Tag: ملیرندی

  • ملیرندی میں بہنے والے بد قسمت خاندان کے 7 افراد  میں سے 5 کی لاشیں مل گئیں

    ملیرندی میں بہنے والے بد قسمت خاندان کے 7 افراد میں سے 5 کی لاشیں مل گئیں

    کراچی : ملیرندی کی لہروں کی نذر ہونے والے بدقسمت خاندان کے سات میں سے پانچ افراد کی لاشیں مل گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر ندی میں بہنے والے بدقسمت خاندان کے سات میں سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    جس میں گھرکے سربراہ ذیشان انصاری ، ایک بچی اور تین بچوں کی لاشیں شامل ہیں ، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچوں کی شناخت یمنی اورموسی کےنام سے ہوئی۔

    ایدھی کے رضا کار ریسکیو آپریشن کے ذریعے مزید لاپتہ دوافراد کوتلاش کررہےہیں، جس میں خاتون اور ڈرائیور شامل ہے۔

    دوسری جانب اب تک کی تحقیقات کے مطابق پولیس نےساراملبہ کار ڈرائیور پر ڈال دیا، پولیس کا کہنا ہےراستہ بند تھا پھربھی ڈرائیور نے بیریئرز ہٹائے اور آگے جانےکی کوشش کی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    خیال رہے ملیرندی میں ڈملوٹی کےمقام پر کار ندی میں بہہ گئی تھی ، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے6افراداورایک ڈرائیورسوار تھا۔

  • ملیرندی عبور کرتے ہوئے ایک شخص ندی میں ڈوب گیا، ویڈیو وائرل

    ملیرندی عبور کرتے ہوئے ایک شخص ندی میں ڈوب گیا، ویڈیو وائرل

    کراچی : ملیرندی عبور کرتےہوئے ایک شخص ندی میں ڈوب گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں کے باعث ملیر ندی میں سیلابی ریلے کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص ملیر ندی عبور کرتے ہوئے ندی میں گرگیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں شہری کو ملیر ندی خطرناک طریقے سے کراس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کراچی ملیر ندی کو عبور کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ کے باعث پھسل کر پانی میں جا گرا۔

    مقتول کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، حکام نے اس کی لاش کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل کراچی کے ملیر ندی کے سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی تھی ، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد اور ان کا ڈرائیور سوار تھا۔

    خیال رہے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد کورنگی کاز وے میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے بعد کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کورنگی کازوے کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔