Tag: ملیالم فلم

  • ماہرہ خان بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں ڈیبیو کیلیے تیار

    ماہرہ خان بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں ڈیبیو کیلیے تیار

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں بھی ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ سے ڈیبیو کیا تھا تاہم اب وہ ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار پرتھوی راج کی فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل ‘L2: Empuraan’ میں پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

    ماہرہ خان بلاک بسٹر ملیالم فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل میں ملیالم سُپر اسٹار موہن لال کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ہدایتکار پرتھوی راج نے  فلم ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایتکار پرتھوی راج اور اُن کی اہلیہ کی ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ گہری دوستی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ماہرہ خان کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں ملیالم فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ماہرہ خان نے ملیالم اداکاروں اور پروڈکشن کی تعریف کی اور انڈسٹری میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

  • بھارتی فلم کراچی ایٹی ون کی کراچی میں شوٹنگ کا امکان

    بھارتی فلم کراچی ایٹی ون کی کراچی میں شوٹنگ کا امکان

    ممبئی: پرتھوی راج ملیالم اداکار، پروڈیوسراور گلوکار بہت جلد ملیالم فلم کراچی ایٹی ون میں جلوہ گرہوں گے، فلم کا ایک بڑا حصہ کراچی میں فلمائے جانے کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اور پڑودیوسر پرتھوی راج ڈائریکٹر کے ایس باوا کی فلم کراچی ایٹی ون میں مرکزی کردار میں جلوہ گرہوں گے.

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر کے ایس باوا کا کہنا تھا کہ فلم کراچی ایٹی ون ایکشن فلم ہے،فلم کی کہانی حقیقی زندگی کے واقعے کی گرد گومتی ہے، ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی جاسوس پر مبنی ہے.

    میڈیا کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوجس پر ڈائریکٹر کے ایس باوا کا کہنا تھا کہ جی بلکل لیکن ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھنا بہت ضروری ہے کہ کس طرح فلم ایٹی ون پاکستان میں شوٹنگ کے لیے وقت نکالتی ہے، فلم ماسکو، راجستھان، کوچی سمیت مختلف مقامات پر شوٹ کی جائے گی.

    واضح رہے کہ پرتھوی راج ، ملیالم سنیما میں ایک سپر اسٹار کے طور پر جانے جاتے ہیں،انہوں نے ملیالم، تامل،ہندی فلموں سمیت دیگر علاقائی زبان کی فلموں میں اداکاری کی ہے.