Tag: ملک

  • ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد: آج ملک کے مختلف شہر بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان، جی بی، کشمیر، کے پی میں گرج چمک کے  ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے، گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بادل کھل کر برسے جبکہ کراچی میں رات گئے بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئیں جس کے بعد شمالی مشرقی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے اس سال بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان، جی بی، کشمیر، کے پی میں بھی گرج چمک کے  ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، بالائی کے پی، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش  بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات،  شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

  • ملک میں فی تولہ سونا آج کتنا سستا ہوا؟

    ملک میں فی تولہ سونا آج کتنا سستا ہوا؟

    کراچی: سونا سستا ہو گیا، مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگنے کے بعد اب سونے کی قیمت میں معمولی کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے کا ہو گیا ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی، ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2337 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

  • اننت امبانی اور رادھیکا کی شاندار شادی کی ایک تقریب کس ملک میں ہوگی؟

    اننت امبانی اور رادھیکا کی شاندار شادی کی ایک تقریب کس ملک میں ہوگی؟

    اس سال کے شروع میں گجرات کے جام نگر میں ایک شاندار اور ستاروں سے بھرے پری ویڈنگ ایونٹ کے بعد، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز جولائی میں ہوگا، شاندار تقریبات کے سلسلے میں، ایک ایونٹ کا انعقاد لندن کے اسٹاک پارک اسٹیٹ میں کیا جائے گا۔

    ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق شادی کا تھیم ممکنہ طورپر کاکٹیل ایونٹ یا سنگیت نائٹ پر مشتمل ہوگا اور تقریب کے لیے طویل ڈریس کوڈز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ اس ایونٹ میں شرکے کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کے ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے شیڈول قبل از وقت ترتیب دے سکیں۔

    مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی حال ہی میں جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات پوری دنیا میں سرخیوں کی زینت بنیں تھیں۔

    تقریبات میں بالی وڈ اداکاروں سمیت دنیا کی نامور ارب پتی شخصیات اور ہالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں بل گیٹس، مارک زکربرگ اور گلوکارہ ریحانہ بھی شامل تھے۔

    اسٹوک پارک کی تفصیلات

    592 کروڑ روپے کی یہ پرتعیش جائیداد امبانیوں کی ملکیت ہے، مکیش امبانی نے اسے اپریل 2021 میں خریدا تھا۔ جی کیو انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’یہ شاندار پراپرٹی اصل میں 1066 میں تعمیر کی گئی تھی اور بعد میں برطانوی سیاست دان جان پین نے 1760 میں اسے دوبارہ ڈیزائن کیا تھا۔

    اسٹوک پارک اب ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل ہو چکا ہے، اسٹاک پارک 49 شاندار کمرے، تین عمدہ کھانے کے ریستوراں، 4,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا، یہ پارک ایک جدید ترین جم، ایک فٹنس سینٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پول، 13 ٹینس کورٹس، اور ایک وسیع گولف کورس پر مشتمل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹوک پارک کنٹری کلب برطانیہ کی سب سے شاہانہ جائیدادوں میں سے ایک ہے، اس پارک کو نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ اور ’گولڈ فنگر‘ جیسی فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں  آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

    ملک بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

    ملک بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ ایک ہفتے میں کتوں کے کاٹنے کے 2562 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع قومی اداری صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ ہفتے کتے کے کاٹنے کے 2562 کیسز رپورٹ اور سب سے زیادہ 2186 کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت نے کیسز کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا میں 244 افراد، بلوچستان میں 95 شہری، آزادکشمیر میں 36، گلگت بلتستان میں ایک شہری کو کتے نے کاٹا ہے جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے سگ گزیدگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کتے کاٹے کے سب سے زیادہ 289 کیسز دادو سے رپورٹ ہوئی جبکہ کشمور میں 275، گھوٹکی 226 افراد، جیکب آباد میں 146، حیدر آباد 40، قمبر میں 126، خیرپور 154 افراد سگ گزیدگی کا شکار ہوئے۔

    زرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کراچی ویسٹ میں 174 شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے، جبکہ کراچی ملیر 23، کراچی ایسٹ 13 اور کراچی سنٹرل میں ایک شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنا۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1285 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے 2214 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

    ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

    کراچی: ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا،  10 گرام سونا سونے کی قمیت میں 3943 روپے کا اضافہ ہوا۔

    10 گرام سونے کی قیمت 3943 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 99 ہزار 245 روپے ہوگئی دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں47 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2225 ڈالر پر پہنچ گیا۔

  • ملک بھر کے 130 پائلٹس گراؤنڈ ہونے کا انکشاف

    ملک بھر کے 130 پائلٹس گراؤنڈ ہونے کا انکشاف

    کراچی: ملک بھر کے 130 پائلٹس گراؤنڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ 130 سے زائد پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کے لائسنس پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہیں۔

    ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی پائلٹس کو ترجیح دیتے ہوئے 130 فلائٹ کریو (پائلٹ) کے لائسنس سی اے اے نے روک رکھے ہیں۔

    ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سول ایوی ایشن ایکٹ 2023 کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایکٹ میں ڈائریکٹر سے لائسنس دستخط کے اختیارات لے کر ڈی جی سی کو دیے گئے ہیں جو کہ غلط اقدام ہے۔

    ایئرکرافٹس اونرز نے کہا کہ 130 پائلٹس کے لائسنس جاری نہ ہونے سے انکی فلائنگ بھی رک گئی ہے اس وجہ سے نہ صرف سینکڑوں پاکستانی پائلٹس کو سائیڈ لائن کیا گیا بلکہ اس کے نتیجے میں کافی مالیاتی اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں۔

    آپریٹرز ایسوسی ایشن نے مقامی ایئر لائنز کی خدمات حاصل کرنے کے طریقوں پر بھی تنقید کی  اور کہا ڈی جی سول ایوی ایشن کے عہدے پر نان پروفیشنل شخص کو فوری  ہٹایا جائے۔

    ایسوسی ایشن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ غیر ملکی پائلٹ مبینہ طور پر مناسب ورک ویزے کے بغیر کام کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا ’ہم ایف آئی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غیر ملکی پائلٹوں کو بغیر ویزا پرواز کرنے کی اجازت کی تحقیقات کرے‘۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج مکمل کر لی جائے گی

    الیکشن 2024 پاکستان: ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج مکمل کر لی جائے گی

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے کے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج مکمل کر لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج مکمل کر لی جائے گی، عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی کے 859 حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا، بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی گئی، سامان کی ترسیل کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چھپائی سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا، الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سامان متعلقہ ریٹرننگ افسران کو روانہ کیا جارہا ہے، پرنٹنگ کارپوریشن نے اسلام آباد، کے پی اور نارتھ ریجن کے بیلٹ پیپرز کیپرنٹنگ کی۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

    ترجمان نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طاقتور موسمی سسٹم پاک افغان، پاک ایران سرحدی علاقوں پر پہنچ چکاہے، بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج دوپہر تک مغربی سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان کے مطابق بلوچستان کے اکثر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارش اور برفباری متوقع ہے، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد کی لہر کی آمد بھی متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم  اے نے بتایا کہ طاقتور موسمی سسٹم کے داخلے سے وسیع پیمانے پر سرمائی بارشوں کا امکان ہے، آج سے فروری کے وسط تک شدید سرد لہر کے جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں پارہ منفی 10 ڈگری  تک گرسکتاہے، موجودہ سسٹم رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سلسلہ ثابت ہوسکتا ہے۔

     پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے شمال مشرقی، جنوب  اور ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، ترجمان کے مطابق زیارت،  قلعہ عبداللہ، خانوزئی، مسلم باغ، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری کا امکان ہے۔

  • ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

    ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے تمام درخواست گزار امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیدی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں پر اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار متعلقہ ریٹرنگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔

     پارٹی صدر شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو 22 دسمبر تک حلف نامہ جمع کرانا ہو گا کہ پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے اور حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے۔