Tag: ملیالم فلم انڈسٹری

  • معروف مسلم بھارتی فلمساز انتقال کرگئے

    معروف مسلم بھارتی فلمساز انتقال کرگئے

    بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز (رشید ایم ایچ) شفیع 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلمساز رشید ایم ایچ شفیع کے نام سے مشہور تھے، ہفتے کی رات انہیں فالج کا اٹیک ہوا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اپستال منقتل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شفیع کے انتقال کی خبر کی تصدیق اداکار وشنو اننی کرشنن نے فیس بک پوسٹ میں کی ہے، انہوں نے پوسٹ کیا ’ شفیع صاحب اپنے پیچھے ہنسی اور ناقابل فراموش کہانیاں چھوڑ گئے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘۔

    شفیع نے نامور فلم ساز راجسینن کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 2001 میں اپنی پہلی فلم ’ون مین شو‘ سے ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔

    شفیع کی مشہور فلموں میں ’کلیانارامن‘، ’پولیوال کلیانم‘ اور مموٹی کی فلم ’تھومنوم مکالم‘شامل ہیں۔

  • عاطف اسلم کی ملیالم فلم انڈسٹری میں انٹری

    عاطف اسلم کی ملیالم فلم انڈسٹری میں انٹری

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سالوں بعد بھارتی فلم انڈسٹی میں دوبارہ واپسی کے لیے تیار ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی میں سُپر ہٹ گانا گانے کے بعد اب ملیالم گلوکاری میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shane Nigam (@shanenigam786)

    رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم نے ملیالم فلم ’حال‘ کے لیے گلوکاری کی ہے، میلالم فلم ’حال‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملیالم اداکار شین نگم نے انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی۔

    شین نگم نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’عادت، وہ لمحے، تیرے بن، یہ آپ کے وہ گانے ہیں جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہتے ہیں، آپ کی آواز سُن کر سکون ملتا ہے۔

    اداکار نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سے ملنے کا موقع ملا اور آپ نے میری فلم ’حال‘ کے لیے گلوکاری کی، میں تو پہلے ہی آپ کے اس ڈیبیو ملیالم گانے کا دیوانہ ہوچکا ہوں، مجھے اُمید ہے کہ ہر کوئی اسے پسند کرے گا۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق بیرون ملک کے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کو نندا گوپن وی نے کمپوز کیا ہے، جب کہ اس کے بول مرید المیر اور نیرج کمار نے لکھے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مقبول خاتون گلوکارہ نے عاطف اسلم کے ساتھ مل کر یہ گانا گایا ہے۔