Tag: ملک

  • حکومتی غفلت سے پولیو وائرس ملک پر پھر سے پنجے گاڑنے لگا

    حکومتی غفلت سے پولیو وائرس ملک پر پھر سے پنجے گاڑنے لگا

    اسلام آباد: حکومتی غفلت کے باعث  پولیو وائرس ملک پر پھر سے پنجے گاڑنے لگا، تین صوبوں کے چھ ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کے بارے میں ٹیکنیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں ملک کے تین صوبوں کے چھ ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    زرائع کا بتانا ہے کہ رواں برس کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 90 تک پہنچ گئی، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ٹانک، حب کی سیوریج لائن سے لی جانے والی سیمپلز  میں پولیو پازیٹو نکلا ہے۔

     زرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے جتک تختانی کے سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، رواں سال کوئٹہ کی سیوریج میں پانچویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ، چمن سے ہے۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ رواں سال حب کے سیوریج میں دوسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، حب میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ گڈاپ سے ہے۔

    رواں برس پشاور  کی سیوریج میں 25 بار پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور کے علاقے شاہین ٹاون کی سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، شاہین ٹاون پشاور کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    زرائع کے مطابق ٹانک کے علاقے گرا کورو خان کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال ٹانک کی سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے،  جس کا جینیاتی تعلق سنٹرل کراچی سے ہے۔

    زرائع کے مطابق کراچی ملیر کے علاقے لانڈھی بختاور کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، رواں سال ضلع ملیر کی سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، اس وائرس کا جینیاتی تعلق سنٹرل کراچی سے ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے چھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    مسلسل 2 روز کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد   10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 671 روپے پر پہنچ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج اچانک ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے، اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس پورے ہفتے میں صرف گزشتہ روز ہی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    تاہم آج ایک بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 2 ہزار 200 سو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، نئے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔

    10 گرام سونا 1886 روپے اضافے سے 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2550 روپے پر مستحکم رہی، دوسری طرف عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکوز نے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

    نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نظرِ ثانی نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا یکساں ٹیرف رکھا جائے گا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق  جولائی تا ستمبر 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے، نیپرا پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے حوالے سے 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

    کمپنیوں نے کپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے جبکہ یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

    آپریشن اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے اور نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔

  • گزشتہ ماہ پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات زر ملک بھیجیں؟

    گزشتہ ماہ پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات زر ملک بھیجیں؟

    کراچی: کراچی: مرکزی بینک نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2023 میں 2 ارب 46کروڑ ڈالرپاکستان بھیجے جو ستمبر کی ترسیلات زر کے مقابلے 11.5  فیصد زائد رہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 4 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر رقم آئی، گزشتہ مالی سال  اسی عرصے میں ترسیلات زر 10.82  ارب ڈالر موصول ہوئی تھیں۔

    اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ اکتوبر 2023 کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے 616.8 ملین ڈالر آئے، یو اے ای سے 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر پاکستان آئے جبکہ  امریکا سے 283.3 ملین ڈالر ترسیلات زر  موصول ہوئیں۔

  • ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا کا نیا بحران

    ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا کا نیا بحران

    اسلام آباد: ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا کا نیا بحران پیدا ہوگیا ہے، لیمنیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ تک پہنچ گیا ہے روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ نئے اور تجدید کی درخواستیں آرہی ہیں۔

    ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لیمنیشن پیپر کا آرڈر دیا جا چکا ہے پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا جبکہ مزید ایک ہفتہ کسٹم سے لیمنیشن پیپر کلیئر کرانے میں لگ سکتا ہے۔

    ذرائع  وزارت داخلہ کے مطابق اگلے دو ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس بحران کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹس دفاتر میں پاسپورٹ بنانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی رش کی وجہ سے پاسپورٹ بننے کا کام تاخیر کا شکار ہے۔

  • ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی پر عوام کی رائے

    ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی پر عوام کی رائے

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر اشیا خورد و نوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں جس کے بعد سے ملک بھر میں کئی جگہ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گذشتہ کئی مہینوں میں مہنگائی کی بلند ترین شرح کی ایک وجہ پیٹرول، بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہونے والا بے پناہ اضافہ ہے۔

    عوام جہاں پہلے اشیا خورد و نوش کی قیمتوں پر اپنا سر پٹ رہی تھی وہی اب بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

    تاہم اب ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اور مہنگائی کی ذمہ دار صرف اور صرف پچھلی حکومتیں ہیں۔

    عوام نے کہا کہ انہیں  پتا ہی نہیں تھا حکومت کیسے کرنی ہے، یہ اقتدار میں آیا اور بیرا غرق کر کے چلا گیا،  پی ٹی آئی کی نالائق کابینہ کی وجہ سے آج عوام کویہ سب بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے مہنگائی کبھی اتنی عروج پر نہیں گئی تھی، نہ پی ٹی آئی ناقص پالیسیاں بناتی نہ مہنگائی اتنی بڑھتی اس تمام صورتحال کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہے۔

    عوامی رائے کے مطابق  پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے جو قرض لیا اس کا بوجھ عوام پرپرتارہا، 4 سالہ دور میں سب سے بڑا ظلم یہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدوں کی خلاف ورزی کی گئی۔

    عوام نے مزید کہا کہ 100 کا ڈالر تھا کا ڈالر تھا اور انہیں تکلیف تھی کہ یہ عوام مہنگائی سے کیوں بچی ہوئی ہے، 4 سال میں اس شحص نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا۔

  • پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ جاری کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ جاری کر دیا

    سندھ اور ملک کے مشرقی حصے پرمون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے 9 جولائی تک سندھ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو الرٹ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق مون سون سندھ اور ملک کے مشرقی حصوں میں اثر انداز ہو رہا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدین، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور میں بارش ہوگی۔

    پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ کشمور، سکھر، دادو اور جامشورو میں 9 جولائی تک بارش کا امکان ہے، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ کراچی، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول میں 9 جولائی تک بارش ہو سکتی ہے اس لیے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 21 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 656 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 21نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 631 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 48 ہزار 286 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار 354کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 10 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 98 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 649 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 617 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 121 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 639 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 211 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔