Tag: ملک

  • ملک میں‌ سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے چوہدری شجاعت میدان میں آ گئے

    ملک میں‌ سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے چوہدری شجاعت میدان میں آ گئے

    پاکستان میں کئی سال سے جاری سیاسی افراتفری اور اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت میدان میں آ گئے ہیں۔

    پاکستان میں کئی ساقل سے جاری سیاسی افراتفری جاری ہے اور سیاسی جماعتوں کے اختلافات انتہا پر پہنچے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں عروج پر پہنچی سیاسی کشیدگی کم کرنے اور حکومت واپوزیشن جماعتوں کو قریب لانے کے لیے سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعطم چوہدری شجاعت حسین میدان میں آ گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ میر نصیر خان مینگل کو چیئرمین اور غلام مصطفیٰ ملک کو وائس چیئرمین مقرر کیا ہے۔

    یہ کمیٹی سیاسی اور سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی اور نیشنل ڈائیلاگ کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔ معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔

    چوہدری شجاعت کی قائم کردہ پولیٹیکل کوآرڈینشین کمیٹی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی قومی معاملات پر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرے گی اور کمیٹی بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی۔ یہ کمیٹی ملک میں پبلک سیکٹر کی بہتری کے لیے بھی کردار ادا کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/ahsan-iqbal-imran-khan-army-chief-military-in-politics/

  • کس ملک میں ویلنٹائن ڈے پر پرپورز کرنے پر جیل ہوگی؟

    کس ملک میں ویلنٹائن ڈے پر پرپورز کرنے پر جیل ہوگی؟

    ہر سال دنیا بھر میں 14 فروری کو محبت کا دن ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ منایا جاتا ہے تاہم ایک ملک میں اس دن شادی کے لیے پرپوز کرنے پر جیل ہو سکتی ہے۔

    قمری سال کا دوسرا مہینہ فروری شروع ہوچکا ہے۔ اس ماہ کی 14 تاریخ کو دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے ’’محبت کا دن‘‘ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر بالخصوص نوجوان جوڑے ایک دوسرے کو سرخ گلاب اور دیگر تحائف دیتے ہیں اور کئی منچلے پرپوز کر کے نئی زندگی کی شروعات بھی کرتے ہیں۔

    اسلامی اقدار کے خلاف ہونے کے باعث بیشتر اسلامی ممالک سمیت قدامت پسند حلقوں میں بھی اس دن کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ تاہم ایک ملک ایسا ہے جہاں حکومت نے سرکاری طور پر اس دن کے منانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری طور پر اس دن کے منانے پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ ویلنٹائن ڈے نوجوانوں کو برباد کر کے اخلاقی پستی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    ملائیشیا میں 14 فروری کے دن اگر کوئی کسی کو عوامی جگہ پر پرپوز کرتا ہے، تو اس کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

    سال 2010 میں حکومت ایران نے بھی سرکاری طور پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ایرانی حکومت نے کہا کہ یہ مغربی ثقافت ہے اور ناجائز تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن اگر کوئی غیر شادی شدہ جوڑا ڈانس کرتا نظر آئے تو انہیں ایران میں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2017 میں پاکستسان میں ایک شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری سطح پر اور عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب، ازبکستان سمیت دیگر کچھ ممالک میں بھی ویلنٹائن ڈے سرکاری طور پر نہیں منایا جاتا۔

    https://urdu.arynews.tv/7-exciting-days-immediately-after-valentines-day/

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا، جو اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کا ہوگیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں 11 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2635 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک کے تین صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی نااہلی کے باعث پولیو وائرس نے ملک پر پھر سے پنجے گاڑھ دیے ہیں، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہو گئی جس میں ملک 3 صوبوں کے 26 اضلاع کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی ساؤتھ، کیماڑی، کورنگی، ملیر، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سجاول، سکھر، چمن، لورالائی، پشین، کوئٹہ، ژوب، اسلام آباد، باجوڑ، پشاور، ڈیرہ غازی خان، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 80 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ملک بھر میں 67 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    وزارت صحت نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو روٹین امیونائزیشن کی کوئی ویکسین نہیں لگی، جس کی وجہ سے بچوں میں مرض کی شدت دیکھنے میں آئی۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار، کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی

    کراچی والے ہوجائیں تیار، کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پورے ہی ملک میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی مزید بڑھیں گی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج سے یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، شہر میں آج 20 تا 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

    سردار سرفراز نے کہا کہ تیز ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے اوپر ہائی پریشر سردی میں اضافےکا سبب بن رہا ہے جس سے مزید سردی بڑھے فی۔

    سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں سردی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    Karachi Weather Updates- کراچی موسم کا حال

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ سیالکوٹ، ناروال، گوجرنوالہ، جہلم، لاہور، فیصل آباد میں ہلکی دھند متوقع ہے۔

    ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر میں دُھند اور ہلکی اسموگ رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    چترال، دیر، سوات، کرم اور گردونواح میں بارش، پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور اور گردو نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، میدانی اضلاع میں جھکڑ اور تیزہوا ئیں چلنے کا امکان ہے۔

    لاہور : موٹر وے ایک بار پھر بند کردی گئی

    کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود، پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر

    ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات  کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے، وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

    اس کے علاوہ انٹرنیٹ سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے بھی پریشان ہیں، آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 26 اور 27 نومبر کو جزوی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دوبارہ انٹرنیٹ رفتار انتہائی سست ہوگئی ہے۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے آج بھی فی تولہ قیمت سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے رہی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 25 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس رہا ہے۔

     پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 49 ہوگئی

    ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 49 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگئے جس سے رواں سال ملک بھر سے کیسز کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کا نیا کیس ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہوا ہے جہاں ضلع پشین کے ماحولیاتی نمونوں پایا جانے والے وائرس کی ایک بچے میں تصدیق ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ضلع جعفرآباد سے پولیو کا یہ پہلا کیس ہے، جھل مگسی اور نصیر آباد سے ملحقہ ضلع سے پولیو کیس سامنے آنے پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

     یاد رہے رواں سال رپورٹ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد49 ہوگئی، تاہم سب سے زیادہ بلوچستان سے 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سندھ میں رواں برس اب تک 13، کے پی کے میں 10 اور پنجاب و اسلام آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

  • سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک بن گیا

    سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک بن گیا

    سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں تیزترین ترقی کرنے والا ملک بن گیا، دنیا کے 83 ملکوں میں چودہویں نمبر جبکہ عرب ممالک میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں ہونے والی تحقیق اور ترقی کے حوالے سے سروے کیا گیا، سعودی عرب میں مثالی ترقی کے پیش نذر اسے عرب ممالک کی سطح پر سرفہرست شمار کیا گیا۔

    مصنوعی ذہانت میں سعودی عرب نے انتہائی مختصر وقت میں مثالی ترقی کی، تجارت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی فہرست میں سعودی عرب کو ساتویں نمبر پر منتخب کیا گیا۔

    سعودی منصوعی ذہانت اتھارٹی سدایا نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رہنمائی میں اس شعبے میں اہم مقام حاصل کیا۔

    بہترین ملکوں کی فہرست انٹرنیشنل کمپنی ٹوٹائز انٹیلی جنس نے جاری کی ہے، جس میں سات شعبوں حکومتی اسٹریٹجی، انفرااسٹرکچر، تحقیق، ترقی، تجارت اور مہارتوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا جائزہ لیا گیا ہے۔