت ہو رہی ہے اور بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آل کراچی ٹرانسپورٹرز نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/after-petrol-price-hike-karachi-transporters-likely-fair-increase/

  • کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    اسلام آباد: پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ، ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا شہداکےاہلخانہ اورزخمیوں سےمکمل یکجہتی کرتےہیں، بارایسوسی ایشنزقراردادیں منظور کرے گی۔

    پاکستان بارکونسل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی، بھارتی حملےکی مذمت کرتےہیں،اقوام متحدہ نوٹس لے۔

    دوسری جانب بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین۔ ملک بھر میں اطہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، شرکا کا کہنا ہے بھارت نے پھر جارحیت کی تو کرارا جواب ملے گا۔

    ملتان میں محکمہ صحت و بہودآبادی اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک افواج کی حمایت میں ریلی نکالی۔

    پیرمحل، محسن وال، ساہیوال ميں بھارتی جارحیت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکلے جبکہ روجھان اورجہانیاں میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

    نواب شاہ میں چیئرمین تعلیمی بورڈ کی سربراہی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جبکہ سبی اورچمن ميں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    میرپور آزاد کشمیرمیں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، جس میں فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

  • ملک گیر ہڑتال پر تاجر تنظیمیں 2 حصوں میں تقسیم

    ملک گیر ہڑتال پر تاجر تنظیمیں 2 حصوں میں تقسیم

    لاہور : حکومتی حمایت یافتہ تاجر تنظیم نے ہڑتال کی مخالفت کردی، مخالف تنظیموں میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بھر کم بلوں اور ٹیکسوں کے بھرمارکے خلاف ملک گیر ہڑتال پر تاجر تنظیمیں تقسیم ہوگئیں۔

    حکومتی حمایت یافتہ تاجر تنظیم نے ہڑتال کی مخالفت کردی، ہڑتال کی مخالفت کرنےوالوں میں انجمن تاجران نعیم میرکا گروپ شامل ہے۔

    اس کے علاوہ ہڑتال کی حمایت میں مجاہد مقصود بٹ اشرف بھٹی گروپ اور خالد پرویز گروپ شامل ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر کی دعوت پر صرف نعیم میر اور چند تاجروں نے ملاقات کی تھی تاہم ملک بھر سےبیشتر تاجروں نےچیئر مین ایف بی آر سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

    بنوں میں بھی تاجر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے اور ایک گروپ نے ہڑتال کا بائیکاٹ کردیا ، بنوں میں چند مارکیٹیں بند اور متعدد بازار کھلے ہیں۔

    فاروق آباد میں مرکزی انجمن تاجران نے ہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے مارکیٹیں اوربازار کھول دیے۔

    خیال رہے مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کی بھرمار تاجروں کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، کراچی سے خیبرتک دکانوں پر تالے پڑے ہیں ، بازار بھی بند ہیں اور سڑکوں پر تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز بعد آٹا ملوں کا 10 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    پیٹرولیم ڈیلرز بعد آٹا ملوں کا 10 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    کراچی : آٹا ملوں نے 10جولائی سے ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا اور خبردار کیا کہ ہم حکومت کو وقت دے رہے ہیں تاکہ عوام تنگ نہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو دس جولائی کو ملز گندم کی واشنگ بند کردیں گے اور گیارہ جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ آٹا واحد چیز ہے جو سستی ہے، اسے بھی مہنگا کیا جارہا ہے، ہم حکومت کو وقت دے رہے ہیں تاکہ عوام تنگ نہ ہوں لیکن بدھ سے ہم مکمل ہڑتال کی طرف چلے جائیں گے۔

  • کراچی کے تاجروں کا جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان

    کراچی کے تاجروں کا جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان

    کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاجر رہنماؤں نے رات گئے مشترکہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا، تنظیم تاجران و انجمن تاجران پاکستان نے کہا ’’ہم جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔‘‘

    تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے کریے گے، انھوں نے اپیل کی کہ تاجر بجلی بلز، بھاری ٹیکسز، پٹرول کی قیمت میں اضافے، کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور بدامنی کے خلاف اور کاروبار بند رکھیں۔

    دوسری طرف شہر میں ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کم دیکھا گیا، مہنگائی کے خلاف عوام مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کر رہے ہیں، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا اور سڑکیں بلاک کی گئیں۔

    بجلی کے اضافی بل، مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    ادھر پشاور میں بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جا رہا ہے، بار ایسوسی ایشن نے بھی آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے، وکلا آج 11 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

    خیبر پختون خوا کے شہر سوات میں بھی بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال ہے، اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، وکلا نے بھی عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

  • 22 مئی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    22 مئی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے جی 20 ممالک اجلاس کے بھارتی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے 22 مئی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے 22 مئی کو جی20ممالک اجلاس کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    پاکستان بارکونسل کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارت جی20ممالک کا اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں منعقد کررہاہے، پاکستان بار کونسل کی جی 20 ممالک اجلاس کےبھارتی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ یہ عمل سلامتی کونسل کی قراردادوں،بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،سرینگر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری جنگجوؤں کی بغاوت کا مرکز رہا ہے، اس طرح کے واقعات جموں و کشمیر کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے۔

    پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، کئی دہائیوں سےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےایجنڈےپرموجودہے، اس طرح کی سرگرمیاں حقیقت کو نہیں بدل سکتیں۔