Tag: ملیر پندرہ

  • کراچی: ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تشدد کے بعد حوالہ پولیس

    کراچی: ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تشدد کے بعد حوالہ پولیس

    کراچی : ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، شریف آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، دونوں ڈاکوؤں کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملیر پندرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، مقتول کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر معلوم ہوتا ہے ۔ دوسری جانب شریف آباد میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کردیا۔

    جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے دونوں ڈاکوؤں کوپکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی ہے۔

    بہادر آباد کے علاقے سے بھی ڈکیتی میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے گھروں سے زیورات اور بھاری مالیت مین رقم کی چوری کی تھی ۔

  • گرفتار ٹارگٹ کلر نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا

    گرفتار ٹارگٹ کلر نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا

    کراچی : ملیر پندرہ سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر سمیت چار افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    گرفتار ٹاگٹ کلر کے مطابق وہ قتل کی منصوبہ بندی ملیر آر سی ڈی گراؤ نڈ میں کیا کرتے تھے۔ ریکی الگ افراد کیا کرتے تھے، اور قتل کے لئے دو افراد وہوتے تھے۔

    گرفتار ٹارگٹ کلر کا کہنا تھا کہ اگر اس نے صحیح معلومات کے مطابق لوگوں کو قتل کیا تو ٹھیک کیا۔

    ملزم نے نمائش، شاہ فیصل کالونی، غازی ٹاؤن اور دو منٹ چورنگی پر میڈیکل اسٹور پر ڈاکٹر سمیت چار افراد کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔